empty
 
 
26.01.2023 02:47 PM
یورو / یو ایس ڈی: 26 جنوری 2023 کو یورپی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ۔ تاجروں کی سی او ٹی رپورٹ کمیٹمنٹ آف ٹریڈر رپورٹ (کل کی تجارت کا تجزیہ)۔ یورو ماہانہ بلندی سے اوپر بریک کے لیے تیار ہے۔

کل مارکیٹ میں داخلے کے کئی بہترین مواقع تھے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالیں اور معلوم کریں کہ کیا ہوا تھا۔ اپنی صبح کی پیشن گوئی میں میں نے 1.0865 کی سطح پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارتی فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی۔ یورو تنزلی اور پہلے مصنوعی بریک آؤٹ کرنے کے بعد 50 پِپس تک بڑھ گیا۔ دن کے دوسرے نصف حصے میں، بئیرز پئیر کو 1.0922 کی مزاحمتی سطح سے اوپر جانے سے روکنے میں کامیاب رہے۔ اس سطح کے غلط بریک آؤٹ نے فروخت کا اشارہ بنایا۔ اضافہ کا عمل 40 پپس کا تھا۔

This image is no longer relevant

یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کب کھولیں

یورو زون میں آج کوئی اہم رپورٹ جاری نہیں ہونی ہے، جس سے یورو کو ماہانہ بلندی تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔ آیا یورو اس سطح سے اوپر مضبوط ہو پائے گا یا نہیں، یہ آج بعد میں اہم امریکی اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد واضح ہو جائے گا۔ تکنیکی صورتحال بڑی حد تک جوں کی توں ہی رہے گی ۔ میں پئیر کے 1.0865 کے علاقے میں نیچے جانے کا انتظار کروں گا اور مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ہی وہاں لانگ پوزیشنیں کھولوں گا۔ ہدف 1.0922 کا ایریا ہے، جس کا پئیر نے کل ناکام ٹیسٹ کیا تھا۔ 1.0922 سے اوپر کا بریک آؤٹ اور اس لیول کا نیچے کی طرف دوبارہ ٹیسٹ لانگ پوزیشنوں کے لیے ایک اضافی انٹری پوائنٹ بنائے گا اور پئیر کو 1.0970 تک لے جائے گا۔ اگر یورو / یو ایس ڈی اس سطح کو بھی توڑتا ہے، تو یہ بئیرز کے سٹاپ لاس آڈرز کو متحرک کرے گا اور ایک اضافی خرید کا اشارہ بنائے گا۔ وہاں سے، پئیر 1.1006 تک بڑھ سکتا ہے، جہاں میں نفع حاصل کروں گا۔ اگر دن کے پہلے نصف میں یورو / یو ایس ڈی میں کمی ہوتی ہے اور بُلز 1.0865 پر غیر فعال ہوتے ہیں، تو ایک بڑی تصحیح شروع ہو سکتی ہے۔ اس بڑی تنزلی سے بُلز کی اپ ٹرینڈ کی توقعات ختم ہو جائیں گی۔ اس صورت میں میں کلیدی سطح 1.0806 پر اگلی سپورٹ لیول ہوگی، جو اضافہ کے ایسنڈنگ چینل کی زیریں حد موجود ہے۔ اس سطح کا صرف مصنوعی بریک آؤٹ ہی خرید سگنل بنائے گا۔ اگر یورو / یو ایس ڈی 1.0769 کے نچلے حصے یا 1.0728 کے علاقے سے اضافہ کرتا ہے، تو 30-35 پپس کی یومیہ تصحیح کو ہدف بناتے ہوئے لانگ پوزیشنیں فوری طور پر کھولی جا سکتی ہیں۔

یورو / یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنیں کب کھولیں:

گزشتہ روز بئیرز 1.0865 کو قائم رکھنے میں ناکام رہے تھے ۔ مرکزی بینکوں کی اگلے ہفتے کی میٹنگوں تک پئیر کو افقی چینل کے اندر رکھنے اور اسے ماہانہ بلندی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے، انہیں 1.0865 کو دوبارہ حاصل کرنے اور پئیر کو 1.0922 کی ریزسٹنس کی سطح کو عبور کرنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ اگر یورپی دورانیہ میں یورو / یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے، تو مختصر پوزیشنیں کھولنے کا بہترین موقع اس علاقے کے اوپر ایک ناکام کنسولیڈیشن ہو گا، جو پئیر کو 1.0865 کی کلیدی سطح کی طرف نیچے لے جائے گا۔ 1.0865 کے قریب موونگ ایوریج بُلز کے حق میں ہے۔ بریک آؤٹ اور 1.0865 کا اوپر کی طرف دوبارہ ٹیسٹ ایک اضافی فروخت کا اشارہ بنائے گا، جو یورو / یو ایس ڈی کو 1.0806 کی طرف دھکیل دے گا۔ اگر یہ اس سطح سے بھی ٹوٹ جاتا ہے، تو یہ 1.0768 تک گر سکتا ہے۔ سب سے دور کا ہدف، جو اس بات کا اشارہ دے گا کہ ریچھ کی مارکیٹ شروع ہو گئی ہے، 1.0728 ہے۔ میں وہاں منافع لوں گا۔ اگر یوروپی دورانیہ میں یورو / یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.0922 پر بیکار رہتے ہیں، جو کہ کافی حد تک قابل فہم ہے، تاجروں کو اس وقت تک انتظار کرنا چاہئے جب تک کہ پئیر 1.0970 تک گر نہ جائے اور مختصر پوزیشنیں کھولنے سے پہلے وہاں مضبوط نہ ہو جائے۔ شارٹ پوزیشنز بھی فوری طور پر کھولی جا سکتی ہیں کہ اگر پئیر 30-35 پِپس تنزلی کی تصحیح کو ہدف بنا کر 1.1006 سے اضافہ کرتا ہے۔

This image is no longer relevant

تاجروں کی کمٹمنٹ (سی او ٹی) رپورٹ۔

جنوری 17 کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل اور مختصر دونوں پوزیشنوں میں کمی آئی۔ ظاہر ہے، اگلے ہفتے ایف ای ڈی کی میٹنگ کے دوران یورو کی مضبوط نمو کے بعد تاجر دوبارہ انتظار اور دیکھو کا رویہ اختیار کرنا شروع کر رہے ہیں۔ بلکہ کمزور امریکی بنیادی اعداد و شمار، خاص طور پر پچھلے سال دسمبر میں خوردہ فروخت میں کمی، یہ بتاتی ہے کہ صورت حال بدتر ہوتی جا رہی ہے اور مزید جارحانہ فیڈ پالیسی معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ دوسری طرف، افراط زر میں کمی جاری ہے، جس سے ریگولیٹر شرح سود کی رفتار اور ہدف کی حد پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔ ایک ہی وقت میں، یورو کو مہنگائی کو مات دینے کے لیے شرح میں مزید جارحانہ اضافے کی ضرورت کے بارے میں یورپی مرکزی بینک کے حکام کے بیانات سے حمایت حاصل ہو رہی ہے، اس طرح یورو / یو ایس ڈی کو اس کی ماہانہ بلندیوں کی تجدید میں مدد مل رہی ہے۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 10,344 کی کمی سے 228,279 ہوگئیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 2,346 کی کمی سے 101,295 ہوگئیں۔ ہفتے کے اختتام پر، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ایک ہفتہ قبل 134,982 کے مقابلے میں کم ہو کر 126,984 ہو گئی۔ یہ سب کچھ بتاتا ہے کہ سرمایہ کار اگرچہ یقین رکھتے ہیں کہ یورو میں اضافہ جاری رہے گا، لیکن مستقبل میں شرح سود کے بارے میں مرکزی بینکوں سے مزید وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.0787 سے بڑھ کر 1.0833 ہو گئی ہے

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے کچھ اوپر ہوئی ہے جو کہ اشارہ ہے کہ پئیر اضافہ کے عمل کو بڑھانے کی کوشش میں ہیں

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اگر پئیر میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کو 1.0935 کے قریب انڈیکیٹر کی بالائی حد ملے گی - اگر یورو / یو ایس ڈی میں کمی ہوتی ہے تو انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.0875 پر سپورٹ فراہم کرے گی

تکنیکی انڈیکیٹرز کی وضاحت

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر (موونگ ایوریج کنسورجنس / ڈائیورجنس - کنورجنس / ڈائیورجن برائے موونگ ایوریج ) تیز ای ایم اے پریڈ 12 سُست ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 09

بولنجر بینڈز (بولینجر بینڈز) پریڈ 20

غیر کمرشل تاجر - قیاس آرائیاں کرنے والے جیسے ریٹیل تاجر، ہیج فنڈز، اور بڑے ادارے جو فیوچرز مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کچھ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

غیر تجارتی لانگ پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کُل کُھلی لانگ پوزیشنز کو ظاہر کرتی ہیں۔

غیر تجارتی مختصر پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کل مختصر کُھلی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہیں۔

مجموعی طور پر غیر تجارتی نقد پوزیشن کا توازن غیر تجارتی تاجروں کی مختصر اور طویل پوزیشنوں کے درمیان فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback