empty
 
 
30.11.2021 11:12 AM
یورو / یو ایس ڈی کا منصوبہ برائے یورپی دورانیہ برائے 30 نومبر- سی اور ٹی رپورٹ - یورو اضافہ کے تمام امکانات رکھتے ہیں


یورو/ یو ایس ڈی پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے، آپ کو درکار ہے

گزشتہ روز یورو بُلز نے اہم لئے طے شدہ تمام اہداف کو ایک بہترین انداز میں نمٹا تھا۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوا تھا اپنی صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.1262 پر توجہ دی اور آپ کو مشورہ دیا کہ اس سے فیصلہ کریں۔ 1.1262 سے نیچے ناکام کنسولیڈیشن اور ایک مصنوعی بریک آؤٹ کے نتیجے میں جمعہ کے رجحان کے تسلسل میں لانگ پوزیشنوں پر ایک اچھا انٹری پوائنٹ تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس پئیر میں 35 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا لیکن پھر دباؤ واپس آ گیا تھا ۔ دن کے دوسرے نصف حصے میں بھی ایسی ہی صورتحال پیش آئی تھی - بُلز نے طویل عرصے تک 1.1262 پر موجود سپورٹ کا ایک بہترین انداز میں تحفظ کیا ہے جس کے نتیجے میں امریکی دورانیہ کے اختتام تک مصنوعی بریک آؤٹ اور 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

یورو/ یو ایس ڈی میں مستقبل کی تجارت کے امکانات کے بارے میں بات کرنے سے پہلے، آئیے دیکھتے ہیں کہ فیوچر مارکیٹ میں کیا ہوا اور تاجروں کی کمیٹمنٹ میں کیا تبدیلی آئی ہے۔ 23 نومبر کے لئے تاجروں کے کمیٹمنٹ (سی او ٹی) کی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ مختصر اور طویل دونوں پوزیشنوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، پہلی یعنی شارٹ پوزیشنز کی تعداد اب بھی زیادہ ہے، جس کی وجہ سے منفی ڈیلٹا میں اضافہ ہوا ہے ۔ یورو زون ممالک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرگرمی کے اعداد و شمار نے گزشتہ ہفتے یورو کو نمایاں مدد فراہم کی تھی تاہم رسکی ایسٹ پر دباؤ برقرار ہے۔ امریکی جی ڈی پی کی ایک مضبوط رپورٹ اور فیڈرل ریزرو کے آخری اجلاس کے منٹس نے ڈالر کو مضبوط کیا ہے کیونکہ بہت سے تاجر رواں سال دسمبر کے اوائل میں مالیاتی پالیسی میں جارحانہ تبدیلیوں کے منتظر ہیں۔

تاہم ان سب اُمور کو اومائیکرون کورونا وائرس کے نئے تناؤ سے روکا جا سکتا ہے جس کے پھیلاؤ کا یورو زون اور افریقی ممالک میں باریک بینی سے مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ یہ تناؤ ابھی تک امریکہ میں نہیں دیکھا گیا ہے، لیکن یہ صرف وقت کی بات ہے۔ بُلز صرف یورپی سیاست دانوں کے سخت گیر بیانات کا انتظار کر سکتے ہیں جو گزشتہ ہفتے مضبوط انداز میں سامنے آ رہے تھے جس نے یورو کی بھی سپورٹ فراہم کی تھی۔ نومبر سی او ٹی کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 198,181 سے بڑھ کر 204,214 ہو گئیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں بھی 202,007 سے بڑھ کر 220,666 ہو گئیں۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن -3,826 کے مقابلے میں -16,452 ہوگئی تھی ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.1367 کے مقابلے میں 1.1241 تک کم ہوگئی تھی

This image is no longer relevant


آج یورو زون کے ممالک کے لئے کافی بڑی تعداد میں بنیادی اعداد و شمار شائع کیے جانے ہیں۔ یہ اٹلی کی جی ڈی پی سے شروع ہونگے اور فرانس کی بڑھتی ہوئی کنزیومر سپینڈنگ کی رپورٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ لیکن زیادہ اہم یورو کے علاقے میں صارفین کی قیمت کے اشاریہ کے اضافہ کے حوالے سے رپورٹ ہے۔ فوری طور پر 4.4 فیصد تک اضافہ کی توقع ہے جو یقینا یورو کو عمدہ فراہم کر سکتی ہے کیونکہ اس اشاریہ میں اضافہ سے مالیاتی پالیسی کے حوالے سے یورپی مرکزی بینک کے منصوبوں پر زیادہ اثر پڑے گا۔ پیش گوئی سے زیادہ مثبت نتائج کی صورت میں یورو امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کر سکتا ہے اور ہمیں دن کے دوران مزید اضافہ کی تصحیح کا موقع ملے گا۔

لہذا بُلز کا ابتدائی کام 1.1326 سے اوپر مضبوط ہونا ہے۔ صرف ایک بریک آؤٹ اور اوپر سے نیچے تک اس علاقے کا ایک ٹیسٹ طویل پوزیشن کھولنے کے لئے ایک اشارہ پیدا کر سکتا ہے جس سے پئیر میں اضافہ مل سکتا ہے. اس صورتحال میں اتنا ہی اہم مقصد 1.1371 پر اگلی ریزسٹنس کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا ہوگا جس سے یورو بُلز کی صورتحال کم و بیش برابر ہو جائے گی اور حال ہی میں مشاہدہ کی گئی موجودہ بئیرش مارکیٹ شدید متاثر ہوگی۔ اسی طرح کی مضبوطی کے ساتھ اس رینج کا ایک بریک آؤٹ خریدنے کے لئے ایک اضافی انٹری پوائنٹ فراہم کرتا ہے، جو یورو / یو ایس ڈی کو 1.1417 پر مقامی بلند ترین سطح پر لے جائے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ خریداری کے لئے ایک زیادہ بہترین آپشن دن کے پہلے حصّہ میں 1.1278 پر سپورٹ ایریا میں نیچے کی طرف تصحیح ہوگی ، جہاں موونگ ایوریج بُلز کی حمایت میں ہے.

وہاں ایک مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل مارکیٹ کو ایک بہترین انٹری پوائنٹ فراہم کرے گی۔ 1.1278 پر بُلش لین دین کی عدم موجودگی میں لانگ پوزیشنز کو ملتوی کرنا بہتر ہے۔ صرف 1.1231 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ ایک نیا اندراج پوائنٹ بنا سکتا ہے اور پئیر میں اضافہ کی تصحیح مل سکتی ہے. میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ 1.1188 کم یا اس سے بھی کم ترین سطح 1.1155 کے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہی ری باؤنڈ پر فوری طور پر یورو/امریکی ڈالر خریدیں جس سے دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اضافہ کی واپسی مل سکتی ہے۔

یورو/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے

بئیرز نے اپنا کل اپنا ہدف حاصل کیا ہے اور پئیر میں تنزلی کا رجحان جاری رکھا ہے۔ سال کے آخر میں یورو زون میں سرگرمی میں سست روی کی نشاندہی کرنے والے آج کے اعداد و شمار بُلز کو مزید پریشان کر سکتے ہیں جس سے اس پئیر پر دباؤ بڑھے گا۔ تاہم، مختصر پوزیشنوں میں ایک زیادہ آسان انٹری پوائنٹ 1.1263 کی سطح پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ کا بننا ہوگا، جس کے ٹیسٹ ہونے پر بُلز نظر رکھ سکتے ہیں۔ اس سے اس رجحان کے ساتھ یورو میں مزید فروخت کا پہلا اشارہ فراہم کیا جائے گا اور پئیر کو 1.1222 پر ایک نئی ہفتہ وار کم ترین سطح کے علاقے تک نیچے لے جائے گا۔

نیچے سے اوپر تک اس علاقے بریک آوٹ اور ٹیسٹ یورو / یو ایس ڈی پر دباؤ میں اضافہ کرے گی اور 1.1193 اور 1.1155 تک کمی کی راہ ہموار کرے گا میں وہاں شارٹ پوزیشنز پر منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر یورپی دورانیہ میں یورو میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.1263 کے آس پاس فعال نہیں ہوتے ہیں تو میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ اگلے ریزسٹنس لیول کے ٹیسٹ ہونے تک مختصر پوزیشنیں 1.1301 تک ملتوی کر دیں۔ لیکن وہاں بھی، یہ ایک مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل کے بعد مختصر پوزیشن کھولنے کے لئے بہتر ہے. ری باؤنڈ پر فوری طور پر یورو/ یو ایس ڈی میں فروخت کرنے کا بہترین موقع 1.1359 کے آس پاس زیادہ ہوگا۔ جہا آپ 15-20 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔

This image is no longer relevant


انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 یومیہ موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے اس کا مطلب ہے کہ بُلز ایک بڑی اضافہ کی تصحیح کی تیاری میں ہیں

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1315 کی سطح پر ٹوٹ جانے سے یوور میں ایک نیاء اضافہ ملے گا - متبادل طور پر تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1260 کے ایریا سپورٹ کا کام کرے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback