empty
 
 
19.02.2021 09:14 AM
یورو / امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 19 فروری ۔ سی او ٹی رپورٹ۔ جمعرات کا تجزیہ۔ جمعہ کے لئے تجاویز

یورو / امریکی ڈالر - 1 ایچ۔

This image is no longer relevant

یورو/ڈالر کی جوڑی کی 19 فروری کو گھنٹہ وار ٹائم فریم پر پورا دن اصلاح ہوئی تھی۔ لہٰذا، وہ منظر نامہ جس کی ہم نے سب سے زیادہ امید کی تھی، ایک اصلاح ہے، وہ امید پوری ہوئی۔ قیمت کجن سین لائن کے قریب سے قریب آچکی ہے ، لہٰذا اگلے چند گھنٹوں میں اس سے ری باؤنڈ ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر نیچے کی جانب کی حرکت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے، اگرچہ اس وقت کوئی ٹرینڈ لائن یا ٹرینڈ چینل نہیں ہے۔ تاہم، کیجن-سن لائن ابھی بھی بہت مضبوط ہے، لیکن اس سے پلٹنا، اس کو اشارے کے طور پر جانچنے کے لئے واضح ہونا چاہئے۔ اگر ری باؤنڈ نہیں ہوتا، تو پھر اوپر کی جانب کی حرکت جاری رہ سکتی ہے اور اوپر کا ٹرینڈ/رحجان دوبارہ شروع ہو سکتا ہے، جسے بئیرز نے ٹرینڈ لائن کو عبور کرتے ہوئے توڑا۔ ہمارے پچھلے تجزیے میں، ہم نے آپ کو قیمت کے کریٹکل لائن سے پلٹنے کی صورت میں مختصر پوزیشنز کھولنے کا مشورہ دیا تھا۔ چونکہ قیمت کریٹکل لائن تک نہیں پہنچی اس لئے پوزیشنز کو نہیں کھولنا چاہئے۔ ہم طویل پوزیشنز پر بالکل بھی غور کرنے کی تجویز نہیں دیتے۔ ہر چیز اس پر منحصر ہو گی کہ آیا کیجن-سن لائن پر قابو پایا جاتا ہے یا نہیں۔

یورو / امریکی ڈالر - 15 منٹ۔

This image is no longer relevant

نچلا لینئر ریگریشن چینل 15 منٹ کے چارٹ پر اوپر کی جانب مڑ گیا۔ لہٰذا، اوپر کا رحجان مختصر مدت میں بنا ہے، لیکن قیمت کیجن-سن لائن کے راستے میں کھڑی ہے، جس کی ابھی تک کوئی جانچ نہیں ہوئی۔ بلند لینئر ریگریشن چینل، قیمت کے زوال کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (2-8 فروری) کے دوران 10 پوائنٹس سے گِری۔ یہ حرکت، ظاہر ہے کہ پانچ کام کے دنوں میں متغیر نہیں تھی، تاہم، قیمت میں تبدیلی معمولی ہے، جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ٹریڈرز کے "غیرتجارتی" گروہ نے 4,700 خرید کے کنٹریکٹس/معاہدے (لانگز) کھولے اور 2,600 فروخت کے کنٹریکٹس/معاہدے (شارٹس) بند کئے۔ ۔ لہٰذا، وہ مزید بُلش ہو گئے اور نیٹ پوزیشن میں 7,300 کنٹریکٹس/معاہدوں کا اضافہ ہوا۔ ظاہر ہے، ہفتہ پہلے کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے بہت بڑی تبدیلیاں ظاہر کیں۔ ہفتہ پہلے، پیشہ ور ٹریڈرز نے یورو کے لئے بڑی تعداد میں خرید کے کنٹریکٹس/معاہدے بند کئے۔ تاہم، نیچے کی جانب کا ٹرینڈ/رحجان یہاں ختم نہیں ہوتا۔ ہم پہلے ہی طویل مدتی میں کئی بار اصلاحی آپشن پر زور دے چکے ہیں۔ اس منظر نامے کے مطابق، جوڑی کی نیچے کی جانب کافی اصلاح ہوئی ہے اور حال میں نئے اوپر کی جانب ٹرینڈ/رحجان کے شاندار مواقع ہیں۔ ایک ہفتے قبل سی او ٹی کی رپورٹ کے اعداد و شمار نے اس اختیار پر سوال اٹھایا تھا ، لیکن جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں ، تازہ ترین سی او ٹی کی رپورٹ مارکیٹ کے بڑے کھلاڑیوں میں تیزی کے بڑھتے ہوئے بُلش جذبات کو ظاہر کرتی ہے۔ انڈیکیٹرز یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ مارکیٹ میں کُل جذبات بُلش رہتے ہیں۔ پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائنز، جو غیر تجارتی اور تجارتی گروپس کی نیٹ پوزیشنز کو ظاہر کرتی ہیں، وہ ایک ہفتہ پہلے پھر سے تنگ ہونا شروع ہو گئی ہیں، لیکن ابھی بھی ایک دوسرے سے بہت دور ہیں۔ طویل مدت میں، سی او ٹی رپورٹ پر انحصار کرتے ہوئے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ اوپر کا رحجان بہت عرصے سے ختم ہو رہا ہے۔ لیکن پھر کیا ہو گا اگر امریکی ڈالر کی مانگ باقی نہیں رہتی؟

جمعرات کو یورپی یونین کی جانب سے کوئی میکرواکنامک رپورٹ نہیں تھی۔ بے روزگاری کے فوائد پر درخواستوں کی ایک ثانوی رپورٹ امریکہ میں جاری ہوئی تھی۔ فیڈرل ریزرو کے چئیرمین جیروم پاول کی پچھلی تقریر میں یاد کریں، انہوں نے نوٹ کیا کہ ملک میں حقیقی بے روزگاری کی قدر ، اعدادوشمار کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ لہٰذا، بے روزگاری کے دعٰووں کے اعداد و شمار پہلے کے مقابلے میں اور بھی کم اہم ہوگئے ہیں۔ اس دن کے لئے کوئی اور اہم معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

جمعہ کو یوری یونین اور امریکہ نے بہت سی دلچسپ رپورٹس کا منصوبہ بنایا۔ مثال کے طور پر، سروسز اور مینوفیکچرنگ میں کاروباری انڈیکسز کی سرگرمی کی رپورٹس۔ مینوفیکچرنگ کا شعبہ ابھی بھی یورپ میں کوئی خدشات پیدا نہیں کرتا۔ کاروباری سرگرمی اعتماد کے ساتھ 50.0 کی لیول سے اوپر ہے۔ لیکن کاروباری سرگرمی سروسز میں مسلسل تشویش کا باعث بن رہی ہے۔ نئی رپورٹ نے 45.4 کی قدر ظاہر کی، پیش گوئی 45.9 ہے۔ حتٰی کہ اگر تجاوز کرتی ہے تو اس کا 50.0 لیول سے اوپر جانے کا امکان نہیں ہے۔ لہٰذا، یورپی یونین کی معیشت، سروسز سیکٹر کی وجہ سے سست رفتاری سے بحال ہونا جاری رکھ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ، امریکہ میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکسز شائع ہوں گی، لیکن دونوں انڈیکسز یہاں کسی پریشانی کا باعث نہیں بنتی۔ امریکی معیشت یوروپی ممالک کی نسبت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔ ڈالر ابھی تک اس سے منافع نہیں نکال سکا ہے ، اس کی بڑی وجہ حکومت اور مرکزی بینک کے ذریعہ امریکی معیشت میں ڈالروں کے بے حد انجیکشن ہے، جس کی بدولت تیزی سے بحالی ہو رہی ہے۔

ہمارے پاس 19 فروری کے لئے دو ٹریڈنگ آئیڈیاز ہیں:

1) خریداروں نے شروعات کو چھوڑ دیا ہے اور قیمت ٹرینڈ/رحجان لائن سے نیچے ترتیب پائی ہے۔ لہٰذا، ہم نئی طویل پوزیشنز کھولنے میں جلدی نہ کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ تاہم، اگر قیمت کیجن-سن لائن (1.2097) کو عبور کرتی ہے، تو پھر1.2111 اور 1.2145 کے انتہائی لیولز کے ہدف کے ساتھ خریداری دوبارہ شروع کرنا ممکن ہو گا۔ اس صورت میں منافع 40 پوائنٹس تک ہو سکتا ہے۔

2) بئیرز نے ایک دن کا وقفہ لیا، لیکن اگر وہ کریٹکل لائن سے نیچے رہتے ہیں، تو وہ جوڑی کو نیچے کھینچ سکتے ہیں۔ لہٰذا، آپ کو قیمت کے 1.2058 اور 1.2004 کی انتہائی لیولز پر ہدف کے ساتھ کیجن-سن لائن (1.2097) (دن میں نیچے جا سکتی ہے) سے جوڑی کی ری باؤنڈ پر مختصر پوزیشنز کھولنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ اس صورت میں منافع 80 پوائنٹس کا ہو سکتا ہے۔

جی بی پی/امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی اشارے

تصاویر کی وضاحت:

سپورٹ اور ریزسٹنس/مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور ریزسٹنس ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback