empty
 
 
18.10.2021 07:52 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 18 اکتوبر - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ - یورو کے فروخت کنندگان بھرپور انداز میں 1.1593 کا تحفظ کر رہے ہیں


یورو/ یو ایسڈی میں لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے

صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.1593 کی سطح پر توجہ دی اور اس سے فیصلے لینے کی تجویز دی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مصنوعی بریک آؤٹ کے بننے اور 1.1593 کی سطح کو توڑنے کی ناکام کوشش سے یورو کے لئے فروخت کا اشارہ بنا تھا جس کے بعد اس پئیر میں تقریبا 20 پوائنٹس کم ہو گئی تھی۔ دن کے پہلے حصے میں پئیر کے کم اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے یہ تجارتی عمل اس کا 2/3 تھا۔ تکنیکی نقطہ نظر سے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے اور خریداروں اور فروخت کنندگان کی توجہ پچھلی سطحوں پر مرکوز ہوگی۔

دوپہر کے وقت امریکی معیشت کے بارے میں متعدد اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں اور صنعتی پیداوار میں تبدیلیوں سے متعلق رپورٹ اور امریکی بجٹ پر عمل درآمد سے متعلق ماہانہ رپورٹ پر توجہ دی جانی چاہئے۔ اگر یہ رپورٹس تاجروں کو حیران نہیں کرتیں ہیں تو یہ پئیر ممکنہ طور پر ایک مختصر سائیڈ ویز چینل میں تجارت کرے گا۔ تاہم خریداروں کو آج 1.1593 کی ریزسٹنس پر واپس آنے کی ضرورت ہے۔ صرف اس حد سے اوپر ایک بریک آؤٹ اور کنسولیڈیشن، اور ساتھ ہی اوپر سے نیچے تک اس کا واپس ٹیسٹ ہونا، یورو کی خرید کے لئے ایک اشارہ بنائے گا، پئیر میں اضافہ کے امکان کو محفوظ رکھے گا اور ہمیں زیادہ سے زیادہ 1.1618 تک بحالی پر انحصار کرنے کی اجازت دے گا۔ اسی طرح کے اوپر سے نیچے کی جانب کے ٹیسٹ کے ساتھ اس حد کا ٹوٹ جانا بُلز کو 1.1637 کے علاقے میں یورو/ یو ایس ڈی کو مضبوط بنانے کے امکان کے ساتھ اوپر کی طرف رجحان جاری رکھنے کی اجازت دے گا، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔

طویل مُدتی ہدف زیادہ سے زیادہ 1.1656 ہوگا۔ اگر بُلز 1.1593 کے علاقے میں دوبارہ ناکام ہو جاتے ہیں تو اتنا ہی اہم کام 1.1567 کی حمایت کا تحفظ کرنا ہوگا جس تک ہم یورپی دورانیہ میں کچھ خاص رسائی حاصل نہ کر سکے ہیں۔ وہاں ایک مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل طویل پوزیشنوں کے لئے ایک عمدہ انٹری پوائنٹ تشکیل دے گی اور 12 اکتوبر کو بنائے دیئے گئے ایسنڈنگ چینل کی نچلی حد کی تشکیل کا باعث بنے گی۔ اس سطح پر بُلز کی عدم دلسچپی کی صورت میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ خریداری کو کم از کم 1.1510 سے 1.1510 کے ایریا میں ملتوی کر دیں، فوری طور پر 15-20 پوائنٹس کی واپسی پر انحصار کریں۔

This image is no longer relevant

یورو/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لئے، آپ کو درکار ہے

دن کے دوسرا حصّہ کا تعین یورو کے فروخت کنندگان کی طرف کیا جاسکتا ہے۔ تاہم بہت کچھ امریکی رپورٹوں پر منحصر ہوگا۔ بئیرز کو 1.1593 کی ریزسٹنس کا دفاع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اُس وقت تک مارکیٹ ان کے ہی قابو میں رہے گی۔ 1.1593 کی سطح پر موونگ ایوریج فروخت کنندگان کی حمایت میں ہے اور صرف اگلے مصنوعی بریک ڈاؤن کے بننے سے ہی پئیر پر حقیقی دباؤ واپس آئے گا، جو اسے 1.1567 کی سپورٹ کی طرف لے جائے گا.

ایک بریک آؤٹ اور نیچے سے اوپر کی طرف اس سطح کا ایک ٹیسٹ نئی شارٹ پوزیشنوں کو کھولنے کے لئے ایک سگنل کی تشکیل کا باعث بنے گا، جو تیزی سے یورو / یو ایس ڈی کو 1.1542 تک دھکیل دے گا۔ طویل مُدتی ہدف کم از کم 1.1510 ہوگا، لیکن اس کے ٹیسٹ کا مطلب یورو کے لئے بئیرش مارکیٹ کی بحالی ہوگا۔ 1.1593 کی سطح پر فروخت کنندہ کی عدم موجودگی اور امریکہ میں صنعتی پیداوار سے متعلق کمزور اعداد و شمار کے پس منظر کے خلاف ایک کامیاب دوسرے بریک آؤٹ کی کوشش کے کی صورت میں بہتر ہے کہ فروخت کو 1.1618 کی اگلی بڑی ریزسٹنس تک ملتوی کر دیا جائے، جو گزشتہ ہفتے کے آخر میں تشکیل دی گئی تھی۔ لیکن وہاں بھی، میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ یورو صرف اُسی وقت فروخت کریں جب مصنوعی بریک ڈاؤن بن جائے۔ 1.1637 کی نئی بلند ترین سطح سے 15-20 پوائنٹس کی تنزلی کی تصحیح کی بنیاد پر ری باؤنڈ کے لئے فوری طور پر شارٹ پوزیشن کھولنا ممکن ہو سکتا ہے۔

This image is no longer relevant


اکتوبر 05 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز رپورٹ) میں شارٹ اور لانگ پوزیشنوں میں صرف معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے خالص پوزیشن میں کمی ہوئی ہے ۔ مختصر پوزیشنوں میں ایک بڑا اضافہ صرف یورپی کرنسی کے لئے بئیرز کی مارکیٹ کی تشکیل کی تصدیق کرتا ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں سیاسی مسائل جن میں سے کچھ اس وقت پہلے ہی حل ہو چکے ہیں، نے زیر غور سی او ٹی رپورٹ میں تاجران کی موجودہ پوزیشنوں کو بھی متاثر کیا۔ لیبر مارکیٹ کے بارے میں امریکی محکمہ تجارت کی جمعہ کی رپورٹ (اس سی او ٹی رپورٹ میں اس کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے) خریداروں اور فروخت کنندگان کی طاقت کے توازن کو کسی بھی طرح متاثر نہیں کرے گی کیونکہ اعداد و شمار کافی حد تک مہبم ہیں۔

یہ تمام سے صرف امریکی ڈالر میں بُلش رجحان کے تسلسل کی تصدیق کرتا ہے جو اس ہفتے دیکھا جائے گا۔ فیڈرل ریزرو سسٹم کی مالیاتی پالیسی میں تبدیلیوں کا امکان تاجروں کو زیادہ مشکل کے بغیر ڈالر پر لانگ پوزیشنیں کھولنے کی اجازت دیتا ہے کیونکہ بہت سے سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ مرکزی بینک رواں سال کے آخر کے قریب بانڈ خریداری پروگرام کو کم کرنا شروع کر دے گا۔ یورپی مرکزی بینک کے انتظار اور دیکھو کی پوزیشن کی وجہ سے جوکھم بھرے اثاثوں کی مانگ محدود رہے گی۔ گزشتہ ہفتے ای سی بی کے صدر نے کہا تھا کہ وہ انتظار کریں اور دیکھیں کی پوزیشن پر عمل پیرا رہیں گی اور موجودہ سطح پر منفعت کی پالیسی برقرار رکھیں گی۔

سی او ٹی کی رپورٹ کے مطابق کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 195,043 کی سطح سے بڑھ کر 196,819 کی سطح تک پہنچ گئیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں حاضے اچھے انداز میں بڑھ گئی ہیں - جو 194,171 کی سطح سے بڑھ کر 219,153 کی سطح تک پہنچ گئیں ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن منفی زون میں داخل ہوئی اور 872 سے کم ہو کر -22334 کی سطح پر آ گئی۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت بھی 1.1695 سے کم ہوکر 1.1616 ہوگئی ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 یومیہ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ یورو کے فروخت کنندگان کیجانب سے مارکیٹ کو اپنے قابو میں لانے کا ایک اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

یورو میں تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1575 کے گرد سپورٹ فراہم کرے گی - اگر اضافہ کی صورتحال بنتی ہے تو انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1618 کے گرد ریزسٹنس کا کام کرے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback