empty
 
 
01.12.2020 03:48 PM
جی بی پی / امریکی ڈالر: یورپی سیشن کا منصوبہ برائے یکم دسمبر۔ سی او ٹی رپورٹس۔ کشیدگی میں اضافہ،ٹریڈ کے معاہدے سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہوسکتا ہے

جی بی پی / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

دن کا پہلا نصف ٹریڈرز کے لئے بہت دلچسپ تھا، لیکن پھر اس نے امریکی سیشن کے دوران کچھ بھی اچھا نہیں دکھایا، ٹریڈنگ تقریباً افقی چینل (1.3348) کے وسط میں تھی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور ٹریڈز کا بریک ڈاؤن کرتے ہیں۔ میری صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.3348 کے ریزسٹنس ایریا میں غلط بریک آؤٹ کے بننے پر مختصر پوزیشنز کھولنے کی تجویز دی۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بُلز نے 1.3348 پر افقی چینل کے وسط کے اوپر بڑھنے کی ناکام کوشش کیسے کی، جس کے بعد غلط بریک آؤٹ بنا (میں نے غلط بریک آؤٹ کے ایریا کو چارٹ پر نشان زد کیا ہے)۔ پھر، 1.3348 کی ٹیسٹنگ کے دوران، پاؤنڈ کا نیچے سے اوپر کی جانب فروخت کا ایک اشارہ ظاہر ہوا۔ پہلی نیچے کی جانب حرکت 40 پوائنٹس لائی، لیکن بیئرز نے ابھی تک اہم ہدف حاصل نہیں کیا ہے۔ امریکی سیشن کے دوران نیچے کی طرف کی کوئی بڑی حرکت اور قیمت 1.3348 کے لیول پر واپس نہیں آئی۔ بیئرز نے امریکی سیشن کے درمیان فروخت کا ایک اور سگنل بنانے کی کوشش کی، صبح کی انٹری کی طرح، لیکن اس میں سے کچھ منطقی نہیں نکلا۔

پاؤنڈ کی تکنیکی تصویر کی جانچ کرنے اور اس کی خرید میں جلدی کرنے سے پہلے، آئیے دیکھتے ہیں کہ فیوچرز مارکیٹ میں پچھلے ہفتے کیا ہوا۔ نومبر میں برطانوی معیشت کے لاک ڈاؤن کے ساتھ، ٹریڈ معاہدے پر وضاحت میں کمی، واضح طور پر پاؤنڈ کے خریداروں میں پُر امیدی اور اعتماد نہیں لاتی۔ تاہم، یہ توقع کہ لیڈرز فشریز کے اہم معاملے پر اب بھی مراعات حاصل کرنے اور ضروری مشترکہ بنیاد تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے، یہ امید پیدا کرتی ہے کہ پاؤنڈ میں اضافہ جاری رہے گا، جیسا کہ رپورٹ ہمیں بتاتی ہے۔ منفی ڈیلٹا میں 4 ہفتوں کی ترقی میں خلل پڑا، اور ہم نے پاؤنڈ میں کوئی بڑی کمی نہیں دیکھی۔ یہ آنے والی مارکیٹ کے ریورسل کا پہلا اشارہ ہے۔

24 نومبر کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز کی رپورٹ (سی او ٹی) نے طویل پوزیشنز میں اضافے اور مختصر پوزیشنز میں ذرا سے بہاؤ کو ظاہر کیا۔ طویل غیر تجارتی پوزیشنز میں 27,454 سے 30,838 کا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی، غیر تجارتی مختصر پوزیشنز میں 47,200 سے 47,968 کا معمولی سا اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں، منفی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ہفتہ پہلے، -17,130 کے خلاف -19,746 تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانوی پاؤنڈ کے سیلرز کنٹرول برقرار رکھتے ہیں اور ان کا موجودہ صورتِ حال میں معمولی سا فائدہ بھی ظاہر کرتا ہے، لیکن مارکیٹ آہستہ سے خطرات کی جانب واپس آنا شروع کر رہی ہے اور ٹریڈ ڈیل تک پہنچنا، اس میں مدد کرے گا۔

This image is no longer relevant

جہاں تک جوڑی کی تکنیکی تصویر کی بات ہے، پاؤنڈ کے خریداروں کو 1.3348 پر سپورٹ کی حفاظت کی ضرورت ہے۔ ہم ٹریڈنگ کے اس رینج کے اوپر ہونے تک جوڑی کی بحالی کی توقع کر سکتے ہیں۔ 1.3348 ایریا میں غلط بریک آؤٹ، 1.3395 پر افقی چینل کے اوپری بورڈر کی جانب واپس جانے کے لئے طویل پوزیشنز کھولنے کا ایک اور اشارہ ہو گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر ہمیں ٹریڈ ڈیل پر اچھی خبر نہیں ملتی تو ہمارا اس رینج پر قابو پانے کا امکان نہیں ہے۔ جوڑی کے 1.3395 کے اوپر ترتیب پانے کی صورت میں، آپ 1.3453 اور 1.3509 کا مقصد بناتے ہوئے طویل پوزیشنز بنا سکتے ہیں۔ اگر پاؤنڈ دباؤ میں ہوتا ہے اور یہ دن کے پہلے نصف میں 1.3348 لیول سے نیچے گِرتا ہے تو 1.3294پر افقی چینل کے نچلے بورڈر کے ٹیسٹ ہونے تک، جس تک ہم کل نہیں پہنچے، طویل پوزیشنز سے دور رہنا بہتر ہے۔ وہاں ایک غلط بریک آؤٹ، بُلز کے کنٹرول میں افقی چینل میں ٹریڈنگ جاری رکھنے کی امید میں طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ہو گا۔ اگر وہ 1.3294 ایریا میں سرگرم نہیں ہوتا، تو دن کے اندر 20-30 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.3251 لو سے یا حتٰی کہ 1.3194 ایریا میں نیچے سے ری باؤنڈ پر پاؤنڈ کو فوری خریدنا بہتر ہے۔

جی بی پی / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

پاؤنڈ سیلرز کا ابتدائی کام 1.3348 پر سپورٹ کو اپنے قابو میں لانا ہے۔ جوڑی کا اس رینج سے نیچے ترتیب پانا اور کل کی سیل کی طرح، اس کی نیچے سے اوپر ٹیسٹنگ، جس کا میں نے ذرا اونچائی پر تجزیہ کیا، مختصر پوزیشنز میں اچھا انٹری پوائنٹ بناتا ہے، جو 1.3294 کی لو کی جانب براہِ راست راستہ کھولے گا، کیونکہ جوڑی کی کامیاب سمت اس پر منحصر ہے۔ ٹریڈ ڈیلز پر منفی خبروں کا ملنا، جی بی پی / امریکی ڈالر کو یقینی طور پر 1.3251 اور 1.3194 کی لو کی جانب کھینچے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ یورپی یونین کے ساتھ ٹریڈ کے معاہدے میں غیر یقینی جتنی دیر برقرار رہے گی، اتنا زیادہ برطانوی پاؤنڈ پر دباؤ بڑھے گا۔ اگر بُلز پاؤنڈ کو اوپر دھکیلنا جاری رکھتے ہیں تو فروخت میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے، بلکہ 1.3395 کے ریزسٹنس ایریا میں غلط بریک آؤٹ کے بننے تک انتظار کریں اور صرف اس کے بعد ہی مختصر پوزیشنز کھولیں۔ میں دن کے اندر 20-30 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، اور 1.3453 کی ہائی سے یا حتٰی کہ 1.3509 کی ریزسٹنس سے اوپر، ری باؤنڈ پر جی بی پی / امریکی ڈالر کو فوری فروخت کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج کے ایریا میں ہوتی ہے، جو مارکیٹ کی سائیڈ ویز نوعیت کو ظاہر کرتی ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولنگر بینڈز

1.3370 کے گرد انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ پاؤنڈ میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔ 1.3315 کے گِرد انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر کا بریک آؤٹ جوڑی پر دباؤ بڑھائے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتے ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback