empty
 
 
29.07.2021 04:15 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 29 جولائی - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ


جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشن کھولنے کے لیے، آپ کو درکار ہے

دن کے پہلے حصے میں کافی دلچسپ واقعات پہلے ہی ہو چکے ہیں۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور تجارت مواقعوں پر بات کرتے ہیں۔ 1.3937 کے ریزسٹنس ایریا میں مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل کے نتیجے میں پاؤنڈ کے لئے فروخت کا اشارہ ملا تھا اور یہ توقع کرنا بالکل ممکن تھا کہ مارکیٹ مضبوط ہو جائے گی اور پاؤنڈ پر دباؤ واپس آجائے گا۔ تاہم ایسا نہیں ہوا تھا ۔ اس حد کے فوری بریک ڈاؤن اور اوپر سے نیچے تک واپس ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے پاؤنڈ کے لئے خرید کا اشارہ بنا تھا جس کے بعد 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا ۔ ہم ابھی تک 1.3978 کی ریزسٹنس تک نہیں پہنچے ہیں، لیکن اس کے امکانات اب بھی نسبتا زیادہ ہیں۔

This image is no longer relevant


دن کے دوسرے حصّہ میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے لئے امریکی معیشت کے اعداد و شمار پر توجہ مرکوز رہے گی جہاں ترقی میں فوری طور پر 8.4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ اگر اعداد و شمار معاشی ماہرین کی پیش گوئیوں سے تجاوز کرتے ہیں تو امریکی ڈالر کی مانگ واپس آ جائے گی۔ تاہم اس کے طویل عرصے تک رہنے کا امکان نہیں ہے۔ اسی دوران خریداروں کی توجہ 1.3978 کی مزاحمت پر مرکوز ہے جس تک میں رپورٹس کے جاری ہونے سے پہلے ہی پہنچنا چاہوں گا۔ جب تک یہ تجارت 1.3937 کی سپورٹ سے اوپر ہو رہی ہے تب تک اس اضافہ کے امکانات برقرار رہیں گے۔

اوپر سے نیچے تک اس کے واپس ٹیسٹ ہونے کے ساتھ 1.3978 کی سطح پر بریک اور کنسولیڈیشن پاؤنڈ کو خریدنے اور نئی مقامی بلند ترین سطح کے علاقے میں بڑھنے کے لئے بھیج دے گا - 1.4019 اور 1.4097. ایک بڑا ہدف 1.4128 کی ریزسٹنس ہوگی، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر امریکی جی ڈی پی کے اعداد و شمار معاشی ماہرین کی بہترین پیش گوئیوں سے بھی مضبوط ملتے ہیں تو ممکنہ طور پر دن کے دوسرے حصّہ میں پاؤنڈ میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ بُلز کا بنیادی کام 1.3937 کی سطح پر قابو رکھنا ہوگا جس کے نیچے کئی اسٹاپ آرڈرز ہیں۔

ان کے ٹوٹ جانے سے پاؤنڈ تیزی سے کمزور ہو جائے گا۔ لہذا صرف مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل ہی اوپر کی طرف رجحان کو جاری رکھنے کے لئے نئے لانگ پوزیشنز لینے کا اشارہ ہوگی۔ 1.3937 کے ایریا میں خریداروں کے متحرک نہ ہونے کی صورت میں بہتر ہے کہ کم از کم 1.3896 کی اپ ڈیٹ تک طویل پوزیشنز کو ملتوی کر دیا جائے جہاں سے موونگ ایوریج گزر رہی ہے خریداروں کے حق میں ہے۔ میں صرف 1.3854 کے علاقے میں واپسی کے لئے فوری طور پر لانگ پوزیشن لینے کی سفارش کرتا ہوں جس سے دن کے اندر 25-30 پوائنٹس اضافہ کی تصحیح مل سکے گی۔

جی بی پی/ یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن کھولنے کے لیے آپ کو ضرورت ہے

بئیرز کا کام 1.3978 کی ریزسٹنس کی حفاظت کرنا ہے۔ امریکی معیشت کی مضبوط رپورٹس کے جاری ہونے پر مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل پاؤنڈ پر دباؤ واپس کرے گی یا کم از کم اس کے بُلش رجحان کو سست کرے گی۔ اس صورتحال میں آپ 1.3937 کے سپورٹ ایریا تک پئیر کی کمزوری کی بنیاد پر فروخت کرسکتے ہیں، جو بئیرز نے آج دن کے پہلے نصف حصے میں کھو دیا تھا ۔ اس سطح کی حد کا ٹوٹنا شاید بُلز کے اسٹاپ آرڈرز پر اثر انداز ہوگا۔

اسی طرح ہم 1.3896 کی سپورٹ تک اس پئیر میں کی زیادہ متحرک تجارت کی توقع کر سکتے ہیں جہاں میں منافع طے کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔ ایک زیادہ بڑا ہدف 1.3854 کا ایریا ہوگا۔ دن کے دوسرے حصّہ میں پئیر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ 1.3978 کے علاقے میں فروخت کنندگان کے متحرک نہ ہونے سے میں 1.4019 کی اگلی اہم سپورٹ تک فروخت ملتوی کرنے یا 1.4097 سے واپسی کے لئے فوری طور پر جی بی پی/یو ایس ڈی میں فروخت کرنے کی سفارش کرتا ہوں، دن کے اندر 25-30 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح مل سکتی ہے

This image is no longer relevant


جولائی 20 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز) میں لانگ پوزیشنز میں معمولی کمی اور عمدہ قلیل مُدتی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ پاؤنڈ میں بڑی کمی کے باوجود جیسا کہ ہم چارٹ پر دیکھ سکتے ہیں نیچے کی جانب کا تجارتی عمل سے پچھلے ہفتے کے آخر میں تنزی کے ساتھ بنا تھا

تاہم اس رپورٹ میں اس بات کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے، لہذا یہ محسوس کیا جا سکتا ہے کہ پاؤنڈ مکمل طور پر بئیرز کے قابو میں تھا۔ برطانیہ میں تمام قرنطینہ پابندیوں کے خاتمے اور معیشت کے مکمل بحالی کے بعد خوف و ہراس اس وقت پیدا ہوا جب انگلینڈ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے ساتھ وباؤ میں تیزی سے اضافہ شروع ہوا ہے اور سیاست دانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مباحثہ کیا کہ اس سے کس طرح نمٹاء جائے۔ لیکن پھر ہفتے کے وسط تک صورتحال مستحکم ہو گئی تھی اور پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنے تمام نقصانات کی تلافی میں کامیاب ہو گیا تھا

تاجروں کو اب بھی توقع ہے کہ بینک آف انگلینڈ کے نمائندے جلد ہی بانڈ خریداری پروگرام کو کم کرنے کے منصوبوں کے بارے میں مزید بات کرنا شروع کر دیں گے۔ میں نے بار بار اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ تاجر جی بی پی/ یو ایس ڈی میں ہر بڑی کمی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور اس میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ کیونکہ جلد یا بدیر مرکزی بینک معیشت کی معاونت کے اقدامات میں کمی کی بات شروع کر دے گا جس سے برطانوی پاؤنڈ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس میں اضافہ ہوگا۔

لیکن اگرچہ برطانیہ میں افراط زر کی ہدف کی سطح سے آگے جانے کا کوئی سنجیدہ راستہ نہیں نکلا ہے لیکن اس بات کا امکان نہیں ہے کہ بینک آف انگلینڈ اپنی پالیسی تبدیل کرنے کے لئے جلدبازی کرے گا۔ اس تمام کے باوجود، بہترین حکمت عمل امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ہر عمدہ کمی کے ساتھ پاؤنڈ خریدنا ہے. سی او ٹی کی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 44,686 کی سطح سے کم ہو کر 44,223 کی سطح پر آ گئیں ہے جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 36,717 کی سطح سے بڑھ کر 47,720 کی سطح پر آ گئیں۔ اس کے نتیجے میں غیر تجارتی نیٹ پوزیشن منفی ہوئی ہے اور 7969 کے مقابلے میں -3,496 رہی ہے ۔ گزشتہ ہفتے کی اختتامی قیمت 1.3886 سے کم ہو کر 1.3668 ہو گئی ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 ڈیلی موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو کہ برطانوی پاؤنڈ میں مزید اضافہ کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اگر پئیر میں تنزلی کی تصحیح ملتی ہے تو انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.3900 کے گرد سپورٹ کا کام کرے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے


Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback