empty
 
 
13.01.2021 02:22 PM
جی بی پی / امریکی ڈالر: یورپی سیشن کا منصوبہ برائے 13 جنوری۔ سی او ٹی رپورٹ۔ (کل کی ڈیلز کا تجزیہ)۔ بینک آف انگلینڈ کے منفی شرح سود کو متعارف کرانے سے انکار کرنے کے بعد پاؤنڈ سال کی بلندی پر واپس آیا

جی بی پی / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل صبح، بُلز 1.3531 لیول سے آگے نکل گئے اور وہاں ترتیب پائے، جس کے نتیجے میں پاؤنڈ کی خرید کا اشارہ پیدا ہوا۔ چارٹ واضح طور پر دکھاتا ہے کہ کیسے بئیرز کی 1.3531 کی جانب واپس جانے کی کوشش ناکام ہوئی۔ سچ کہوں تو، وہ جنہوں نے یہ ٹریڈ مِس کر دی انہوں نے بالکل ٹھیک کیا، درحقیقت 1.3531 لیول کی اوپر سے نیچے تک جانچ نہیں کی گئی۔ جیسا کہ توقع تھی، پاؤنڈ نے 1.3594 ایریا میں بڑھنا چھوڑ دیا، جہاں بئیرز نے غلط بریک آؤٹ بناتے ہوتے فروخت کا اشارہ پیدا کیا تھا۔ تاہم، یہ بڑی فروخت کا باعث نہیں بنا، اور امریکی سیشن کے وسط کے قریب 1.3594 سے اوپر ترتیب پانے کے قابل ہونے نے جی بی پی/امریکی ڈالر کو 1.3661 کی اونچائی کی جانب دھکیلا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔

This image is no longer relevant

پاؤنڈ میں اس خبر کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا کہ انگریزی بینکنگ سسٹم پر ان کے منفی اثرات کی وجہ سے بینک آف انگلینڈ نے منفی شرح سود کو دوبارہ ترتیب دینے کا خیال ترک کردیا۔ اب بُلز کا ابتدائی مقصد 1.3701 پر اس سال کی ہائی کو ترتیب دینا ہے، جو متعدد اسٹاپ آرڈرز کو ہٹانے کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسا منظرنامہ پاؤنڈ کو 1.3750 اور 1.3803 جیسے ایریاز میں بڑے اوپر کے رحجان/ٹرینڈ کی جانب دھکیلے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر 1.3701 کی ہائی کی تجدید کے بعد ہم فعال خریداریوں کو نہیں دیکھتے تو پھر طویل پوزیشنز پر غور کرنا بہتر ہے۔ ایک مزید ممکنہ منظرنامہ 1.3649 کے سپورٹ ایریا کی جانب نیچے کے رحجان/ٹرینڈ کی اصلاح ہے، جہاں غلط بریک آؤٹ مارکیٹ میں داخل ہونے کا اشارہ پیدا کرتا ہے۔ اگر بُلز سرگرم نہیں ہوتے تو پھر میں تجویز دیتا ہوں کہ آپ 1.3590 پر بڑی سپورٹ کے اپ ڈیٹ ہونے تک طویل پوزیشنز کو ملتوی کریں، جو کل صبح بنی۔ وہاں مونگ ایوریجز بھی ہیں، اس لئے آپ دن کے اندر 30-40 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، پلٹنے پر طویل پوزیشنز کو فوری کھول سکتے ہیں۔

جی بی پی / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

برطانوی پاؤنڈ پر دباؤ اس پر منحصر ہو گا کہ آیا سیلرز اس سال کی ہائی کے لئے سرگرم ہیں۔ اضافے میں تیز رفتاری جلد ختم ہو سکتی ہے، چونکہ 2020 کے آخر میں متعارف ہونے والے قرنطین اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے برطانیہ کی معیشت کی صورتِ حال کسی بھی طرح بحال نہیں ہوئی۔ بئیرز جی بی پی /امریکی ڈالر کو 1.3701 ریزسٹنس/مزاحمت کے اوپر بڑھنے سے روکنے کی کوشش کریں گے، لیکن دن کے پہلے نصف میں غلط بریک آؤٹ بنانا، مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ہوگا، اور اس کا مقصد نیچے کی جانب کی اصلاح پیدا کرنا ہے تاکہ جوڑی 1.3649 پر درمیانی سپورٹ تک پہنچ سکے، جہاں پاؤنڈ کے خریدار ابتدائی ٹیسٹ کے دوران سرگرم ہوں گے۔ ایک اہم کام اس رینج سے نیچے ترتیب پانا ہے، اس کی نیچے سے اوپر کی جانب ٹیسٹگ، مختصر پوزیشنز میں مناسب انٹری پوائنٹ بناتی ہے، جو جی بی پی/امریکی ڈالر کو تیزی سے 1.3590 کی لو کی جانب نیچے کھینچے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔

۔ اگر بئیرز 1.3701 پر ریزسٹنس/مزاحمت کو نظرانداز کرتے ہیں اور کیونکہ ہمارے پاس آج امریکی افراطِ زر کا ڈیٹا ہے جو ڈالر کی پوزیشن کو ممکنہ طور پر کمزور کر سکتا ہے تو 1.3750 ہائی کے اپ ڈیٹ ہونے تک مختصر پوزیشنز کھولنے سے دور رہیں یا دن کے اندر 30-40 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.3803 کی ریزسٹنس/مزاحمت پلٹنے کے لئے جی بی پی/امریکی ڈالر کو فوری فروخت کریں۔

This image is no longer relevant

5 جنوری کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے برطانوی پاؤنڈ میں دلچسپی میں معمولی سی کمی کو ریکارڈ کیا، لیکن یہ مکمل صورتِ حال پر اثرانداز نہیں ہوتا۔ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 37,550 سے 35,526 تک کم ہوئیں۔ اس کے ساتھ ہی، مختصر غیر تجارتی پوزیشنز عملی طور پر تبدیل نہیں ہوئیں اور صرف 31,518 سے 31,861 تک بڑھیں۔ اس کے نتیجے میں، غیر تجارتی نیٹ پوزیشن، اگرچہ یہ کم ہوئی، لیکن مثبت رہی اور ہفتہ پہلے 6,032 کے خلاف 3,665 تک پہنچی۔ یہ سب بتاتا ہے کہ ٹریڈرز پاؤنڈ میں مضبوطی پر شرط لگانا جاری رکھتے ہیں، حتٰی کہ نئے کوویڈ-19 کے تناؤ کے باوجود جس کی ابھی تک کوئی ویکسین نہیں ہے۔ برطانیہ میں قرنطین اقدامات کی وجہ سے پاؤنڈ کی مانگ محدود ہے، جو انفیکشن کے استحکام کے بعد جلد یا بدیر منسوخ ہوجائے گی۔ بینک آف انگلینڈ کا اضافی محرک ، جس کے بارے میں ماہرین معاشیات جلد ہی بات کریں گے ، پاؤنڈ میں اوپر کی جانب رجحان کو کچھ حد تک ہموار بھی کرسکتا ہے۔

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج ایریا سے اوپر ہوتی ہے، جو پاؤنڈ میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولنگر بینڈز

1.3710 کے گِرد انڈیکیٹر کا اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ پاؤنڈ میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔ جوڑی کے گِرنے کی صورت میں، 1.3570 پر انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر سے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback