empty
 
 
09.04.2021 10:13 AM
9 اپریل کو یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی۔ سی او ٹی رپورٹ۔ امریکہ میں کارپوریٹ ٹیکس میں اضافے سے دس لاکھ نوکریاں ضائع ہوں گی

یورو / امریکی ڈالر - 1 ایچ۔

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ ٹریڈنگ دن کے دوران امریکی ڈالر کے حق میں پلٹی اور 76.4% (1.1922) کا اصلاحی لیول کی جانب بڑھی۔ اس لیول سے جوڑی کی قیمتوں کے ری باؤنڈ نے امریکی ڈالر کے حق میں کام کیا، اور اب جوڑی نے 61.8% (1.1881) اور 50.0% (1.1847) کے فیبو لیول کی سمت کی جانب زوال شروع کیا۔ تاہم، جوڑی کی شرح کو 76.4% کے لیول کے اوپر بند کرنا قیمتوں میں اضافہ کو دوبارہ شروع کرنے کے حق میں کام کرے گا۔ امریکی کرنسی یورو کے خلاف گرنا جاری رکھتی ہے، تاہم، معلوماتی پسِ منظر ہمیں ڈالر کے زوال کی وجہ کے بارے میں واضح نتیجہ اخذ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ آئیے اس حقیقت کے ساتھ شروع کرتے ہیں کہ اس ہفتے کوئی خاص خبریں اور رپورٹس امریکہ یا یورپی یونین میں نہیں تھیں۔ شاید ہفتے کا اہم موضوع امریکی حکومت کی خواہش ہے، جو جو بائیڈن کی سربراہی میں، کارپوریٹ ٹیکس کو بجٹ میں ٹیکس محصولات میں اضافے کے لئے 21 فیصد سے بڑھا کر 28 فیصد کردیا جائے اور کم از کم 2 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے لئے اعانت کا نیا پیکیج تشکیل دینے کا ذریعہ حاصل کیا جائے۔

تاہم، رائس یونیورسٹی کے ماہرِ معیشت نے ایک تجزیہ کیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ ٹیکس میں اضافہ ملک میں دو سال میں ایک ملین نوکریاں کھونے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس تحقیق کے مصنف نے یہ نتیجہ بھی نکالا کہ امریکہ میں ٹیکس ریفارم 2023 تک جی ڈی پی میں 117 بلین ڈالر کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ہم شاید امریکہ سے ان ممالک میں امریکی کمپنیوں کے اخراج کی بات کر رہے ہیں جہاں ٹیکس کا بوجھ کم ہے۔ اس ہفتے بھی اس بارے میں بات کی جارہی ہے جس کے بعد جینیٹ ییلن کی جانب سے دنیا میں ایک واحد کارپوریٹ ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی تاکہ بڑے کارپوریشنوں کو آف شور اور کم ٹیکس والے ممالک سے فرار ہونے سے بچایا جا سکے۔ اس اقدام کو بڑے اور امیر ممالک نے سپورٹ کیا۔ جہاں تک جو بائیڈن کے اقدام کی بات ہے، اس کو اس کی پارٹی کے درجے کے ذریعے مضبوطی کے ٹیسٹ سے گزرنا ہو گا۔اگر تمام 50 ڈیموکریٹک سینیٹرز اس کے حق میں ہوئے تو پھر یہ بِل، ریپبلیکن کی جارحانہ مخالفت کے باوجود پاس ہو جائے گا۔

یورو / امریکی ڈالر - 4 ایچ۔

This image is no longer relevant

چار گھنٹے کے چارٹ پر، 127.2% (1.1729) کے فیبو لیول سے ری باؤنڈ کے بعد، جوڑی کی قیمتوں نے 161.8% (1.2027) کے اصلاحی لیول کی سمت میں اضافہ جاری رکھا۔ جوڑی کی شرح کو 1.1836 کے لیول سے اوپر جوڑی کی شرح کو فکس کرنا مزید اضافے کے امکان کو بڑھاتا ہے۔ آج کسی بھی انڈیکیٹر میں ڈائیورجنس نہیں ہے۔

یورو / امریکی ڈالر - یومیہ۔

This image is no longer relevant

روزانہ کے چارٹ پر، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی قیمتیں 261.8% (1.1822) کے اصلاحی لیول سے اوپر مستحکم ہوئی۔ لہٰذا، ابھی جوڑی کا مزید زوال منسوخ ہو گیا، اور323.6% (1.2080) کے فیبو لیول کی سمت میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔

یورو / امریکی ڈالر - ہفتہ وار۔

This image is no longer relevant

ہفتہ وار چارٹ پر، یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی "تنگ ہوتی ہوئی تکون" کے اوپر مستحکم ہوئی، جو طویل مدت میں جوڑی میں مزید اضافے کے امکان کو محفوظ رکھتی ہے۔

بنیادی اصولوں کا جائزہ:

8 اپریل کو، یورپی یونین میں معیشت کے واقعات کا کیلنڈر تقریباً خالی تھا۔ اور امریکہ میں، فیڈ چئیرمین کی تقریر ہوئی، جس نے ٹریڈرز کے مزاج کو زیادہ متاثر نہیں کیا۔

امریکہ اور یورپی یونین کے لئے نیوز کیلنڈر:

امریکہ - پروڈیوسر پرائس انڈیکس (12:30 یو ٹی سی)۔

9 اپریل کو، امریکہ اور یورپی یونین میں معیشتی واقعات کا کیلنڈر تقریباً خالی تھا۔ آج کوئی معلوماتی پسِ منظر نہیں ہو گا۔

سی او ٹی (کمٹمنٹ آف ٹریڈرز) رپورٹ:

This image is no longer relevant

پچھلے جمعہ کو، ایک اور سی او ٹی رپورٹ جاری ہوئی، جو اس بار "بولتی" ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، "غیر تجارتی" قسم کے ٹریڈرز (سب سے اہم) نے 34 طویل کنٹریکٹس/معاہدے اور 25,045 مختصر کنٹریکٹس/معاہدے کھولے۔ لہٰذا، اسپیکولیٹرز کے مزاج کا جائزہ لینا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ ہر چیز واضح ہے۔ بڑے ٹریڈرز کا مزاج "بئیرش" رہتا ہے جیسا کہ مختصر کنٹریکٹس/معاہدوں کی تعداد میں باقاعدگی سے اضافے اور طویل کنٹریکٹس/معاہدوں کی تعداد میں کمی سے ثابت ہے۔ لہٰذا، روزانہ کے چارٹ کے تناظر میں، یورو/ڈالر کی جوڑی کی قیمتوں میں زوال جاری رہ سکتا ہے۔ لیکن نیا نیچے کا رحجان طویل ہو سکتا ہے، اس لئے اگلے کچھ ہفتوں میں 300-500 پوائنٹس کے زوال کی توقع مت کریں۔ ہر چیز آہستہ آہستہ ہو گی۔

ٹریڈرز کے لئے یورو / امریکی ڈالرکی پیش گوئی اور تجاویز:

میں ابھی جوڑی کی فروخت کی تجویز نہیں دیتا، کیونکہ لگتا ہے کہ اوپر کا ٹرینڈ/رحجان شروع ہو گیا ہے۔ جوڑی کی خریداریاں 1.1820 اور 1.1873 اہداف کے ساتھ تجویز کی گئیں تھیں اور اب تک دونوں مقاصد حاصل کر لئے گئے ہیں۔ میں 1.1922 لیول کے اوپر 1.1989 کے ہدف پر قیمت کے فکس ہونے پر جوڑی کی نئی خریداریوں کی تجویز دیتا ہوں۔

شرائط:

"غیر تجارتی" - مارکیٹ کے بڑے کھلاڑی: بینکس، ہیج فنڈز، سرمایہ کاری کے فنڈز، نجی، بڑے سرمایہ کار۔

"تجارتی: - کمرشل انٹرپرائزز، فرمز، بینکس، کارپوریشنز، کمپنیاں جو کرنسی خریدتی ہیں، کسی سپیکولیٹو منافع کے لئے نہیں، بلکہ موجودہ سرگرمیوں یا برآمدی -درآمدی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے۔

"غیر منافع بخش پوزیشنز" - چھوٹے ٹریڈرز جن کا قیمت پر کوئی نمایاں اثر نہیں ہے۔

Samir Klishi,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback