empty
 
 
04.08.2021 03:09 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 04 اگست - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ

جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لیے آپ کو ضرورت ہے

صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.3935 کی مزاحمت پر توجہ مبذول کروائی تھی اور سفارش کی کہ آپ اس سے مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کریں۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور انٹری پوائنٹس کا تجزیہ کرتے ہیں۔ سروس سیکٹر میں سرگرمی سے متعلق اعداد و شمار نے تاجروں کو خوش کیا کیونکہ ایک بار پھر انڈیکس میں اضافہ ہوا۔

اس کے فورا بعد، 1.3935 کے ریزسٹنس ایریا میں اس پئیر میں بحالی کا مشاہدہ کرنا ممکن ہوا تھ۔ تاہم بُلز کے پاس اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ اس حد سے اوپر رہ سکیں - اگر خریداروں نے پہلے دباؤ کو روک دیا، پھر دوسری کوشش پر، بئیرز نے پھر بھی اس پئیر کو 1.3935 کی سطح پر واپس کر دیا ہے ایک مصنوعی بریک ڈاؤن اور مختصر پوزیشن کھولنے کا اشارہ بنا تھا۔ ابھی یہ پیشگوئی کی جا رہی تھی اس وقت صورتحال میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی تھی اور 1.3935 کے علاقے کے ارد گرد تجارت جاری ہے جس کی وجہ سے ہمیں امریکی دورانیہ کے لئے اس پئیر کے لئے تکنیکی تصویر پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے

خریداروں کی توجہ اب 1.3951 کی ریزسٹنس پر مرکوز ہے جو رواں سال 30 جولائی کو بنائی گئی تھی۔ صرف ایک بریک آؤٹ اور اوپر سے نیچے کی طرف اس سطح کا ٹیسٹ پاؤنڈ میں اضافہ کے تسلسل میں طویل پوزیشن کھولنے کے لئے ایک اشارے کی تشکیل کا باعث بنے گا۔ تاہم ہم سب کو یاد ہے کہ کل بینک آف انگلینڈ کا اجلاس ہوگا۔ مالیاتی پالیسی میں تبدیلیاں کرنے امکان نہیں ہے جس سے پئیر اور بُلز مارکیٹ میں اضافہ کی صلاحیت کافی حد تک محدود ہو جاتی ہے۔

لہذا، ماہانہ بلند ترین سطح کے نیچے خریداری کے حوالے سے انتہائی محتاط رہیں۔ 1.3951 سے اوپر کی ترقی سے بُلز کا قریب ترین ہدف 1.3980 کی ریزسٹنس ہوگی۔ اوپر سے نیچے کی طرف ٹیسٹ کے ساتھ اسی طرح سے اس سطح کا ٹیسٹ ہونا1.4019 کی سطح کے اپ ڈیٹ ہونے کی بنیاد پر لانگ پوزیشنز کے لئے اور انٹری پوائنٹ بناتا ہے، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔

امریکی سروس سیکٹر کی مضبوط رپورٹس کے پس منظر کے مقابلے میں دن کے دوسرے نصف حصے میں جی بی پی/ یو ایس ڈی میں کمی کے آپشن کے ساتھ خریداروں کو 1.3902 کی سپورٹ کے تحفظ کے بارے میں غور سے سوچنا ہوگا، جس سے اوپر موونگ ایوریج بلز کی حمایت میں ہے۔

صرف مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل ہی پئیر کی بحالی اور اضافہ کے رجحان کو جاری رکھنے کی امید میں طویل پوزیشنیں کھولنے کا اشارہ دے گی۔ 1.3902 کے علاقے میں بُلز کی جانب سے متحرک اقدامات کی عدم موجودگی میں 1.3846 کی کم ترین سطح کے آپ ڈیٹ ہونے تک لانگ پوزیشنز کو ملتوی کرنا بہتر ہے، جہاں آپ دن کے اندر 25-30 پوائنٹس کی اضافہ کی تصحیح کے مقصد سے واپسی کے لئے فوری طور پر پاؤنڈ خرید سکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

جی بی پی/ یو ایس ڈی پئیر میں شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لیے آپ کو ضرورت ہے

جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، بڑے فروخت کنندہ ہر روز اپنے آرڈر کو تھوڑا زیادہ اور زیادہ اوپر لے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی قیمت 1.3935 کی سطح سے آگے بڑھتی ہے خریداروں کو جلدی سے مسترد کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح ہم یہ فرض کر سکتے ہیں کہ کل کی میٹنگ سے قبل تاجران مختصر پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔

اب بئیرز کا کام 1.3951 کی نئی ریزسٹنس کا تحفظ ہے اور ہمیں امریکی معیشت کے بارے میں مضبوط اعداد و شمار کی ضرورت ہے۔ مصنوعی بریک آوٹ کی تشکیل اس پئیر کو 1.3902 کی سپورٹ تک کم کرنے کے لئے شارٹ پوزیشنیں کھولنے کا اشارہ بناتا ہے، جس کے لئے ایک حقیقی فعال جدوجہد سامنے آئے گی۔ اس سطح کا بریک ڈاؤن اور نیچے سے اوپر کی طرف ایک ٹیسٹ بُلز کے اسٹاپ آرڈرز کو مسمار کرے گا اور پاؤنڈ کو 1.3846 کی اگلی سپورٹ پر لے جائے گا، جہاں منافع لینے کے بارے میں سوچنا درست ہے۔

طویل مدتی ہدف 1.3807 کا ایریا ہے۔ تاہم یہ بینک آف انگلینڈ کے گورنر کی کل کی تقریر کے بعد ہی ہو سکے گا، جن کا غیر فعال طرز عمل سرمایہ کاروں کو مایوس کرے گا ۔ 1.3951 کے ایریا میں متحرک فروخت کنندگان کی عدم موجودگی پر میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ 1.3980 کی اگلی بڑی ریزسٹنس تک فروخت ملتوی کریں یا جی بی پی/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں فوری طور پر 1.4019 سے واپس آنے کے لئے کھولیں، دن کے اندر 25-30 پوائنٹس تنزلی کی اُمید رکھیں

This image is no longer relevant

جولائی 27 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (تاجروں کی کمیٹمنٹ) میں طویل عہدوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم فروخت کنندگان نے بھی اصرار نہیں کیا اور اپنی پوزیشنوں کے حجم کو جزوی طور پر کم کردیا ہے ۔ پورے ہفتے پاؤنڈ کے اضافہ نے جی بی پی / یو ایس ڈی پئیر کو ماہانہ بلند ترین سطح پر واپس آنے کی اجازت دی ۔ تاہم یہ ممکن نہیں تھا کہ اضافہ حاصل کیا جائے۔ برطانیہ میں تمام قرنطینہ پابندیاں اٹھانے کے بعد خوف و ہراس کم ہو گیا ہے اور اب اس ہفتے سب سے زیادہ توجہ بینک آف انگلینڈ کے اجلاس میں مالیاتی پالیسی پر مرکوز رہے گی۔

یورپی مرکزی بینک اور فیڈرل ریزرو سسٹم نے کچھ بھی تبدیل نہیں کیا۔ غالب امکان ہے کہ بینک آف انگلینڈ بھی ایسا ہی کرے گا۔ سٹوملیس کے اقدامات کو ترک کرنے سے پہلے بینک آف انگلینڈ کمیٹی کے اراکین یقینی طور پر درست اعداد و شمار کا انتظار کریں گے کہ لیبر مارکیٹ میں کیسے حالات چل رہے ہیں۔ توقع ہے کہ لیبر مارکیٹ کی معاونت کے لئے بڑے پیمانے پر حکومتی پروگرام رواں سال ستمبر کے اوائل میں مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ ریگولیٹر کو طویل انتظار اور دیکھنے کی پوزیشن لینے پر مجبور کر سکتا ہے کیونکہ مرکزی بینک کو ابھی تک افراط زر کے دباؤ کے ساتھ کوئی خاص مسائل کا سامنا نہیں ہے۔

اگر بینک آف انگلینڈ کے نمائندے بانڈ خریداری پروگرام کو کم کرنے کے منصوبوں کے بارے میں مزید بات کرنا شروع کر دیں تو اس سے پاؤنڈ کو نمایاں مدد ملے گی۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس میں ہر عمدہ کمی کے ساتھ پئیر میں خرید کی حکمت عملی پر قائم رہیں، جیسا کہ بڑے تاجران کرتے ہیں۔ سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 44,223 سے کم ہو کر 41,194 کی سطح پر آ گئیں ہیں

اس کے برعکس مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 47,720 کی سطح سے کم ہو کر 46,878 کی سطح پر آ گئیں جو موجودہ بلند ترین سطح پر فروخت کے حوالے سے محتاط حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں غیر تجارتی نقد پوزیشن منفی رہی اور ایک ہفتہ قبل -3,496 کے مقابلے میں -5,684 رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کی اختتامی قیمت 1.3668 کی سطح سے بڑھ کر 1.3826 پر پہنچ گئی ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 ڈیلی موونگ ایوریج سے کچھ اوپر ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بُلز مارکیٹ میں دخل انداز کی کوشش میں ہیں

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اگر پئیر میں تنزلی ملتی ہے تو انڈیکیٹر کی اوسطح حد 1.3902 کے ایریا میں سپورٹ کا کام کرے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback