empty
 
 
18.05.2022 03:11 PM
یورو / یو ایس ڈی: 18 مئی کو امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ (صبح کی تجارتوں کا تجزیہ)۔ بئیرز دوبارہ مضبوط ہونے میں کامیاب رہے ہیں


صبح کے تجزیہ میں، میں نے 1.0522 اور 1.0493 کی سطحوں پر روشنی ڈالی اور ان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فیصلہ کرنے کی تجویز دی تھی ۔ اب آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔ اپریل میں یورو زون میں افراط زر کی شرح میں کمی آئی ہے۔ نتیجے کے طور پر، یورو کی مانگ میں کمی آئی، یورو/ڈالر پئیر کو نیچے دھکیل دیا۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.0522 کے اوپر کی جانب ٹیسٹ نے بہترین فروخت کا اشارہ دیا تھا۔ جوڑا تقریباً 30 پِپس تک کم ہوا تھا اور 1.0493 کی سپورٹ لیول تک پہنچ گیا تھا۔ اس سطح کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ایک بُلش اشارہ ملا تھا۔ پئیر نے 1.0522 پر اوپر کی طرف واپس ہونے جانے کی وجہ سے 30 پِپس کا اضافہ کیا تھا۔

This image is no longer relevant

یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے

دوپہر میں، تکنیکی صورتحال تبدیل ہو گئی ہے یہ دیکھتے ہوئے کہ امریکہ کے اقتصادی کیلنڈر میں اہم خبر جاری نہیں ہونی ہے، امکانی طور پر یورو/ڈالر پئیر 1.0495-1.0537 کے سائیڈ وے چینل کے اندر تجارت کرے گا۔ بلز اضافہ کی تصحیح کی تجدید کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جس سے رجحان اضافہ کا ہو سکتا ہے۔ بلڈنگ پرمٹ اور ہاؤسنگ سٹارٹس رپورٹس سے امریکی ڈالر میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔ اس وجہ سے، بُلز آسانی سے یورو کو 1.0537 تک دھکیل سکتے ہیں۔ اگر یو ایس رپورٹس کے بعد پئیر میں کمی ہوتی ہے، تو صرف 1.0495 کا مصنوعی بریک آؤٹ اضافہ کی تصحیح کے اندر لانگ پوزیشنز میں ایک اچھا انٹری پوائنٹ دے گا۔ جیسا کہ میں نے نوٹ کیا ہے، بلز دوبارہ مضبوط ہونے کی کوشش کریں گے اور پئیر کو 1.0537 سے اوپر دھکیلیں گے، جو صبح کے وقت کی ایک اہم سطح ہے۔ اگر ایف او ایم سی ممبر پیٹرک ٹی ہارکر مایوس کن تبصرے کرتے ہیں تو 1.0537 سے اوپر کا استحکام ہوسکتا ہے۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.0537 کا نیچے کی طرف ٹیسٹ ایک نیا خرید کا اشارہ دے گا۔ اگر ایسا ہے تو بُلش صورتحال کو تقویت ملے گی۔ یہ 1.0573 کا راستہ بھی کھول دے گا جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔ مزید آگے کا ہدف 1.0602 کی سطح ہو گی۔ تاہم، پئیر کو اس سطح تک پہنچنے کے لیے مزید سہاروں کی ضرورت ہے۔ اگر پئیر نیچےجاتا ہے اور بُلز 1.0495 پر کوئی سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں تو یورو پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ اس صورت میں، 1.0460 کی کم سطح کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد لانگ پوزیشنیں کھولنا بہتر ہے۔ تاہم، میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ہی اس سطح پر یورو خریدیں۔ 1.0426 سے اضافہ پر یا 1.0391 کے آس پاس اس سے بھی نچلی سطح پر فوری طور پر لانگ پوزیشنیں کھولنا ممکن ہے جس سے دن کے دوران 30-35 پِپس کی یومیہ تصحیح کو نظر میں رکھا جا سکتا ہے

یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔
بئیرز دوبارہ مضبوط ہو گئے ہیں، دن کے پہلے نصف حصے میں پئیر کو مطلوبہ سطح تک پہنچا دیا ہے۔ اب، انہیں رفتار برقرار رکھنی چاہیے۔ اگر وہ قیمت کو 1.0537 کے قریب ترین ریزسٹنس کی سطح پر دھکیلتے ہیں تو تنزلی کے عمل کو مضبوط کرسکیں گے۔ پئیر اب اس سطح کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سپورٹ لیول 1.0495 پر قیمت کی واپسی کافی اہم کام ہے۔ امریکی رپورٹس اور ایف او ایم سی پالیسی ساز کی تقریر کے جاری ہونے کے بعد 1.0495 کا بریک آؤٹ اور اوپر کی طرف کا ٹیسٹ، ایک اضافی فروخت کا اشارہ فراہم کرے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، پئیر کے 1.0460 اور 1.0426 کے قریب کمزور ہونے کا امکان ہے جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر پیٹرک ٹی ہارکر مزید جارحانہ سختی کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جس کا امکان نہیں ہے، تو قیمت کا 1.0391 تک گرنا یقینی ہے۔ تاہم، یہ ایک آگے کا ہدف ہے. اگر امریکی رپورٹس کے جاری ہونے کے بعد یورو / یو ایس ڈی میں اضافہ ہو تو بہتر ہے کہ 1.0537 کی ریزسٹنس کی سطح کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد مختصر پوزیشنیں کھولیں۔ اگر بئیرز اس سطح پر کوئی مضبوطی نہیں دکھاتے ہیں، تو تیزی سے اوپر کی طرف واپسی ہو سکتی ہے۔ اگر یہ منظر نامہ درست ثآبت ہوتی ہے، تو میں آپ کو 1.0573 کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد یورو فروخت کرنے کا مشورہ دوں گا۔ آپ 1.0602 سے ایک اضافہ پر فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی فروخت کر سکتے ہیں جس کے لئے دن کے دوران 30-35 پپس کی یومیہ تصحیح کو نظر میں رکھا جا سکتا ہے

This image is no longer relevant

سی او ٹی رپورٹ
مئی 10 کی سی او ٹی رپورٹ (تاجروں کا عزم) نے لانگ پوزیشنز میں زبردست اضافہ اور شارٹ پوزیشنز میں کمی درج کی ہے۔ یورو کی اوور سولڈ صورتحال تاجروں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ ای سی بی کے پالیسی سازوں کے حالیہ بیانات نے اس اُمید کو ہوا دی کہ یورو ایک اضافہ کا عمل شروع کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔ ای سی بی کی جانب سے اس سال جولائی میں کلیدی شرح کو ایک چوتھائی پوائنٹس تک بڑھانے کی توقع ہے، پھر ستمبر اور دسمبر میں، سال کے آخر تک اسے 0.25% تک لایا جائے گا۔ شرح میں اگلا اضافہ ستمبر اور دسمبر میں موجودہ صفر کی سطح سے 0.5% تک ہو گا۔ اس طرح کی جارحانہ سخت گیر پالیسی مستقبل قریب میں یورو بُلز کو باٹم تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ تاہم، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے ساتھ ساتھ امریکی ایف ای ڈی ایسے منصوبوں کو پٹڑی سے اتار سکتا ہے۔
امریکی ریگولیٹر جارحانہ مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے پر قائم ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگلی میٹنگ میں مرکزی بینک کلیدی شرح میں 0.75 فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔ یہ صورتحال درمیانی مدت کے لئے امریکی ڈالر خریدنے کا واضح اشارہ دیتی ہے۔ سی او ٹی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 208,449 سے 19,781 کے اضافہ کے ساتھ 228,230 ہوگئیں ہیں جب کہ مختصر نان کمرشل پوزیشنیں 214,827 سے 3,126 کی کمی کے ساتھ 211,701 ہوگئیں ہیں۔ جیسا کہ میں نے پہلے ہی توجہ دی تھی، یورو کی کم شرح اسے تاجروں کے لیے زیادہ پرکشش بناتی ہے۔ فی الحال، ہم دیکھتے ہیں کہ زیادہ خریدار مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ایک ہفتہ پہلے کی منفی سطح -6,378 سے بڑھ کر 16,529 ہوگئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت عملی طور پر 1.0546 بمقابلہ 1.0545 پر موجود ہے

This image is no longer relevant

تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریجز
یورو 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج کے قریب تجارت کررہا ہے - جس سے مُراد یہ ہے کہ بُلز اضافہ کی تصحیح کو جاری رکھنے کی کوشش ترک کرنا نہیں چاھتے ہیں


نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.0500 کے گرد سپورٹ کا کام کرے گی


تکنیکی انڈیکیٹرز کی وضاحت
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر دو موونگ ایوریجز کے درمیان ربط کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ موونگ ایوریج کنورجینس/ ڈائیورجینس کا تناسب ہے۔
ایم اے سی ڈی کا حساب 12-مدت کے ای ایم اے سے 26-پیریڈ ایکسپونیشل موونگ ایوریج (ای ایم اے) کو مہناء کر کے کیا جاتا ہے۔ ایم اے سی ڈی کے 9 روزہ ای ایم اے جسے "سگنل لائن" کہا جاتا ہے۔
بولینجر بینڈز ایک مومینٹم انڈیکیٹر ہے۔ بالائی اور زیریں بینڈز عام طور پر 20 دن کی سادہ موونگ ایوریج سے 2 معیاری ڈیوایشنز +/- ہوتے ہیں۔
غیر تجارتی تاجر - قیاس آرائیاں کرنے والے جیسے ریٹیل تاجر، ہیج فنڈز، اور بڑے ادارے جو فیوچرز مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کچھ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
غیر تجارتی لانگ پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کُل کُھلی لانگ پوزیشنز کو ظاہر کرتی ہیں۔
غیر تجارتی مختصر پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کل مختصر کُھلی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہیں۔
مجموعی طور پر غیر تجارتی نقد پوزیشن کا توازن غیر تجارتی تاجروں کی مختصر اور طویل پوزیشنوں کے درمیان فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback