Support service
×

رقم جمع کروانے اور نکوالنے کے لئے حدیں

 

 

بنیادی پابندی تو یہ کہ آپ اُسی سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے رقم نکلوا سکتے ہیں کہ جس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے آپ نے رقم جمع کروائی ہو اور رقم اُسی اکاؤنٹ یا والٹ سے نکلوائی جاسکتی کہ جس میں جمع کروائی گئی ہو- جب آپ اپنے تجارتی اکاؤنٹ میں مختلف کرنسیوں اور متعد پےمنٹ سسٹمز کو استعمال کرتے ہوئے رقم جمع کرواتے ہیں تو رقم اُسی سسٹم کے ذریعہ اور اُسی تناسب سے نکلوائی جا سکتی ہے کہ جس تناسب سے جمع کروائی گئی ہو اور جس سسٹم کے ذریعہ جمع کروائی گئی ہو

 

مثال نمبر ۱ : ایک تاجر نے وائر ٹرانسفر کے ذریعہ 500 ڈالر جمع کروائے اور نیٹلر والٹ کے ذریعہ 300 ڈالر جمع کروائے تو فیصد کے اعتبار سے وائر ٹرانسفر والا 500 ڈالر 62.5 فیصد ہے اور نیٹلر والٹ والا 300 ڈالر 37.5 فیصد بناتا ہے – ڈیپازٹ کی رقم کو دوگُنا کرنے کے بعد تاجر کے اکاؤنٹ میں فری مارجن کی رقم 1600 ڈالر ہوگی – دوہرے ڈیپازٹ کے تناظر میں یہ فیصد کچھ اس طرح سے تقسیم ہوگی کہ 1000 ڈالر وائر ٹرانسفر میں اور 600 ڈالر نیٹلر والٹ میں نکوائے جاسکیں گے

 

فری مارجن کو کھو دینے کی صورت میں – مثال کے طور پر سٹاپ آؤٹ آڈر کے عمل میں آنے کے بعد اور بیلنس کو صفر کرنے کے بعد مختلف والٹس کے ذریعہ سابقہ ڈیپازٹ اور پے منٹ سسٹم کی اب کوئی حیثیت نہیں ہے – دوسرے الفاظ میں ، پہلے کہ جب ایک اکاؤنٹ میں دو مختلف طریقوں سے رقم جمع کروائی گئی تھی تب یہ لازم تھا کہ رقم نکلواتے وقت اِن کے تناسب کا خیال رکھا جائے  - جب کہ صفر بیلنس والے اکاونٹ میں رقم جمع کروانے پر اس تناسب کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے

 

مثال نمبر ۲ : جیساء کہ مثال نمبر ایک میں کہا گیا ہے رقم جمع کروانے کے بعد تاجر کو رقم دوگنا ہونے کی بجائے نقصان ہوتا ہے اور اُس نے دوبارہ نیٹلر والٹ کے ذریعہ 500 ڈالر جمع کروائے ہیں تو تاجر اب تمام نفع نیٹلر والٹ میں نکلوا سکتا ہے

 

انسٹا فاریکس کسی بھی طریقہ سے صارف کے تجارتی اکاؤنٹ سے رقم نکلوالنے کی حد مقرر نہیں کرتا ہے – آپ کسی بھی وقت اپنا فری مارجن نکلوا سکتے ہیں – براہ کرم یہ ذہن نشین رہے کہ رقم نکوالنے کی درخواستوں پر عمل شعبہ مالیات کے کام کے اوقات میں ہی ہوتا ہے جو کہ جی ایم ٹی +00 0800 تا 1700 پیر تا جمعہ ہیں- جب کہ رقم نکوالنے والے سیکشن میں جونہی تجارتی اکاؤنٹ سے رقم نکوالنے کی درخواست کی جائے گی رقم فورا اکاؤنٹ سے منہاء ہو جائے گی

 

 


اپنی رائے شیئر کریں

آپ کا شکریہ! کیا آپ کچھ شامل کرنا چاہیں گے؟

آپ کو موصول ہونے والے جواب کی درجہ بندی کیسے کریں گے؟

اپنی رائے دیں (اختیاری)

آپ کی رائے ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
ہمارا آن لائن سروے مکمل کرنے کے لیے وقت نکالنے کا شکریہ۔

smile""

Make a deposit conveniently at any time