empty
 
 
16.04.2021 04:57 PM
یورو /امریکی ڈالر: اسٹاک اور بانڈز کے مابین امریکی ڈالر کا توازن جب کہ یورو ابھی اپنی کلیدی حد کو عبور نہیں کرسکا

This image is no longer relevant

اتنی جلدی سرمایہ کاروں کو یہ یقین نہیں ہوا کہ فیڈ اپنی مانیٹری پالیسی کو سخت نہیں کریں گے، پھر ریگولیٹر نے انہیں اس کے بارے میں سوچنے کا نیا اشارہ دیا۔

واشنگٹن کے معیشتی کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ ورچوئل کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران، فیڈ چیئر جیروم پاول نے کہا کہ مارکیٹوں کو ریگولیٹر کی قلیل مدتی پیش گوئوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔

جیروم پاول کے مطابق، فیڈ کا 2022 کے آخر تک سود کی شرح بڑھانے کا امکان نہیں ہے۔ تاہم، ہر چیز آنے والے اعدادوشمار پر منحصر ہو گی۔

جیروم پاول نے یہ بھی نوٹ کیا کہ کیو ای، شرح میں اضافے کی شروعات سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔

جبکہ فیڈ چئیرمین کے بیانات سرمایہ کاروں کے لئے زیادہ بڑے سرپرائز کے طور پر سامنے نہیں آئے، انہیں ایک انتباہ سمجھا جا سکتا ہے۔

جس کے نتیجے میں، گرین بیک نے 91.57 کی چار ہفتہ لو لیول تک پہنچنے کے بعد اپنا زوال روک دیا۔

فیڈ کے ڈپٹی چئیرمین رچرڈ کلیریڈا نے کل یہ ذکر کیا کہ امریکی سینٹرل بینک اپنی اگلی میٹنگ میں اثاثوں کی خریداری کے حجم میں کمی اور جدید پیش گوئی کی اشاعت کے بارے میں اشارہ دیں گے۔

یہ ٹریڈرز کو اس خیال میں واپس لاتا ہے کہ ریگولیٹری پالیسی میں پہلی تبدیلیاں اس سال کے آخر میں واقع ہو سکتی ہیں۔

اس سے پہلے، مارکیٹ کے شرکاء امریکی ڈالر کی مضبوطی پر انحصار کرتے تھے اور امریکی گورنمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری میں نمایاں کمی کی، اس ڈر سے کہ افراطِ زر میں تیز اور طویل اضافی فیڈ کو توقع سے پہلے مانیٹری پالیسی میں سختی پر مجبور کرے گا۔

تاہم، فیڈ کی جانب سے دہرائے جانے والے بیانات کہ قیمت کا دباؤ عارضی طور پر سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائے گا اور اس نے گرین بیک اور امریکی خزانے کی پیداوار کو پچھلے مہینے کے آخر میں پہنچنے والے کئی ماہ کی چوٹیوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

This image is no longer relevant

بلومبرگ کے تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ خیال کہ امریکی ڈالر نے بانڈز کی پیداوار پر انحصار کرنا شروع کر دیا، کمزور دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا، " اس ماہ، یورو گرین بیک کی نسبت 2 فیصد بڑھا ہے اور متوقع امریکی افراطِ زر کے اعداد و شمار کے بعد بڑھتا رہا۔ یہ ایک اور اشارہ ہے کہ امریکی ڈالر اس وقت کسی بھی چیز کی نسبت اسٹاکس سے زیادہ متعلقہ ہے"

بینک آف امریکہ کے حالیہ سروے کے مطابق، کوویڈ -19 اب امریکی اسٹاک مارکیٹ کے لئے بڑا خطرہ نہیں رہا۔ کارپوریٹ ٹیکسز کو21% سے 28% تک بڑھانے کا اثر وقت کے ساتھ ساتھ ثبوت بن جائے گا اور اس کی نوعیت درمیانی مدت کی ہو گی۔

سرمایہ کار اب بڑی امریکی کمپنیوں کے ممکنہ مالی نتائج اور اس سال کے آخر تک ان کے امکانات کے بارے میں پُر امید ہیں۔

تاہم، تجزیہ جار متنبہ کرتے ہیں کہ جنوری-مارچ کے طاقتور کارپوریٹ نتائج کے بعد، اگلی سہ ماہی میں نمو ظاہر کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ اس لئے، مستقبل میں، ہو سکتا ہے حقیقت توقعات کے مطابق نہ ہو۔ لہٰذا، حالیہ عرصہ اس نمو کے دور کا اختتام ہو سکتا ہے جو پچھلے سال مارچ میں شروع ہوئی تھی۔ اس بات کا امکان ہے کہ موسمِ سرما کے دوران، امریکی اسٹاک مارکیٹ اصلاح کے دور میں داخل ہو سکتی ہے۔

سیکسو بینک کی حکمتِ عملی امریکی ڈالر، بانڈز، اور وسیع تر مارکیٹ کے لئے ایک اور اہم عنصر کی نشاندہی کرتی ہیں۔ امریکی خزانے کی فیڈرل ریزرو اکاؤنٹ میں اس کی جمع میں کمی۔ اب یہ ذخیرہ تقریباً 925 بلین ڈالر ہے ، لیکن جون کے آخر تک اسے گھٹا کر 500 بلین ڈالر کردیا جانا چاہئے۔ یہ لیکویڈیٹی کا ایک بہت بڑا حصہ ہے ، لہٰذا تاجروں کو مخصوص مدت پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔

یہ واقعات کچھ عرصے بعد ہوں گے۔ دریں اثناء، اہم امریکی اسٹاک انڈیکسز نئی ریکارڈ بلندیوں کو چھوتی رہتی ہے اور گرین بیک دباؤ میں ہی رہتی ہے۔

امریکی ڈالر انڈیکس ابھی 91.60 کے لیول پر 50 -دن کی موونگ ایوریج کے گرد منڈلا رہی ہے۔ اس نشان کا ٹوٹنا ڈالر بئیرز کو 91.30 تک لے جائے گا۔ یہ وہ لیول ہے جہاں مارچ کے وسط کے لو لیول واقع ہیں۔

ویسٹپیک کے ماہرین کا خیال ہے کہ 91.30 کے نشان سے نیچے بریک آؤٹ امریکی ڈالر پر درمیانی مدت کے بئیرش (مندی) کے رجحان کی ابتدائی واپسی کا اشارہ دے گا۔

ماہرین نے کہا، " بظاہر، گرین بیک ایک کراس روڈ پر ہے۔ آنے والے دنوں میں، امریکی ڈالر انڈیکس کو91 کے قریب کی سپورٹ کو برداشت کرنا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ امریکہ کے مضبوط معاشی اعداد و شمار کے درمیان اب بھی امریکی ڈالر کے بڑھنے کا کوئی امکان باقی ہے۔ آنے والے مہینوں میں، ڈالر کو اہم اقتصادی انڈیکیٹرز کے زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ریاستہائے متحدہ میں معاشی نمو بڑھنے کی توقعات کے درمیان ، امریکی کرنسی اب بھی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے۔"

ریبوبینک نے کہا کہ "اگرچہ قیمتوں میں حالیہ تیزی سے اضافے کے بعد منافع لینا تقریباً ناگزیر معلوم ہوتا ہے، لیکن امریکی ڈالر کے لئے بنیادی تصویر سال کے آغاز سے کہیں زیادہ بہتر نظر آتی ہے۔"

تجزیہ کار پیش گوئی کرتے ہیں کہ یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی آنے والے ماہ میں 1.1700-1.2000 کے حد میں تجارت کرے گی۔

This image is no longer relevant

ای سی بی اور فیڈ کے رہنما، کرسٹین لیگارڈے اور جیروم پاول نے افراط زر کے بارے میں مارکیٹ میں شریک افراد کے خدشات کو مسترد کردیا ، جس سے تیز معاشی بحالی کی امید برقرار ہے۔

بہرحال، مارکیٹ کو مضبوط شواہد کی ضرورت ہے اس لئے وہ معیشتی کیلنڈرز کو دیکھتے ہیں۔

جبکہ جمعرات کو جاری ہونے والے امریکی اعدادوشمار توقعات سے تجاوز کر گئے، یورپی یونین کی اقدار نے یورو/امریکی ڈالر بُلز کو متاثر نہیں کیا۔

جرمنی کی افراطِ زر کی مارچ کی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ سالانہ افراطِ زر کی شرح پیش گوئی کے ساتھ ہی 1.7% تک بڑھی۔

امریکی ادراہ کامرس کے مطابق، مئی 2020 کے بعد سے ملک میں ریٹیل فروخت کے حجم میں فروری کے مقابلے مارچ میں 9.8 فیصد اضافہ ریکارڈ تیز ہوا ، جبکہ تجزیہ کاروں نے توقع کی ہے کہ اس میں 5.9 فیصد اضافہ ہوگا۔

امریکہ میں 10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں بے روزگاری کے ابتدائی دعٰووں کی تعداد 193،000 کی کمی سے 576،000 ہوگئی۔ وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے یہ اعداد و شمار نچلی سطح پر آگئے۔

دریں اثناء، یورپ میں کوویڈ-19 کے خلاف ویکسینیشن میں مشکلات یورو پر دباؤ ڈالنا جاری رکھتی ہیں۔

حال ہی میں، یورپی یونین نے اعلان کیا کہ وہ 2021 کی دوسری سہ ماہی میں فائزر ویکسین کی مزید 50 ملین خوراکیں وصول کرے گی۔ تاہم، ویکسینیشن کے گرد غیر یقینی صورتِ حال اب بھی زیادہ ہے کیونکہ جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، ڈنمارک نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال مکمل طور پر روک دیا ہے اس لئے دوسرے ممالک اسکی پیروی کر سکتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ آبادی کو بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرنے میں مزید وقت لگے گا۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ یورپی یونین کی معیشت کی بحالی میں بھی طویل وقت لگے گا۔

یورو/امریکی ڈالر میں مارچ کے اختتام سے 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ پہلے سے ہی 200-دن کی موونگ ایوریج تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم، 1.1990 پر طاقتور ریزسٹنس/مزاحمت اس کا اوپر کی جانب کا راستہ روکتی ہے۔

جمعرات کو، جوڑی نے اس لیول تک دو بار پہنچنے کی کوشش کی، لیکن یہ کوششیں ناکام رہیں۔

یورو/ڈالر کی جوڑی 1.1990-1.2014 کے پیوٹ ایریا تک پہنچ گئی۔ کمرز بینک کے حکمتِ عملی کے مطابق ، جوڑے کو نیچے کی طرف دباؤ کو کم کرنے کے لئے اس علاقے سے اوپر جانے کی ضرورت ہے۔

ماہرین نے لکھا کہ " یورو/امریکی ڈالر نے 1.1990-1.2014 ایریا کی جانچ کی جو ایک ریورسل لیول ہے۔ 1.2243 تک بڑھنے کے لئے، بُلز کو اس لیول سے گزرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت، ریلی اصلاح جیسی لگتی ہے۔ اگر جوڑی 1.1975-1.2014 کے ایریا میں پھنس جاتی ہے تو مارکیٹ پھر نیچے کی جانب کے رحجان پر توجہ دے گی۔"

Viktor Isakov,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback