empty
 
 
09.04.2021 10:12 AM
9 اپریل کو جی بی پی / امریکی ڈالر کا تکنیکی تجزیہ۔ سی او ٹی رپورٹ۔ پاول: دنیا بھر میں بے ترتیب ویکسینیشن عالمی معیشت کو مکمل طور پر بحالی سے روکتی ہے

جی بی پی/امریکی ڈالر - 1 گھنٹہ۔

This image is no longer relevant

ہیلو، عزیز ٹریڈرز! 1 گھنٹے کے چارٹ پر، جی بی پی/امریکی ڈالر کی جوڑی 76.4% ریٹریسمنٹ لیول،1.3721 پر گری اور اس سے متعدد بار ری باؤنڈ ہوئی۔ بہرحال اوپر کا ٹرینڈ شروع نہیں ہوا۔ لہٰذا، مجھے امید ہے کہ قیمت 76.4% ریٹریسمنٹ لیول سے نیچے بند ہو۔ جوڑی کے 1.3625 کی جانب نیچے جانے کا امکان ہے۔ کل فیڈ چئیرمیں جیروم پاول نے تقریر کی۔ انہوں نے بنیادی طور پر کورونا وائرس کی صورتِ حال پر توجہ دی نہ کہ معیشت یا مالیاتی پالیسی پر۔ چئیرمین کے مطابق، دنیا بھر میں بے ترتیب ویکسینیشن سے عالمی معیشت کی بحالی کو اضافی خطرہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا ، "وائرس سرحدوں کا کوئی احترام نہیں کرتے ہیں ، اور جب تک کہ واقعی دنیا کو ویکسین دی جاتی ہے ، تب تک ہم سب کو نئی تغیرات کا خطرہ لاحق رہتا ہے اور ہم واقعی پوری دنیا میں اعتماد کے ساتھ دوبارہ آغاز نہیں کر پائیں گے۔"

پاول نے نوٹ کیا کہ امریکی معاشی بحالی محدود اور ناہموار ہے۔ نئی ممکنہ کوویڈ-19 لہروں کا امریکی معیشت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم ، ان کے اثرات پچھلی لہروں کے ذریعہ پیش آنے والے دھچکے کے مقابلے میں معمولی ہونے کا امکان ہے۔ پاول نے امریکیوں کو ماسک پہننے، معاشی فاصلہ برقرار رکھنے اور ویکسین لگوانے پر اکسایا۔ چئیرمیں نے کہا، کہ فیڈ معیشت کی حمایت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس طرح ، پاول نے 2021 میں مانیٹری پالیسی کو کوئی بدلاؤ رکھنے کے امکان کی نشاندہی کی۔ امریکی بے روزگار کے دعووں کے بارے میں کل کا ڈیٹا تاجروں کی توقع سے کہیں زیادہ نکلا۔ کل ، گرین بیک میں نقصان نہیں ہوا۔

جی بی پی/امریکی ڈالر - 4 گھنٹہ۔

This image is no longer relevant

چار کھنٹے کے چارٹ کی بنیاد پر، جی بی پی/امریکی ڈالر کی جوڑی پلٹی اور اوپر جانے والی ٹرینڈ لائن سے نیچے مستحکم ہوئی۔ ٹریڈرز کے جذبات بئیرش ہو گئے۔ قیمتیں 38.2% کے اصلاحی لیول،1.3642 کی جانب گر سکتی ہیں۔ کوئی بھی انڈیکیٹر ڈائیورجنس نہیں دکھاتا۔

جی بی پی/امریکی ڈالر - یومیہ۔

This image is no longer relevant

یومیہ چارٹ پر، جی بی پی/امریکی ڈالر کی جوڑی اوپر چڑھنے والی ٹرینڈ لائن سے نیچے بند ہوئی۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا یہ اس بار کامیاب کوشش ہو گی کیونکہ پچھلی دو ناکام ہوئیں۔

جی بی پی/امریکی ڈالر - ہفتہ وار۔

This image is no longer relevant

ہفتہ وار چارٹ پر، جی بی پی /امریکی ڈالر کی جوڑی دوسری نیچے کی جانب ٹرینڈ لائن کے اوپر بند ہوئی۔ طویل مدتی اوپر کے رحجان کا امکان ہے۔

خبروں کا پسِ منظر:

جمعرات کو، برطانیہ نے اپنی تعمراتی پی ایم آئی رپورٹ جاری کی۔ نتائج مارکیٹ کی توقعات سے بہتر نکلے۔

جمعہ کو، امریکہ اپنا پی پی آئی ڈیٹا پیش کرے گا۔

سی او ٹی (کمٹمنٹ آف ٹریڈرز) رپورٹ:

This image is no longer relevant

30 مارچ کی سی او ٹی رپورٹ نے پاؤنڈ اسٹرلنگ سے نمٹنے کے لئے بڑے کھلاڑیوں کی ناپسندیدگی کا انکشاف کیا۔ غیر تجارتی ٹریڈرز نے 4,719 طویل کنٹریکٹس اور 6,829 مختصر کنٹریکٹس بند کئے۔ مارچ میں، اسپیکولیٹرز فعال طور پر طویل اور مختصر کنٹریکٹس دونوں کو بند کر رہے تھے۔ 23 فروری کی سی او ٹی رپورٹ نے اسپیکولیٹرز کے مابین طویل اور مختصر کنٹریکٹس کی تعداد میں دوگنا فرق ظاہر کیا۔ دریں اثناء، مارچ کی رپورٹ نے کنٹریکٹس کی تعداد میں کمی کو ظاہر کیا، جبکہ دوگنا فرق رہتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جذبات ابھی بُلش ہیں اور نئے اوپر کے رحجان کا بہت زیادہ امکان ہے۔

ٹریڈرز کے لئے جی بی پی/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجاویز:

ٹریڈرز کو جی بی پی / امریکی ڈالر کی خرید سے رکنا چاہئے کیونکہ قیمتیں ایچ 1 چارٹ پر اوپر چڑھنے والے کوریڈور سے نیچے بند ہوئیں۔ ٹریڈرز جوڑی کو قیمت کے ایک گھنٹے کے چارٹ پر اوپر چڑھنے والے کوریڈور سے نیچے تا 4 گھنٹے کے چارٹ پر 1.3721 اور 1.3634 کے ہدف کے ساتھ ٹرینڈ لائن سے نیچے بند ہونے پر فروخت کر سکتے ہیں۔ درحقیقت، قیمت پہلے ہدف تک پہنچ چکی ہے، ٹریڈرز جوڑی کی قیمت کے 1.3634 ہدف کو توڑنے کے بعد فروخت پر غور کر سکتے ہیں۔

شرائط:

"غیر تجارتی" - مارکیٹ کے بڑے کھلاڑی: بینکس، ہیج فنڈز، سرمایہ کاری کے فنڈز، نجی، بڑے سرمایہ کار۔

"تجارتی: - کمرشل انٹرپرائزز، فرمز، بینکس، کارپوریشنز، کمپنیاں جو کرنسی خریدتی ہیں، کسی سپیکولیٹو منافع کے لئے نہیں، بلکہ موجودہ سرگرمیوں یا برآمدی -درآمدی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے۔

"غیر منافع بخش پوزیشنز" - چھوٹے ٹریڈرز جن کا قیمت پر کوئی نمایاں اثر نہیں ہے۔

Samir Klishi,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback