empty
 
 
05.03.2021 08:02 AM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 5 مارچ ۔ کل کی تجاویز اور دن کے دوران جوڑی کی نقل و حرکت کا تفصیلی تجزیہ

یورو / امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/ڈالر کی جوڑی نے، میکرواکنامک ایونٹس پر ردِ عمل نہ دیتے ہوئے، 4 مارچ کو دن کے بیشتر وقت میں گھنٹہ وار چارٹ پر پُر سکون ٹریڈ کی۔ ٹریڈرز شام میں سرگرم نہیں تھے، جیسا کہ زیادہ تر ہوتا ہے، اور جوڑی نے تمام رات کو 1.2032-1.2042 کے سپورٹ ایریا کے ساتھ حرکت کی۔ بئیرز لندن اسٹاک ایکسیچینج کے افتتاح پر ذرا سے سرگرم ہوئے، اور اس طرح انہوں نے جوڑی کو نیچے کھینچنا شروع کیا، جو قیمتوں کے براہِ راست 1.2032-1.2042 کے سپورٹ ایریا کی جانب گرنے کا باعث بنا، اس کے بعد ایک سیدھا فلیٹ شروع ہوا، جو امریکی اجلاس کے وسط تک جاری رہا۔ اس فلیٹ کے دوران، قیمت متعدد بار 1.2032-1.2042 ایریا کے نیچے ترتیب پائی، اور پھر اس کے اوپر۔ یہ جگہیں چارٹ پر گولڈن مستطیل سے ظاہر کی گئیں ہیں۔ تاہم، یہ واضح ہے کہ اس ایریا سے کوئی واضح ری باؤنڈ نہیں ہوا، جیسا کہ اس نے اسے واضح طور پر عبور نہیں کیا۔ میکرواکنامک اشاعتوں (چارٹ پر 1 اور 2 سے نشان زر کیا گیا) کا بھی کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ یورپی یونین میں بے روزگاری کی شرح اور ریٹیل ٹریڈ کے لیول میں تبدیلیوں پر رپورٹس عام طور پر کمزور تھیں، اس لئے کوئی جوڑی کے زوال کے برقرار رہنے کی توقع کر سکتا ہے، تاہم، بُلز اور بئیرز ان رپورٹس کے شائع ہونے کے بعد بھی غیر حاضر تھے۔ ایسا ہی بے روزگاری کے فوائد کے لئے دعٰوں کی امریکی رپورٹ کے لئے ہے (فیگر 2)۔ یہ بالکل غیر جانبدار تھا، لیکن اس پر بھی کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں ہوا تھا۔ ایک شخص کو یہ تاثر ملتا ہے کہ مارکیٹ کے شرکاء دن بھر میں صرف ایک ایونٹ کے منتظر تھے۔ اور یہ فیڈرل ریزرو چئیرمین جیروم پاول کی تقریر تھی۔ یہ چارٹ پر نمبر 3 میں دکھایا گیا ہے، اور ہم دیکھتے ہیں کہ قیمتیں اس کے شروع ہونے کے بعد تیزی سے گریں، جس پرآخر کام ہو سکتا تھا۔ حرکت کے شروع پر بھی مضبوطی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے،جس کا مطلب بنیادی واقعہ پر مارکیٹ کا ردِ عمل ہے۔ اس کے نتیجے میں، بئیرز جوڑی کو 1.2008 کے پہلے ہدف لیول کی جانب لے جانے میں کامیاب ہوئے، اور پھر درسرا- 1.1952۔ وہ لوگ جنہوں نے یہ اشارہ استعمال کیا وہ 20 سے 67 پوائنٹس کے منافع حاصل کرسکتے ہیں جہاں اس بات پر منحصر ہے کہ مختصر پوزیشنز کو بند کیا گیا تھا۔

یورو / امریکی ڈالر - 1 ایچ

This image is no longer relevant

ہم گھنٹہ وار چارٹ پر معاملات کی حالت کی ایک مزید عمومی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ کل بئیرزنے نیچے کا رحجان جاری رکھا ( پاول کی مدد کے بغیر نہیں)، جس کو مماثل ٹرینڈ لائن سے سپورٹ ملی۔ سب سے دلچسپ بات یہ کہ پاول نے ڈالر کے لئے کسی حوصلہ افزا چیز کا ذکر نہیں کیا۔ پاول نے کہا کہ نرم مانیٹری پالیسی، لیبر مارکیٹ کے مکمل طور پر بحال ہونے تک جاری رہے گی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی، انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ فیڈ افراطِ زر کو 2% سے اوپر بڑھنے سے روکنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو صارفین کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے ساتھ مالیاتی پالیسی کے دوسرے آلات کے استعمال کا اشارہ ہے۔ یہ مفروضہ ہی تھا جس سے ڈالر میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا تھا ، کیونکہ اس سے مانیٹری پالیسی کو ممکنہ سخت کرنے کا مطلب ہوتا ہے ، لیکن شرحوں میں اضافے کی قیمت پر نہیں۔ نان فارم پے رولز اور بے روزگاری کی شرح جیسی اہم رپورٹس جمعہ کو امریکہ میں آنے والی ہیں۔ ان کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے ، کیونکہ قیمتوں میں تیزی سے بدلاؤ اور بڑھتی ہوئی نقل و حرکت ممکن ہے۔ اشاروں کے حوالوں سے، آپ کو 1.1952 اور 1.1944 سے ری باؤنڈ کو خرید کے اشاروں کی طرح استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، اس کے ساتھ ہی ان لیول سے اوپر استحکام سے بھی، اگر قیمت ابتدائی طور پر ان سے نیچے جاتی ہے۔ اگر یہ لیولز واضح طور پر عبور کئے جاتے ہیں یا نیچے سے ان کی جانب سے ری باؤنڈ کے بعد آپ کو جوڑی کی فروخت کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ہم واضح ری باؤنڈ کے لئے کام کرتے ہیں یا اگر اس نے ان پر قابو پالیا۔ مقصد ہمیشہ قریب ترین ہوتا ہے۔ اگر ہمیں جس سمت کی ضرورت ہو گی اس کو عبور کرلیں تو ،اسٹاپ لاس کے 15-20 پوائنٹس کو بریک ایون میں دوبارہ ترتیب دیا جاسکتا ہے۔

ہم یہ بھی تجویز دیتے ہیں کہ آپ پیش گوئی اور جی بی پی/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لئے ٹریڈنگ اشاروں سے واقف ہوں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (فروری 16-22) کے دوران 30 پوائنٹس سے بڑھی۔ حالیہ ہفتوں میں ہم نے طویل مدتی اوپر کے رحجان کو شروع کرنا جاری رکھا۔ اس کو جزوی طور پر کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹس سے سپورٹ حاصل ہوئی۔ پچھلے دو ہفتوں میں، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج نمایاں طور پر تبدیل نہیں ہوا ہے، اور جب رپورٹ جاری ہوئی، پیشہ ور ٹریڈرز کے مابین کھلی طویل پوزیشنز کی تعداد کھلی مختصر پوزیشنز سے تین گنا تجاوز کر گئی۔ لہٰذا، بُلش مزاج کے ساتھ۔ جدید سی او ٹی رپورٹ نے کوئی بڑی تبدیلیاں ظاہر نہیں کیں۔ ٹریڈرز کے غیر تجارتی گروپس نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 6,500 خرید کے کنٹریکٹس (طویل) اور فروخت کے کنٹریکٹس (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، ٹریڈرز کے اس گروپ کی نیٹ پوزیشن کسی بھی طرح تبدیل نہیں ہوئی، اور مزاج نہ زیادہ بُلش ہوا نہ ہی بئیرش۔ تاہم، مسلسل تین ہفتوں میں، چارٹ میں پہلے انڈیکیٹر نے غیر تجارتی ٹریڈرز کے نہ بدلنے والے جذبات (جسے ہم یاد کرتے ہیں، وہ فارن ایکسچینج مارکیٹ کا انجن ہیں) کا اشارہ کیا۔ سبز اور سرخ لائنز ان تین ہفتوں میں نہ ہی بڑھیں اور نہ کم ہوئیں، لہٰذا، بڑے کھلاڑیوں نے انتظار اور دیکھنے کا رویہ اپنایا، جیسا یہ تھا۔ لیکن وہ دن جب جوڑی کا زوال ہوا (اس ہفتے کی جمعرات اور جمعہ) وہ نئی سی او ٹی رپورٹس میں شامل نہیں تھے۔ لہٰذا، پچھلے سال کی ستمبر کے شروع سے، بڑے کھلاڑی نیچے کے رحجان کا مقصد بنا رہے تھے، لیکن عالمی بنیادی عناصر نے اسے شروع ہونے سے بچایا۔ ہم نے پہلے بھی عالمی بنیادی عناصر کا ایک سے زائد بار ذکر کیا ہے، یہ سب امریکہ میں 2020 میں رقم کی فراہمی میں اضافے میں بدل جاتا ہے۔

تصاویر کی وضاحت:

سپورٹ اور ریزسٹنس/مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور ریزسٹنس ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback