empty
 
 
29.09.2021 07:59 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 29 ستمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ برطانیہ میں ایندھن کا بحران پاؤنڈ کی کمی کا باعث بنتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی 28 ستمبر (جیسا کہ یہ پہلی نظر میں لگتا ہے) کو کسی وجہ کے بغیر گری۔ جوڑی کی قیمتوں میں زوال صبح کو یورپی تجارتی سیشن کے شروع ہوتے ہی شروع ہوا۔ یا لندن میں۔ پہلے اس حرکت پر کافی سوالات اٹھے، کیونکہ حالیہ ماہ میں برطانوی کرنسی نے مشکل سے ہی زیادہ اتار چڑھاؤ دکھایا۔ اس کے علاوہ، اس نے دن میں بغیر مڑے ایک ہی سمت میں حرکت کی۔ اور یہ واضح طور پر معاشی بنیاد نہیں ہے جو اس کی ذمہ دار ہے۔ سادہ الفاظ میں کیونکہ دن میں برطانیہ میں کوئی اہم بڑا واقعہ نہیں تھا۔ امریکہ میں، فیڈرل ریزرو کے جیروم پاول اور امریکی ٹریثری سیکریٹری جینیٹ ییلن نے شام کو تقاریر شروع کیں۔ اور پورا دن گری۔ تاہم ، کسی کو صرف اس مسئلے کے اہم ترین مقام تک پہنچنے کے لیے صرف نیوز بلیٹن میں جانا پڑا۔ برطانیہ میں ، ایندھن کا ایک بھرپور بحران شروع ہوا ، جسے خود موٹرسائیکلوں نے بڑھایا۔ برطانوی ڈرائیوروں نے فیصلہ کیا کہ سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے ، ایندھن جلد ختم ہو سکتا ہے اور گیس اسٹیشنوں پر پہنچ کر انہیں خالی کر دیا جاتا ہے۔ قدرتی طور پر، گیسولین اور بھی تیزی سے ختم ہوئی، اور فلنگ اسٹیشنوں پر پٹرول کی ترسیل کے مسائل طویل فاصلے کے ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے ختم نہیں ہوئے۔ ہم نے اس کی مزید تفصیل میں بنیادی تجزیے کے آرٹیکل میں بات کی ہے۔ لہٰذا، برطانوی کرنسی کا ایک طاقتور زوال شروع ہوا اور پہلا تجارتی اشارہ اہم کیجن سین لائن کی پیش رفت تھا۔ اس پوائنٹ پر، تاجروں کو جوڑی کو فروخت کرنا چاہیئے تھا۔ مستقبل میں، قیمتون نے 1.3601 اور1.3607، نیز 1.3564 کی سطحوں پر قابو پا لیا۔ برطانوی کرنسی صرف 1.3535 کی سپورٹ سطح کے گرد گرنا بند ہوئی ، جس کے ارد گرد مختصر پوزیشن بند ہونی چاہیے تھی۔ اس پر منافع تقریباً 120 پوائنٹس کا تھا۔ یہ وہی ہے جس کے بارے میں ہم نے ایک سے زیادہ بار بات کی ہے: جب کوئی آلہ عام اتار چڑھاؤ کے ساتھ حرکت کرتا ہے تو ، منافع زیادہ ہوتا ہے ، اور بہت کم غلط اشارے ہوتے ہیں۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 29 ستمبر۔ کرسٹین لیگارڈے نے مارکیٹوں کو اپنی پرسکونیت سے چارج کیا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 29 ستمبر۔ برطانیہ میں مکمل افراتفری۔ پاؤنڈ پتھر کی طرح گر گیا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر غیر متوقع طور پر تیزی سے گری۔ تاہم، ہم نے اس کے آغاز کی وجوہات پر پہلے ہی اوپر بحث کی ہے۔ اس وقت، اوپر کی رحجان لائن ٹوٹ گئی، اس لئے رحجان ایک بار پھر نیچے کے رحجان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ تاہم، برطانوی کرنسی میں زوال اہم بنیادی پسِ منظر سے شروع ہوا، نہ کہ معاشی پسِ منظر سے۔ لہٰذا، یہ حرکت جلد ختم ہو سکتی ہے کیونکہ مارکیٹوں نے ان وجوہات پر پہلے ہی کام کر لیا ہے جنہوں نے اسے شروع کیا۔ آج آپ کو اوپر کی اصلاح کے لئے تیار رہنا چاہئیے۔ 29 ستمبر کو ہم درج ذیل اہم سطحوں کو ممتاز کرتے ہیں: 1.3519، 1.3570، 1.3601 - 1.3607، 1.3732۔ سینکو اسپین بی (1.3760) اور کیجن-سن (1.3634) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ بدھ کو، پاول کی تقریر کے ساتھ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے بھی تقریر کریں گے۔ یہ بات قابلِ غور ہے کہ یہ تقاریر اسی تقریب کے فریم ورک میں ہوں گی ، جس کا اہتمام یورپی مرکزی بینک نے کیا ہے۔ اگر پاول یا بیلے مالیاتی پالیسی کے متعلق اگر کوئی اہم معلومات فراہم کرتے ہیں، تو پھر مارکیٹ کا ردِ عمل سامنے آسکتا ہے۔ لیکن ، سچ میں ، اس کے لئے بہت کم امید ہے.

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

بڑے کھلاڑیوں کے بُلش مزاج میں گذشتہ ہفتے (14-20 ستمبر) کے دوران کمزوری آئی۔ اگرچہ اب یہ ممکنہ حد تک غیر جانبدار ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ "غیر تجارتی" تاجروں کے گروپ کی نیٹ پوزیشن کی قدر اب 0 (تقریباً) کے برابر ہے۔ نتیجتاً، نہ ہی بُلز اور نہ بئیرز کے پاس ابتدا ہے۔ مزید براں، گذشتہ کچھ ماہ میں، پیشہ ور تاجروں کا مزاج مسلسل تبدیل ہو رہا ہے، کیونکہ نیٹ پوزیشن میں یا تو کمی ہو رہی ہے یا اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا، ہمارے خیال میں، نتیجہ واضح ہے: کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کسی بُلش یا بئیرش جذبات کو ظاہر نہیں کرتی۔ مسئلہ 1.3600 کی اسی سطح میں ہے جسے پہلے چارٹ کی نسبت دوسرے میں بہتر دیکھا جا سکتا ہے۔ جوڑی اس سطح سے نیچے نہیں جا سکتی لیکن یہ ابھی تک اوپر کا رحجان شروع کرنے کے قابل نہیں ہے۔ اس لئے، ہمیں 1.3600 کی سطح کی ترقی کا انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ اس ہفتے پہلے سے ایسا ہو گیا ہے اور اس کے بعد ایک ری باؤنڈ ہوا۔ اس لئے، اگلے ہفتے گذشتہ مقامی بلند سطح کی جانب اوپر کی حرکت شروع ہو سکتی ہے۔ ہم اس حقیقت کی جانب بھی توجہ دلاتے ہیں کہ پاؤنڈ اس وقت بھی نیچے کی حرکت جاری رکھنے کے قابل نہیں تھا جب غیر تجارتی تاجر اپنی مختصر پوزیشنز میں فعال طور پر اضافہ کر رہے تھے۔ صفر کے نیچے نیٹ پوزیشن میں یہ "زوال" چارٹ میں دونوں اشاروں کے چارٹ پر واضح طور پر نظر آتا ہے۔ یعنی ، پاؤنڈ 1.3600 سے نیچے نہیں آیا یہاں تک کہ جب اسے بڑے کھلاڑیوں نے فعال طور پر فروخت کیا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$8000 مزید!
    ہم مارچ قرعہ اندازی کرتے ہیں $8000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback