empty
 
 

28.09.202118:28 Forex Analysis & Reviews: یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 28 ستمبر - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ - یورو خریداروں کو بازار سے نکل جانے کی جلدی نہیں ہے۔ تمام تر توجہ 1.1674 کی سطح پر پر ہے


یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے

صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.1683 کی سطح پر توجہ دی تھی اور اس کی بنیاد پر فیصلے کرنے کی تجویز دی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور جو کچھ ہوا اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ یہ واضح طور پر دیکھا جاتا ہے کہ کس طرح بریک ڈاؤن اور بُلز کی 1.1683 کی سطح پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی ناکام کوشش کے بعد یہ پئیر اس سطح پر واپس آتا ہے جس کی وجہ سے یورو فروخت کرنے کا اشارہ ملتا ہے۔ تاہم یہ کبھی بھی کسی بڑی فروخت میں نہیں آیا تھا ۔ نتیجہ کے طور پر اس ان پٹ کے لئے سب سے بہترین صورتحال صفر سے باہر نکلنا تھا۔ دن کے دوسرے حصے میں تکنیکی صورتحال قدرے تبدیل ہوئی تھی اگرچہ حکمت عملی وہی رہی تھی۔

تمام تر توجہ امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم کے نمائندوں کی تقریروں کے علاوہ جیروم پاول اور وزیر خزانہ جینیٹ یلین کے بیانات پر مرکوز رہے گی ۔ اس کے علاوہ یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ کی تقریر کو بھی مت بھولیں جس سے اتار چڑھاؤ میں بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔ یورو کے خریدار، جو دن کے پہلے حصّہ میں 1.1674 کی نئی سپورٹ بنانے میں کامیاب رہے تھے اور اس پئیر نیچے کی طرف ایک تیز رفتار کمی پر نہیں جانے دیا تھا ، اب انہیں مارکیٹ کو اپنے کنٹرول میں واپس کرنے کے لئے بہت کوشش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

لہٰذا امریکی دورانیہ میں 1.1702 کی ریزسٹنس کو حاصل کرنا بہت ضروری ہے جس کے ایریا میں فروخت کنندگان کی حمایت میں پہلے ہی موونگ ایوریج موجود ہے ۔ بریک آؤٹ اور اوپر سے نیچے کی جانب اس سطح کا ٹیسٹ ، لیگارڈ کے بیانات کہ اب وقت آگیا ہے تیزی سے بڑھتی ہوئی افراط زر کے پس منظر کے خلاف بانڈ خریداری پروگرام کو کم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا جائے ، اس پئیر کو 1.1727 کے علاقے میں دوبارہ لے جانے کے لئے لانگ پوزیشنوں میں ایک اچھا انٹری پوائنٹ تشکیل دیں گے، اور پھر 1.1749 کے سائیڈ چینل کی بالائی حد تک تجارت بن سکے گی جہاں میں حصّول نفع کی تجویز دیتا ہوں۔

طویل مُدتی ہدف زیادہ سے زیادہ 1.1775 ہوگا۔ اگر یورو پر دباؤ دن کے دوسرے نصف حصے میں واپس آتا ہے اور جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، ابھی تک یورو/ یو ایس ڈی میں فروخت کرنے کے لئے کوئی خاص لگاؤ بھی موجود نہیں ہیں، یہاں تک کہ ہفتہ وار لوئیر لوو کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد تو بُلز کا بنیادی کام 1.1674 کی سطح کو قائم رکھنا ہوگا۔ صرف اگلے مصنوعی بریک آؤٹ ہی اوپر کی تصحیح کی بنیاد پر طویل پوزیشنیں کھولنے کے لئے ایک سگنل کی تشکیل کا باعث بنے گا۔ اس سطح پر بُلز کی سرگرم نہ ہونے کی صورت میں آپ کے لئے تجویز یہ ہے کہ خریداری کو 1.1651 اور 1.1631 کے علاقے میں نئی کم ترین سطح تک ملتوی کر دیں۔ یہ ممکن ہے کہ صرف 1.1605 کی نئی لوکل سپورٹ پر واپسی کے لئے فوری طور پر لانگ پوزیشنز کھولیں، دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اضافہ کی تصحیح مل سکتی ہے۔

Exchange Rates 28.09.2021 analysis


یورو/ یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے

فروخت کنندگان بازار کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم اب تک وہ لوکل کم ترین سطح کے بننے کے بعد بھی شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لئے تیار نہیں ہیں، جو اس پئیر کے لئے مزید بئیرش مارکیٹ کے شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے۔ صرف ایک بار بار ٹیسٹ اور 1.1674 کی سطح کی ایک بریک آؤٹ جو کل کے نتائج کے بعد بنا تھا، اور ساتھ ہی نیچے سے اوپر کی طرف اس کی اپ ڈیٹ ہونا شارٹ پوزیشنز کے لئے ایک نیاء انٹری پوائنٹ تشکیل دے گا تاکہ یورو / یو ایس ڈی پئیر کو 1.1651 اور 1.1631 کی نئی یومیہ کم ترین سطح تک نیچے لے جاسکے، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں

اس کے بعد کا ہدف کم سے کم 1.1605 ہوگا۔ تاہم ہم صرف اسی صورت میں اس تک پہنچ سکیں گے جب ای ای ڈی آج سنجیدگی سے فعال انداز میں مالیاتی پالیسی کو نرمی کے ساتھ کم کرنے کی بات کرے گا۔ اگر فیڈرل ریزرو سسٹم کے چیئرمینوں کی تقریر کے بعد دن کے دوسرے نصف حصے میں یورو/ یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے تو بئیرز کو 1.1702 کی ریزسٹنس کے تحفظ کے لئے بہت کوشش کی ضرورت ہوگی جو یورپی اجلاس کے نتائج کے بعد بنی تھی۔ صرف اس پر مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل ہی مختصر پوزیشنوں میں ایک اچھا انٹری پوائنٹ بناتی ہے۔ 1.1702 کی سطح پر فروخت کنندگان کی جانب کوئی خاص سرگرمی نہیں ملتی تو بہتر یہ ہے کہ فروخت کو 1.1727 کی بڑی ریزسٹنس کے ٹیسٹ تک ملتوی کر دیا جائے۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ صرف 1.1749 کی نئی بلند ترین سب سے 15-20 پوائنٹس کی تنزلی کی تصحیح کی بنیاد پر واپسی کے لئے فوری طور پر شارٹ پوزیشنیں کھولیں۔

Exchange Rates 28.09.2021 analysis


ستمبر 21 کے لئے کی سی او ٹی کی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈز) میں مختصر پوزیشنوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور لانگ پوزیشنز میں صرف معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ تاجروں میں رواں سال کے اوائل میں رسکی ایسٹ ک مضبوط پر شرط لگانے کی خواہش نہ ہونا ہے۔ رواں سال نومبر میں فیڈرل ریزرو سسٹم کی مالیاتی پالیسی میں تبدیلیوں کا امکان امریکی ڈالر کی مانگ کو قائم رکھتا ہے کیونکہ بہت سے سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ مرکزی بینک بانڈ خریداری پروگرام میں کمی کا آغاز کرے گا۔

حقیقت یہ ہے کہ امریکہ میں افراط زر کا ایف ای ڈی کے کنٹرول سے تقریبا باہر ہونا سال کے آخر تک ممکنہ مزید جارحانہ اقدامات کا اشارہ دیتا ہے، جو تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مزاج کو واضح طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ اس ہفتے ایف ای ڈی اور چیئرمین جیروم پاول دونوں کے نمائندوں کی کافی بڑی تعداد میں تقریریں ہوں گی جس سے اس بات پر روشنی ڈالی جا سکتی ہے کہ مرکزی بینک اس صورتحال میں کس طرح کام کرے گا۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے لازمی طور پر پروڈیوسر اور کنزیومر پرائس انڈیکس متاثر ہوگا، فیڈرل ریزرو سسٹم کی وضاحتوں سے یقینا مارکیٹوں کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی ایک اور لہر اور اس کے نئی ڈیلٹا قسم کے زیادہ امکان کی وجہ سے رسکی ایسٹس کی طلب محدود رہے گی۔ یہ سب کچھ یورپی مرکزی بینک کو انتظار کرو اور دیکھو کی پوزیشن پر قائم رہنے اور موجودہ سطح پر حوصلہ افزا پالیسی برقرار رکھنے پر مجبور کرے گا کیونکہ یورو زون میں ابھی تک افراط زر کے سنگین مسائل نہیں ہیں۔ سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنوں میں کافی اضافہ ہوا - جو 186,554 کی سطح سے 189,406 کی سطح تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں واضح طور پر بڑھ گئیں ہیں - جو 158,749 کی سطح سے 177,311 کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن 27,805 کی سطح سے کم ہو کر 12,095 کی سطح پر آ گئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت بھی 1.1809 سے کم ہوکر 1.1726 ہوگئی ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 ڈیلی موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بئیرز نے مارکیٹ کو اپنے قابو میں کرنے کی کوشش کی ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1705 کے گرد ٹوٹ جانے سے یورو میں ایک نیاء اضافہ بنے گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

*تعینات کیا مراد ہے مارکیٹ کے تجزیات یہاں ارسال کیے جاتے ہیں جس کا مقصد آپ کی بیداری بڑھانا ہے، لیکن تجارت کرنے کے لئے ہدایات دینا نہیں.

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2021
Benefit from analysts’ recommendations right now
Top up trading account
Open trading account

InstaForex analytical reviews will make you fully aware of market trends! Being an InstaForex client, you are provided with a large number of free services for efficient trading.

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.