empty
 
 
26.09.2022 04:39 PM
یورو / یو ایس ڈی :شمالی امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 05 ستمبر (صُبح کی تجارتوں) کا تجزیہ -یورو صبح کے خسارہ کی تلافی کر رہا ہے

مالیاتی منڈیوں میں مجموعی طور پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایشیائی تجارت میں بڑی فروخت کے بعد یورو واضح طور پر بحال ہوا ہے۔ اپنے صبح کے جائزے میں، میں نے 0.9655 کی سطح کا ذکر کیا اور وہاں سے مارکیٹ میں داخل ہونے کی تجویز دی تھی۔ آئیے تجزیہ کریں کہ 5 منٹ کے چارٹ پر کیا ہوا۔ بئیرز سابقہ کوشش میں ایک مصنوعی بریک آؤٹ اور فروخت کا اشارہ بنا کر اس رینج کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ اس کے بعد، پئیر 20 پپس کی طرف سے نیچے چلا گیا. پھر بھی، کوئی بڑی تنزلی عمل میں نہیں آئی۔ دوسری کوشش میں، قیمت نے 0.9655 سے اوپر بریک کی تھی اور 0.9707 تک اوپر گئی تھی ۔ میں وہاں سے کوئی شارٹ پوزیشن نہیں کھول سکا کیونکہ اس رینج تک پہنچنے کے لیے قیمت صرف چند پِپس سے دور رہی۔ سیشن کے دوسرے نصف حصے کے لیے تکنیکی سیٹ اپ میں قدرے تبدیلی آئی ہے۔

This image is no longer relevant

یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنوں کے لیے:

میں تجویز کروں گا کہ خریدار 0.9655 کے قریب ترین سپورٹ لیول پر توجہ دیں جس نے آج صبح سویرے ریزسٹنس کا کام کیا۔ شمالی امریکہ کے دورانیہ میں، تاجر ایف او ایم سی ممبران کے تبصروں کا نوٹس لیں گے۔ تاہم، مجھے شک ہے کہ رافیل بوسٹے، لوریٹا میسٹر، اور سوسان ایم کولن کسی نہ کسی طرح خطرے کے اثاثوں کی مانگ کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس لیے یہ اس پئیر کا دوبارہ مزید دباؤ میں آنے کا امکان ہے۔ رجحان کے خلاف لانگ پوزیشنیں کھولنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ 0.9655 کی سپورٹ کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ کا انتظار کریں۔

یہ 0.9715 کی سطح کی بحالی پر غور کرتے ہوئے ایک اچھا انٹری پوائنٹ بنائے گا جو گزشتہ جمعہ کو تشکیل دیا گیا تھا۔ اس رینج کے اوپر کی ایک مضبوطی اور اس کا نیچے کی طرف دوبارہ ٹیسٹ 0.9600 سے نیچے کے علاقے کو قابو کرنے کے لیے بیچنے والوں کی کوششوں کو پورا کر دے گا۔ یہ خرید سگنل اور 0.9770 کی طرف قیمت کی بحالی ممکن کرے گا جہاں موونگ ایوریج بئیرز کے قابو میں ہے۔ 0.9813 کی سطح بالائی ہدف کے طور پر کام کرے گی جہاں میں منافع لینے کی سفارش کرتا ہوں۔ اگر فیڈ کے عہدیداروں کی طرف سے کیے گئے ہاکش تبصروں کے بعد یورو / یو ایس ڈی میں کمی آتی ہے، اور بئیرز مارکیٹ میں 0.9655 پر واپس آجاتے ہیں، تو پئیر تیزی سے 0.9605 پر آ جائے گا۔ آپ اس سطح پر خرید سکتے ہیں لیکن صرف مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد۔ لمبی پوزیشنیں صرف 0.9558 یا 0.9509 کے سالانہ کم ترین سے واپسی کے بعد کھولی جا سکتی ہیں جس کے لئے 30-35 پپس کی یومیہ اضافہ کی تصحیح کو ذہن میں رکھیں

یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنوں کے لیے

ایشیائی دورانیہ میں بلز نے زبردست جوابی حملہ کیا جب مارکیٹ کے بڑے کھلاڑیوں نے اس لمحے کے فائدہ اُٹھایا اور پئیر میں کمی کو روکا، اس طرح مارکیٹ میں توازن قائم ہوا۔ پئیر پر شارٹ پوزیشن لینے کے لئے بہترین صورتحال 0.9715 کے ریزسٹنس ایریا کے قریب ایک مصنوعی بریک آؤٹ ہوگا۔ یہ 0.9655 پر تنزلی کے ہدف کی طرف فروخت کا سگنل بنائے گا جہاں کشمکش تیز ہو سکتی ہے۔ یہ سطح خریداروں اور بیچنے والوں دونوں کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرتی ہے۔ 0.9655 سے نیچے بریک آؤٹ اور کنسولیڈیشن سے یورو پر نیچے کی طرف دباؤ کو دوبارہ شروع ہو جائے گا

جیسا کہ میں نے اوپر بات کی ہے اسی طرح کا ایک اوپر کی طرف دوبارہ ٹیسٹ ایک اضافی فروخت کا اشارہ بنائے گا جو بُلز کے ذریعہ مقرر کردہ سٹاپ لاس آرڈرز کو فعال کرے گا اور قیمت کو 0.9605 کی نچلی سطح پر لے جائے گا۔ 0.9558 پر سپورٹ زیادہ دور کے ہدف کے طور پر کام کرے گی جہاں میں منافع لینے کی سفارش کرتا ہوں۔ اگر امریکی دورانیہ میں یورو / یو ایس ڈی اوپر چلا جاتا ہے، اور بئیرز 0.9715 پر فعال نہیں ہوتے ہیں، تو مارکیٹ گھبراہٹ کا شکار ہو جائے گی اور بڑے پیمانے پر اضآفہ کی تصحیح شروع کر دے گی۔ اگر ایسا ہے تو، قیمت کے 0.9770 کی سطح تک پہنچنے تک انتظار کرنا بہتر ہے۔ اس کا مصنوعی بریک آؤٹ مختصر پوزیشنوں کو کھولنے کے لیے ایک اچھا انٹری پوائنٹ بنائے گا۔ یورو / یو ایس ڈی کی فروخت 0.9813 یا 0.9853 کی اونچائی سے واپسی کے فوراً بعد ممکن ہے، جس کے لئے 30-35 پپس تنزلی کی تصحیح کو ذہن میں رکھا جا سکتا ہے

This image is no longer relevant

سی او ٹی رپورٹ

ستمبر 13 کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز رپورٹ میں شارٹ پوزیشنز میں کمی اور لمبی پوزیشنز میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ ای سی بی کی میٹنگ اور شرح میں 0.75 فیصد کے اضافے نے مارکیٹ کے جذبات کو متاثر کیا ہے۔ تاجروں نے ایف ای ڈی کی آئندہ میٹنگ کے باوجود موجودہ سطح پر منافع لینے کو ترجیح دی ہے۔ ایف او ایم سی نے اس ہفتے کی شرح میں مزید 0.75 فیصد اضافہ کیا ہے۔ لہٰذا، یہ قیاس آرائیاں کہ ریگولیٹر شرح میں پورے ایک فیصد اضافہ کرے گا، غلط ثابت ہوا ہے

ویسے بھی، شرح میں ایک اور اضافہ یقینی طور پر امریکی ڈالر کو سہارا دے گا اور یورپی کرنسی میں تیزی سے گراوٹ کا باعث بنے گا۔ اگست کے مہنگائی کے حالیہ اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے، فیڈ اپنی پالیسی کو مزید سخت کرتا رہے گا۔ ایک ہی وقت میں، یورپی مرکزی بینک اب غیر معال نہیں ہے. ای سی بی اور ایف ای ڈی کے پالیسی ریٹ کے درمیان فرق بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے۔ یہ یورو میں طویل مدتی سرمایہ کاروں کے لیے ایک اچھا عنصر ہے جو امید کرتے ہیں کہ خطرے کے اثاثوں کی مانگ جلد ہی بہتر ہو جائے گی۔

سی او ٹی رپورٹ کے مطابق ٹریڈرز کے نان کمرشل گروپ کی لانگ پوزیشنز 2501 کے اضافہ سے بڑھ کر 207,778 ہو گئیں جبکہ شارٹ پوزیشنز 22,011 کی کمی سے 219,615 تک کم ہو گئیں۔ پچھلے ہفتے، خالص غیر تجارتی پوزیشن منفی رہی تھیں لیکن -36,349 سے تھوڑا سا بڑھ کر -11,832 تک ہوگئی، جو کہ اضافہ اصلاح کے جاری رہنے کی نشاندہی کرتی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جوڑی تقریباً باٹم تک پہنچ چکی ہے۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 0.9917 سے بڑھ کر 0.9980 ہوگئی ہے

This image is no longer relevant

تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ یورو میں مزید تنزلی کا اشارہ ہے

نوٹ : لکھاری کی جانب سے فی گھنٹہ ایچ 1 چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمتوں کا استعمال کیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ پر کلاسیکل موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اضافہ کے عمل کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 0.9720 پر ریزسٹنس کا کام کرے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولینجر بینڈ (بولنجر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی طرف سے کھولی گئی مختصر پوزیشنوں کی کل تعداد ہے۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کے ذریعہ کھولی گئی مختصر اور طویل پوزیشنوں کی تعداد میں فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback