empty
 
 
24.09.2021 08:20 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 24 ستمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ مارکیٹس جلدی سے۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لیے اتار چڑھاؤ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے دوران ایک بار پھر کم تھا، لیکن زیادہ تر دنوں کے مقابلے میں واضح طور پر بہتر ،جو 67 پوائنٹس تک تھا۔ لہٰذا، حرکت نے تاجروں کو جمعرات کو تجارت کرنے اور منافع بخش تجارت کرنے کی اجازت دی۔ زیادہ تر تجارتی اشارے واضح اور درست تھے، اس لئے یہ منافع بخش نکلے۔ بنیادی طور پر، یہ وہی ہے جس پر ہم حالیہ ماہ میں مسلسل بات کرتے رہے ہیں۔ اگر جوڑی دن میں 30-40 پوائنٹس سے گزرتی ہے تو پھر منافع بخش تجارت کرنا انتہائی مشکل ہے۔ جیسے ہی نارمل حرکات شروع ہوتی ہیں اچھے اشارے فوری ظاہر ہوتے ہیں۔ صرف ایک چیز جسے تاجروں کو ذہن میں رکھنا چاہئیے تھا وہ معاشی رپورٹوں کی اچھی تعداد تھی۔ تاہم ان میں سب بہت زیادہ اہمیت کی حامل نہیں تھی۔ آئیے ڈیلز پر بات شروع کرتے ہیں۔ پہلا خرید کا اشارہ یورپی تجارتی سیشن کے آغاز سے پہلے بنا تھا۔ تاہم، طویل پوزیشن کو کسی بھی طرح کھولنا چاہئیے، کیونکہ یورپی سیشن کے افتتاح کے وقت قیمتیں 1.1704 کی سطح سے صرف چند پوائنٹس اوپر تھیں۔ مزید، اوپر کی حرکت شروع ہوتی ہے، جس کے دوران قیمت کریٹیکل لائن تک پہنچی، لیکن ابھی تک اس پر کام نہیں ہوا۔ ان دو تقاریب کے دوران، یورپی یونین میں کاروباری سرگرمی پر رپورٹیں شائع (چارٹ پر نمبر "1") ہوئیں۔ سروسز اور مینوفیکچرنگ دونوں سیکٹرز میں، کاروباری سرگرمی کی انڈیکس پیش گوئی اور گذشتہ اقدار سے بدتر نکلی، لیکن اس نے یورو کو بڑھنے سے نہیں روکا۔ بالآخر ، قیمتوں نے کیجن سن لائن کو عبور کیا اور 1.1750 کی انتہائی سطح پر پہنچ گئیں، جہاں سے وہ دوبارہ پلٹیں، جو فروخت کا اشارہ تھا۔ اس لئے، اس پوائنٹ پر، طویل پوزیشن کو بند کرنا (30 پوائنٹس کا منافع) اور مختصر پوزیشن کو کھولنا ضروری تھا۔ اسی دوران، امریکہ میں بے روزگاری کے فوائد پر دعٰووں کے اعدادوشمار کی اشاعت ہوئی تھی (چارٹ پر نمبر "2")، نیز امریکہ میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس (چارٹ پر نمبر "3")۔ پہلی رپورٹ کا جوڑی کی حرکت پر کوئی اثر نہیں ہو۔ کاروباری سرگرمی کی رپورٹیں بھی، کیونکہ پیشن گوئی سے حقیقی اقدار کا انحراف کم سے کم تھا۔ لہٰذا، معاشی اعدادوشمار کا جوڑی کی حرکت پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ آپ مختصر پوزیشن میں منافع کے مزید 10 پوائنٹس حاصل کر سکتے تھے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 24 ستمبر۔ "واک تھرو" کا مطلب ایف آر ایس ہے۔ تاجروں کا کم سے کم ردِ عمل۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 24 ستمبر۔ پاؤنڈ نے بینک آف انگلینڈ کے ہاکش جذبات میں اضافے کے دوران سپورٹ حاصل کی۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

آپ گھنٹہ وار ٹائم فریم پر دیکھتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی فیڈرل ریزرو میٹنگ سے تیزی سے "دور چلی گئی" اور امریکی ڈالر یورو کے خلاف گر گیا۔ اوپر کی حرکت 1.1750 کی سطح سے اوپر کے ایریا تک نہیں پہنچی، اور جوڑی کا نیچے کا رحجان برقرار رہتا ہے کیونکہ نیچے کی رحجان لائن متعلقہ رہتی ہے۔ اس لئے اب کے لئے جوڑی کا زوال ترجیحی لگتا ہے لیکن صرف مختصر مدت میں۔ طویل مدت میں، ہم اوپر کے رحجان کے جاری رہنے کی توقع جاری رکھتے ہیں۔ جمعہ کو، ہم تاجروں کی توجہ اہم سطحوں اور لائنوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں۔ - 1.1612، 1.1666، 1.1704، 1.1750، 1.1805۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1775) اور کیجن-سن لائنیں (1.1735)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 24 ستمبر کو ہونے والی واحد اہم تقریب جسے فیڈ چیئرمین جیروم پاول کی تقریر قرار دیا جا سکتا ہے۔ سچ ہے ، ہر وہ چیز جو مارکیٹ جاننا چاہتی تھی اس کی اطلاع پاول نے بدھ کی رات کو دی تھی۔ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ دو دن میں ، کسی کو مالیاتی پالیسی اور کیو ای رول آف کے وقت کے حوالے سے نئی معلومات موصول ہوئیں۔ تاہم ، یہ ایک ممکنہ طور پر اہم واقعہ ہے جو جوڑی کی نقل و حرکت کو متاثر کرسکتا ہے۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (7-13 ستمبر) میں 60 پوائنٹس سے گری۔ جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ کے مزاج میں کم سے کم تبدیلیاں ظاہر کیں، جو ہم یاد کریں تو تاجروں کا سب سے اہم گروپ ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، پیشہ ور تاجروں نے خرید (طویل) کے 4000 معاہدے بند کئے اور فروخت (مختصر) کے معاہدوں کو بھی اتنی ہی تعداد میں بند کیا۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں تبدیلی نہیں ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بھی تبدیل نہیں ہوا۔ لیکن "تجارتی" گروپ میں سنگین تبدیلیاں آئیں، جہاں تاجروں نے فوری طور پر 27،000 خریداری کے معاہدے (طویل) اور 36،000 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کردیئے۔ یہ اعدادوشمار اتنے اہم نہیں ہیں لیکن پھر بھی فرق کافی زیادہ ہے۔ تجارتی تاجروں کی بات کرتے ہیں، ان کے پاس اب خرید کے معاہدوں کی کُل تعداد 187.5ہزار ہے اور فروخت کے 160 ہزار معاہدے ہیں۔ لہٰذا، بُلش مزاج برقرار رہتا ہے لیکن اس میں حالیہ ماہ میں کافی کمی آئی ہے۔ اس لئے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی فی الحال ایک کھائی کے کنارے پر چڑھ رہی ہے جسے "نیا نیچے کا رجحان" کہا جاتا ہے۔ اصولی طور پر، ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ طویل مدتی اوپر کے رحجان کے لئے کریٹکل پوائنٹ جو مارچ 2020 میں شروع ہوا وہ 1.1700 کی سطح ہے۔ اگر بئیرز اس پر 9 ماہ کی مشکل گھڑی کے بعد قابو پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو پھر امریکی کرنسی میں مزید مضبوطی کے امکانات تیزی سے بڑھیں گے۔ اس لئے، یہ مسئلہ آنے والے دنوں میں حل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب، بہت کچھ فیڈ کے اقدامات پر منحصر ہو گا نہ صرف اگلی میٹنگ میں بلکہ قریب مستقبل میں بھی۔ اگر مارکیٹوں کو کیو ای کو کم کرنے کی تیاری کا ثبوت نہیں ملتا تو پھر امریکی ڈالر یورو کرنسی کے ساتھ تصادم میں اپنا ٹرمپ کارڈ کھو دے گا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$8000 مزید!
    ہم مارچ قرعہ اندازی کرتے ہیں $8000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback