empty
 
 
18.10.2021 08:26 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 18 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو جاری رکھتا ہے۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے جمعہ کو کم اتار چڑھاؤ کے ساتھ تجارت کر رہی تھی۔ اس بار قیمت 30 پوائنٹس سے گزری، جو صورتِ حال کی مجموعی تصویر سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔ یاد کریں کہ جوڑی ایک طویل عرصے سے ایسے اتار چڑھاؤ کے ساتھ تجارت کرتی رہی ہے، جو تجارت کے عمل کو بہت زیادہ پچیدہ بناتا ہے۔ تاہم، اس کے بارے میں ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ہمارے آرٹیکلز میں، ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ حالیہ صورتِ حال میں بہترین آپشن یا تو بلند ٹائم فریم (یعنی طویل مدت میں) پر یا نچلے ٹائم فریم پر (5 منٹ) پر تجارت ہو گی۔ تاہم، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں،5 منٹ کے چارٹ پر نہ صرف کمزور حرکت ہے بلکہ مکمل طور پر ایک فلیٹ ہے۔ اور فلیٹ میں خاص طور پر تجارت کی تجویز نہیں دی جاتی۔ اور آخر میں ہمارے پاس کیا ہے؟ جمعہ کو، اتار چڑھاؤ انتہائی کمزور تھا، اور اس کے علاوہ ایک مکمل طور پر فلیٹ تھا۔ جمعہ کو بھی، امریکہ میں دو رپورٹیں شائع ہوئیں جن کا جوڑی کی حرکت پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ اور اگر ہم ایک دن میں صرف 30 پوائنٹس پاس کرتے ہیں تو ہم کس قسم کے مارکیٹ ردِ عمل کے بارے میں بات کر سکتے ہیں؟ لہٰذا، ریٹیل فروخت اور صارفین کے جذبات سے متعلق رپورٹوں پر غور کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ آئیے اب براہِ راست تجارت کی بات کرتے ہیں اور صرف اس اشارے کی بات کرتے ہیں جو جمعہ کو بنا تھا۔ قیمت سینکو اسپین بی لائن اور 1.1612 کی سطح سے اچھلی، جسے فروخت کا اشارہ سمجھا جانا چاہئیے تھا۔ تاہم، چونکہ یہ اندازہ لگانا آسان ہے، یہ اشارہ تاجروں کے لئے کوئی منافع نہیں لایا، کیونکہ قیمت قریبی ہدف کی سطح - کیجن سن لائن تک پہنچنے میں ناکام ہو گئی۔ بہرحال، یہ 20 پوائنٹس سے نیچے گئی، جو بریک ایون پر اسٹاپ لاس رکھنے کے لئے کافی تھی، جس پر سیل ٹرانزیکشن آخر کار بند ہو گئی۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کی رحجان لائن پر ترتیب نہیں پائی اور قریب مستقبل میں نیچے کا رحجان دوبارہ شروع کر سکتی ہے۔ صورتِ حال اب جوڑی کے لئے کافی متنازعہ ہے، کیونکہ لینئیر ریگریشن چینل سسٹم کے مطابق 4 گھنٹے کے ٹائم فریم پر، قیمت موونگ ایوریج سے اوپر ہے اور اچیموکو سسٹم کے مطابق 4 گھنٹے کے ٹائم فریم پر، قیمت سینکو اسپین بی لائن کو عبور نہیں کر سکتی۔ لہذا ، فی گھنٹہ ٹائم فریم پر ناقابل تسخیر رحجان لائن کو دیکھتے ہوئے اوپر کی طرف حرکت واضح نہیں ہے۔ ہم پیر کو درج ذیل سطحوں کو تجارت کے لئے نمایاں کرتے ہیں - 1.1507، 1.1529، 1.1612 اور 1.1666 نیز سینکو اسپین بی (1.1615) اور کیجن-سن لائنیں (1,1574)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 18 اکتوبر کو یورپی یونین میں کوئی اہم رپورٹ یا تقریب ہونا طے نہیں پائی۔ ستمبر کے لیے صنعتی پیداوار کے حوالے سے ایک نسبتاً اہم رپورٹ امریکہ میں جاری کی جائے گی ، تاہم، مارکیٹ کے رد عمل کا امکان نہیں ہے۔ زیادہ امکان ہے کہ آج ایک اور غیر دلچسپ دن ہوگا جس میں کم اتار چڑھاؤ ہوگا۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں:

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 18 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

غیر تجارتی تاجروں کے مزاج میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (5-11 اکتوبر) کے دوران عملی طور پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ یہ مزید کم بئیرش ہو گیا۔ لیکن، سب کچھ پہلے سے بئیرش کا شکار ہے، کیونکہ طویل عرصے میں پہلی مرتبہ "غیر تجارتی" گروپ کے لئے کھلی مختصر پوزیشن کی کُل تعداد خرید کے کھلے معاہدوں (222,000 بمقابلہ 203,000) کی کُل تعداد سے زیادہ ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، پیشہ ور تاجروں نے 5,700 خرید کے معاہدے (طویل) اور 2,400 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں 3,300 کا اضافہ ہوا، لیکن ایسی تبدیلی کو عمومی طور پر معمولی سمجھا جاتا ہے۔ ہم ایک اور حقیقت کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہیں۔ اس سال کے شروع میں، بڑے کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن 150,000 سے تجاوز کر گئی اور تب سے یورپی کرنسی قیمت میں 6 سینٹ سے گری ہے اور نیٹ پوزیشن میں 170,000 معاہدوں کی کمی آئی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پیشہ ور کھلاڑیوں کے معاہدوں کے ڈیٹا میں تبدیلیوں کے پیش نظر یورپی کرنسی بہت کمزور ہو گئی ہے۔ ہم اس حقیقت کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہیں کہ یورو بہت کمزوری سے گر رہا ہے۔ جیسا کہ ہم نے ایک سے زائد بار حساب کیا ہے جو کہ فی دن 15 پوائنٹس ہے۔ ہر روز البتہ اتار چڑھاؤ بہت کمزور رہتا ہے۔ کمزور اتار چڑھاؤ آپ کو ہر اس چیز پر شک کرنے پر مجبور کرتا ہے جو اب جوڑی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ امریکی ڈالر اب بھی کسی کرنسی کی طرح نظر نہیں آتا جو مستقبل قریب میں ایک مضبوط رحجان دکھا سکتا ہے۔ لیکن ، اس کے باوجود ، یہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک بڑھتا رہتا ہے۔ نتیجے کے طور پر ، کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) کی رپورٹیں اب یورو کی کمی کے بہت زیادہ امکان کو ظاہر کرتی ہیں۔ لیکن ہم ان نتائج کو موجودہ تکنیکی تصویر کے ساتھ منسلک کرنے کی بھی تجویز کرتے ہیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback