empty
 
 
21.10.2021 11:32 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 21 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ ایک بہترین اشارے کے ساتھ ایک غیردلچسپ دن۔

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے بدھ کو اپنے روایتی انداز میں حرکت جاری رکھی۔ یعنی ، ایک رحجان کی عدم موجودگی اور کمزور اتار چڑھاؤ کے ساتھ۔ بدھ کو اتار چڑھاؤ 36 پوائنٹس کا تھا، جو "معمولی" سے بھی کم ہے۔ تاہم، تاجروں کو پہلے سے جوڑی کی ایسی "حرکات" سے واقف ہو جانا چاہئیے تھا جیسا کہ وہ متعدد ماہ سے ہیں۔ عجیب بات ہے ، لیکن آج یہاں تک کہ بڑے اقتصادی اعدادوشمار بھی تھے۔ یعنی ، مارکیٹوں میں دن کے وقت کچھ ردِ عمل تھا۔ ایک اور چیز یہ ہے کہ انہوں نے ایسا کرنا ضروری نہیں سمجھا۔ ستمبر کے لئے یورپی افراطِ زر کی رپورٹ جتنا ممکن ہوا دلچسپ نکلی، چونکہ اصل قیمت (3.4) پچھلی اور پیش گوئی دونوں کے ساتھ موافق ہے۔ لہٰذا، اس رپورٹ سے کوئی اہم نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ چارٹ واضح دکھاتا ہے کہ اس رپورٹ کی اشاعت (چارٹ پر نمبر "1") کے بعد کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔ آئیے اب تجارتی اشاروں کو سمجھتے ہیں۔ اصولی طوپر، صرف بدھ کو بنے۔ لیکن کیا! اس کی ایک واضح مثال جسے مضبوط اشارہ کہا جاتا ہے۔ ہم آپ کی توجہ اس حقیقت کی جانب مبذول کرواتے ہیں کہ کیجن سن لائن دن کے دوران بڑھی ہے، جو 4 گھنٹے کے ٹائم فریم پر واضح دکھائی دیتا ہے، جہاں سے یہ ہر روز لیا جاتا ہے۔ اور یہ بالکل درست ہے کیونکہ اس کی وجہ سے خرید کا اشارہ تشکیل پایا۔ اس کی تشکیل کے بعد، قیمت نے 1.1641 کی مزاحمت کی سطح کو پلٹے کے بغیر عبور کیا، لہٰذا طویل پوزیشنوں کو بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی. شام میں تقریباً 25 پوائنٹس کے منافع پر طویل پوزیشن کو دستی طور پر بند کرنا ممکن تھا ، جب قیمت فروخت کا اشارہ نہیں بناتی تھی۔ بہترین نتیجہ!

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی کی کریٹیکل لائن پر اصلاح ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر کا حالیہ رحجان برقرار رکھا۔ لہٰذا، ہمیں اوپر کی حرکت کے تسلسل کی توقع کا حق ہے، جس کو ابھی بھی بنیادی تجزیے کے نقطہ نظر سے بیان کرنا انتہائی مشکل ہے۔ ہم دیکھتے ہیں زیادہ تر معاشی اعدادوشمار کو مارکیٹوں کی جانب سے نظرانداز کیا جاتا ہے اور جو بنیادی موضوعات اب موجود ہیں ان کا مارکیٹوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ صرف ایک ہی چیز جس کو نوٹ کیا جا سکتا ہے وہ یہ کہ مارکیٹ کمزور اعتماد کے ساتھ ڈالر سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہے کہ فیڈرل ریزرو نومبر میں کیو ای پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرے گا۔ جمعرات کو درج ذیل سطحوں کو تجارت کے لئے نمایاں کرتے ہیں - 1.1612, 1.1666 اور 1.1704 نیز سینکو اسپین بی (1.1582) اور کیجن-سن لائنیں (1.1602)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یورپی یونین اور امریکہ میں معاشی واقعات کا کیلنڈر ایک بار پھر 21 اکتوبر و خالی ہو گا۔ نظریاتی طور پر، کوئی بے روزگاری کے فوائد کے لیے ابتدائی اور بار بار دعٰووں کی تعداد پر رپورٹ کو دیکھ سکتا ہے ، لیکن اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کہ مارکیٹیں اس کے کام آئیں گی۔ اس طرح ، ایسا لگتا ہے کہ کم اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایک اور دن ہمارا منتظر ہے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 21 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹوں کا جائزہ

This image is no longer relevant

غیر تجارتی تاجروں کے مزاج میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (5-11 اکتوبر) کے دوران عملی طور پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ یہ مزید کم بئیرش ہو گیا۔ لیکن، سب کچھ پہلے سے بئیرش کا شکار ہے، کیونکہ طویل عرصے میں پہلی مرتبہ "غیر تجارتی" گروپ کے لئے کھلی مختصر پوزیشن کی کُل تعداد خرید کے کھلے معاہدوں (222,000 بمقابلہ 203,000) کی کُل تعداد سے زیادہ ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، پیشہ ور تاجروں نے 5,700 خرید کے معاہدے (طویل) اور 2,400 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں 3,300 کا اضافہ ہوا، لیکن ایسی تبدیلی کو عمومی طور پر معمولی سمجھا جاتا ہے۔ ہم ایک اور حقیقت کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہیں۔ اس سال کے شروع میں، بڑے کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن 150,000 سے تجاوز کر گئی اور تب سے یورپی کرنسی قیمت میں 6 سینٹ سے گری ہے اور نیٹ پوزیشن میں 170,000 معاہدوں کی کمی آئی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پیشہ ور کھلاڑیوں کے معاہدوں کے ڈیٹا میں تبدیلیوں کے پیش نظر یورپی کرنسی بہت کمزور ہو گئی ہے۔ ہم اس حقیقت کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہیں کہ یورو بہت کمزوری سے گر رہا ہے۔ جیسا کہ ہم نے ایک سے زائد بار حساب کیا ہے جو کہ فی دن 15 پوائنٹس ہے۔ ہر روز البتہ اتار چڑھاؤ بہت کمزور رہتا ہے۔ کمزور اتار چڑھاؤ آپ کو ہر اس چیز پر شک کرنے پر مجبور کرتا ہے جو اب جوڑی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ امریکی ڈالر اب بھی کسی کرنسی کی طرح نظر نہیں آتا جو مستقبل قریب میں ایک مضبوط رحجان دکھا سکتا ہے۔ لیکن ، اس کے باوجود ، یہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک بڑھتا رہتا ہے۔ نتیجے کے طور پر ، کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) کی رپورٹیں اب یورو کی کمی کے بہت زیادہ امکان کو ظاہر کرتی ہیں۔ لیکن ہم ان نتائج کو موجودہ تکنیکی تصویر کے ساتھ منسلک کرنے کی بھی تجویز کرتے ہیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback