empty
 
 
24.09.2021 08:21 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 24 ستمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ بینک آف انگلینڈ کی ہاکیش بیان بازی میں اضافے نے پاؤنڈ کی ترقی کو ہوا دی۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی نے آخر اس سمت میں حرکت کی جس میں 23 ستمبر کو کرنی چاہئیے تھی۔ دن میں قیمت 130 پوائنٹس سے زائد سے گزری اور یہ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لئے نارمل قدر ہے۔ اس کے علاوہ، بہت سے اچھے تجارتی اشارے ایک ساتھ بنے، اور قیمت سارا دن ایک ہی سمت میں حرکت کر رہی تھی۔ مزید برآں ، تجارتی اشارے اس دن کے اہم ترین بنیادی واقعات سے مطابقت نہیں رکھتے تھے، جس سے تاجروں کو لچک دکھانے اور کھلی تجارت نہ چھوڑنے کی اجازت ملتی تھی۔ لیکن اہم چیزیں پہلے۔ پہلا خرید کا اشارہ یورپی سیشن کے آغاز میں بنا تھا - قیمتوں نے 1.3640 کی انتہائی سطح کو عبور کیا۔ اس لئے، تاجروں کو طویل پوزیشنز لینی چاہئیے تھیں۔ کچھ دیر بعد، برطانیہ میں کاروباری سرگرمی کے اعدادوشمار شائع ہوئے (چارٹ پر نمبر "1")، جو پیش گوئی سے کہیں زیادہ خراب نکلے اور پاؤنڈ کے نرخوں میں معمولی کمی کو ہوا دی۔ لیکن اس سے عام نقل و حرکت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا ، اور امریکی تجارتی سیشن تک ، جوڑی کریٹیکل لائن تک پہنچی اور اسے عبور کیا۔ ایک گھنٹہ پہلے، بینک آف انگلینڈ نے اپنے اجلاس کے نتائج کا اعلان کیا (چارٹ پر نمبر "2")، جس پر ہم نے برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے بنیادی جائزے پر تفصیل سے بحث کی، جس کے بعد اوپر کی حرکت تیز ہو گئی۔ اس لئے تاجروں کو طویل پوزیشنز کو چھوڑنے کی ضرورت نہیں تھی۔ یہ صرف اسٹاپ لاس کو توڑنے کے لیے ضروری تھا۔ امریکی رپورٹیں (چارٹ میں نمبر "3" اور "4") کا جوڑی کی نقل و حرکت پر کوئی اثر نہیں ہوا ، اس لیے قیمتیں محفوظ طریقے سے 1.3732 کی انتہائی سطح تک پہنچ گئیں اور اس پر قابو پا لیا۔ ایک طویل پوزیشن پہلے ہی اس سطح کے اوپر بند کی جا سکتی تھی (دوپہر کے آخر میں)۔ اس پر منافع 88 پوائنٹس تھا۔ پاؤنڈ نے پچھلے تمام برے دنوں کے لیے تاجروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دن کے دوران ایک بھی فروخت کا اشارہ پیدا نہیں ہوا۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 24 ستمبر۔ "واک تھرو" کا مطلب ایف آر ایس ہے۔ تاجروں کا کم سے کم ردِ عمل۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 24 ستمبر۔ پاؤنڈ نے بینک آف انگلینڈ کے ہاکش جذبات میں اضافے کے دوران سپورٹ حاصل کی۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر کی جانب حرکت شروع کی۔ تاہم، ہم نوٹ کرتے ہیں کہ بی او ای کی میٹنگ صرف اس کی وجہ نہیں تھی۔ برطانوی کرنسی میں رات کو اضافہ شروع ہوا اور گذشتہ پورے دن میں نہیں رکا۔ لہٰذا، نیچے کا رحجان منسوخ ہو گیا (کیونکہ نیچے کی رحجان لائن کو عبور کر لیا گیا)، اس لئے پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی اب اوپر کا نیا رحجان بنانا شروع کر سکتی ہے، جس کا ہم انتظار کرتے رہے ہیں۔ یہ بھی نوٹ کرنا چاہئیے کہ اوپر کا رحجان 1.3600 کی اہم سطح کے قریب ہوا، جسے ہم بارہا 24 گھنٹے کے ٹائم فریم پر نیچے کی اصلاح کے لئے ہدف کہتے ہیں۔ ہم تاجروں کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں: 1.3519, 1.3570, 1.3601 - 1.3607, 1.3732, 1.3785 - 1.3794۔ سینکو اسپین بی (1.3775) اور کیجن-سن (1.3709) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ جمعہ 24 ستمبر کو، بینک آف انگلینڈ کے ایک رکن، سلواناس ٹینریرو ، برطانیہ میں خطاب کریں گی اور وہ کسی اہم بات کا ذکر کر سکتی ہیں۔ امریکہ میں فیڈرل ریزرو چئیرمین جیروم پاول کی تقریر ہو گی، وہ بھی اہم معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ اس طرح ، تاجر ان دونوں واقعات پر ردِ عمل ظاہر کر سکتے ہیں۔ اور یہ دونوں تقریبات دوپہر میں ہوں گی۔ اتنی مضبوط نشوونما کے بعد ، پاؤنڈ تھوڑا سا پیچھے ہٹ سکتا ہے ، لیکن عام طور پر ہم جوڑی سے مزید ترقی کی توقع کرتے رہتے ہیں۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (7-13 ستمبر) کے دوران ایک بھی پوائنٹ نہ حاصل کیا اور نہ ہی ایک پوائنٹ کا نقصان کیا۔ یاد کریں کہ حالیہ ہفتوں میں کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کے مطابق، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بئیرش میں تبدیل ہو گیا۔ اوپر چارٹ ("غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن میں تبدیلی ظاہر کرتا ہے) میں پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن صفرسے نیچے گری ہے۔ یہ گذشتہ سی او ٹی رپورٹ کے آنے تک تھا جو جمعہ کو 17 ستمبر کو آئی۔ اس وقت ، ہم نے پہلے ہی برطانوی کرنسی کے زوال کے تسلسل پر سوال اٹھایا تھا۔ سادے الفاظ میں پاؤںڈ میں یورو کی طرح عالمی اوپر کی جانب رحجان کے خلاف چھ ماہ سے اصلاح ہوتی رہی ہے۔ اور اس کے دوران یہ 23.6% اصلاح میں کامیاب ہوئی۔ یہ بہت کم ہے اور یقینی طور پر ایسا نہیں لگتا کہ نیچے کی طرف کوئی نیا رجحان بن رہا ہے۔ اور جدید سی او ٹی رپورٹ نے یہ ظاہر کیا کہ ڈالر کی مزید ترقی کی کوئی توقعات قبل از وقت ہو سکتی ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود ہفتے کے آخر میں ڈالر میں پاؤنڈ اور یورو کے خلاف اضافہ ہوا، رپورٹنگ ہفتے کے دوران بڑے کھلاڑیوں نے خرید (طویل) کے 15,000 معاہدے فوری کھولے اور اسی تعداد میں فروخت (مختصر) معاہدوں کو بند کیا۔ یعنی تاجروں کی "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشنز میں ایک ساتھ 30,000 کا اضافہ ہوا۔ اس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کہ آخری سی او ٹی رپورٹ تک ، تجارتی تاجروں کے لیے صرف 30،000 خریداری کے معاہدے کھولے گئے تھے، ایسی تبدیلیاں عالمی ہیں۔ لہٰذا، پاؤنڈ کی صورت میں، زوال کے امکانات یورو کی نسبت بہت کم ہیں۔ مزید براں، پاؤنڈ اور یورو دونوں میں اوپر کی جانب رحجان کے خلاف 600 پوائنٹس کی اصلاح ہوئی۔ لیکن پاؤنڈ کے لئے یہ 23% سے کم ہے، اور یہ یورو کے لئے ایک تہائی ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback