empty
 
 
26.01.2022 08:12 PM
جی بی پی/ یو ایس ڈی: 26 جنوری کا امریکی دورانیہ کا منصوبہ (صبح کے سودوں کا تجزیہ)۔ پاؤنڈ اتار چڑھاؤ کی کمی کی وجہ سے رُک سا گیا ہے۔ 1.3527 کی بریک کے امکانات برقرار ہیں

-جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لیے آپ کو درکا ہے

صبح کی پیش گوئی میں، میں نے کئی سطحوں پر توجہ دی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا۔ بہت کم اتار چڑھاؤ اور برطانیہ کے لئے بنیادی اعداد و شمار کی کمی یہ سب 20 پوائنٹس کے ایک محدود سائیڈ ویز چینل میں جی بی پی / یو ایس ڈی کی تجارت کا باعث بنا تھا . نتیجتا، مارکیٹ میں داخل ہونے کے کوئی اشارے نہیں تھے، کیونکہ ہم ضروری سطح تک نہیں پہنچے تھے۔ امریکی فیڈرل ریزرو اجلاس کے آئندہ نتائج بھی بڑے کھلاڑیوں کو فیصلے کرنے سے روک رہے ہیں۔ تکنیکی نقطہ نظر سے دن کے دوسرے نصف حصے میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔ اور آج صبح یورو کے لئے داخلے کے مقامات کیا تھے؟


This image is no longer relevant


میری رائے میں، بُلز 12 جنوری سے طویل بئیرش رجحان کے مشاہدہ کے بعد اوپر کی طرف ایک بڑی تصحیح بنانے کے لئے تیار ہیں۔ فیڈرل ریزرو سسٹم کا آج کا اجلاس واحد "اہمیت" کا ہے۔ امریکی معیشت کے بارے میں کئی بنیادی اعداد و شمار بھی دوپہر کے وقت سامنے آرہے ہیں لیکن ان کی واضح اہمیت کا امکان نہیں ہے۔ آج خریداروں کے لئے ایک اہم کام 1.3479 کی سپورٹ ہے، جس پر موونگ ایوریج موجود ہے جو خریداروں کی حمایت میں ہے. امریکہ میں پرائمری ہاؤسنگ مارکیٹ میں فروخت کے حجم اور غیر ملکی تجارت کے توازن کے کمزور اعداد و شمار سے بُلز کو فروخت کنندگان کے دباؤ سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

یہ کہ 1.3479 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ 1.3527 کے علاقے میں بحالی کے امکان کے ساتھ پہلا خریدنے کا اشارہ بناتا ہے، جس پر پاؤنڈ کے خریدار آج خصوصی توجہ دیں گے۔ صرف ایک بریک ڈاؤن اور اوپر سے نیچے تک اس سطح کا ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ 1.3565 پر واپس آنے کے لئے طویل پوزیشنوں میں ایک اضافی انٹری پوائنٹ دے گا۔ ایک زیادہ مشکل کام 1.3612 کے علاقے کا ٹیسٹ ہوگا، جہاں میں منافع طے کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔ فیڈرل ریزرو اجلاس کے نتائج کی اشاعت کے بعد ہی اس سطح تک پئیر ایک مضبوط اضافہ کر سکتا ہے۔

امریکی اجلاس کے دوران جی بی پی/ یو ایس ڈی میں کمی اور 1.3479 پر سرگرمی کی کمی کی صورتحال کی وجہ سے اور اس بات کا اندازہ لگاتے ہوئے کہ مالیاتی پالیسی کے بارے میں امریکی مرکزی بینک کے فیصلوں سے مارکیٹیں کس طرح اثر انداز نہیں ہو رہے ہیں، بہتر ہے کہ پُر خطر اثاثوں کی خریداری کے لئے جلدی نہ کی جائے۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ آپ 1.3438 کی اگلی بڑی سطح کے ٹیسٹ ہونے کا انتظار کریں اور وہاں صرف مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل سے طویل پوزیشنز کے لئے انٹری پوائنٹ ملے گا۔ آپ دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی تصحیح پر نظر رکھتے ہوئے کم از کم 1.3389 سے 1.3409 یا اس سے بھی نیچے سے واپسی پر پاؤنڈ کو فوری طور پر خرید سکتے ہیں۔

جی بی پی/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے آپ کو درکار ہے

پاؤنڈ کے فروخت کنندگان بھی ابھی زیادہ فعال نہیں ہیں، جو مارکیٹ کی انتظار اور دیکھنے کی صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ آج کے لئے بنیادی کام 1.3527 کی سطح کو بچانا باقی ہے، جہاں سے یورپی اجلاس کے دوران پاؤنڈ زیادہ نیچے نہیں جا سکا۔ اسٹاپ آرڈرز کی کافی بڑی تعداد اس حد سے اوپر سے گزری ہے، جس کے عمل میں آنے سے پاؤنڈ کی فوری اضافہ ملے گا۔ صرف 1.3527 پر مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل اور امریکہ کے حوالے سے مضبوط اعداد و شمار مختصر پوزیشنوں میں پہلا انٹری پوائنٹ بناتے ہیں، جس کے بعد اس پئیر میں 1.3479 کے علاقے تک کمی مل سکتی ہے، جس کے لئے ہمیں بہت ذیادہ کوشش کرنی پڑے گی۔ فیڈرل ریزرو سسٹم کی مزید جارحانہ پالیسی اس اہم علاقے کی بریک میں مدد گار ثابت ہوگی۔

نیچے سے اوپر کی جانب 1.3479 کا ٹیسٹ جی بی پی / یو ایس ڈی میں 1.3438 اور 1.3409 کی مزید کمی کی توقع میں مختصر پوزیشنوں میں ایک اضافی انٹری پوائنٹ دیں گے، جہاں میں منافع طے کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔ اگر امریکی دورانیہ میں اس پئیر میں اضافہ ہوتا ہے اور فروخت کنندگان 1.3527 پر کمزور ہوتے ہیں تو بہتر ہے کہ فروخت کو اگلی بڑی ریزسٹنس 1.3565 پر ملتوی کر دیا جائے۔ میں آپ کو یہ بھی مشورہ دیتا ہوں کہ صرف جھوٹی بریک کی صورت میں ہی وہاں مختصر پوزیشن کھولیں۔ آپ جی بی پی / یو ایس ڈی کو فوری طور پر 1.3612 یا اس سے بھی اوپر سے واپسی کے لئے فروخت کر سکتے ہیں - 1.3656 کے علاقے میں اس ماہ کی بُلند ترین سطح سے واپسی پر، ایک دن کے اندر پئیر میں 20-25 پوائنٹس کی تنزل پر نظر رکھ سکتے ہیں

This image is no longer relevant

جنوری 18 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) میں لانگ پوزیشنز میں اضافہ اور شارٹ پوزیشنز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے- جو بینک آف انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں شرح سود میں اضافے کے بعد پاؤنڈ کے مسلسل پُر کشش رہنے کی نشاندہی کرتی ہے۔ توقعات میں کافی سنجیدگی سے اضافہ ہوا ہے کہ اپنے اگلے اجلاس میں ریگولیٹرز دوبارہ شرح سود میں 0.25 پوائنٹس کا ایک اور اضافہ کر سکتے ہے جس سے پاؤنڈ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ تاہم دیکھی جانے والی بنیادی تصویر کئی اور سنگین لمحوں کا باعث ہے جو اضافہ کی صلاحیت کو محدود کرتی ہیں۔

سب سے پہلے، ہم افراط زر کے بارے میں بات کر تے ہیں، جو سب پر غلبہ لئے ہوئے ہے جو برطانیہ کی لیبر مارکیٹ اس وقت مضبوط رفتار کے ساتھ پیش کر سکتی ہے۔ زیادہ اجرت اور گرتی ہوئی بے روزگاری سے قطع نظر زیادہ افراط زر گھریلو آمدنی میں سے کچھ نہیں چھوڑتا اور توانائی اور دیگر خدمات کی بلند قیمتیں ان کی فلاح و بہبود کو اس سطح سے بھی نیچے لے جاتی ہیں ہیں جو کورونا وائرس وبا کے دوران دیکھی گئی تھی۔ اگر آپ مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو برطانوی پاؤنڈ کے امکانات خاصے مضبوط ہیں اور مشاہدہ کردہ تنزلی کی تصحیح اسے زیادہ پرکشش بناتی ہے۔ ویسے بھی بینک آف انگلینڈ کی جانب سے رواں سال شرح سود میں مزید اضافے کا فیصلہ پاؤنڈ کو نئی بلند ترین سطح پر لے جائے گا۔ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اس ہفتے ہر کوئی اوپن مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے جس میں مالیاتی پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

کچھ تاجروں کو توقع ہے کہ امریکی مرکزی بینک مارچ تک التوء کیے بغیر جنوری کے اجلاس کے دوران پہلے ہی شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کر سکتا ہے، ۔ فیڈ کی بیلنس شیٹ میں کمی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ 18 جنوری کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 30,506 کی سطح سے بڑھ کر 39,760 کی سطح پر پہنچ گئیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 59,672 کی سطح سے کم ہو کر 40,007 کی سطح پر آ گئیں ہیں۔ اس کی وجہ سے منفی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن -29,166 سے -247 تک تبدیل ہوئی۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3579 سے بڑھ کر 1.3647 ہوگئی ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو کہ بُلز کی جانب مارکیٹ کو بدلنے کی کوشش کا اشارہ ہے

انڈیکیٹرز کے اشارے

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.3545 کے ایریا میں ریزسٹنس کا کام کرے گی

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.3517 کے گرد ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی جب کہ انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3500 کے گرد ٹوٹ جانے سے پاؤنڈ میں تنزلی کا عمل ملے گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback