empty
 
 
20.03.2018 02:57 PM

30 سال سے زائد عرصے سے،صرف 5،000 افراد کی آبادی پر مشتمل انڈین ویلز کا ایک چھوٹا سا امریکی شہر ٹینس ہب میں بدل جاتا ہے جہاں تمام کھیلوں کے مشہور شخصیات ہرسال مارچ میں جمع ہوتے ہیں

گرینڈ انڈین ویلز ماسٹر ٹورنامنٹ، جواس سال 7-18 مارچ کو منعقد ہوا ، پریمۂر کے اعلی حیثیت کا حامل ہے، اس طرح کے مقابلے گرینڈ سلیم اور سال کے آخری ٹورنامنٹ کے بعد سب سے زیادہ اہمیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں،

ہماری کمپنی کے لئے، انڈین ویلس ماسٹرز 2018 خاص طور پرایک اہم ایونٹ ہے کیوۂکہ نوجوان ٹینس کھلاڑی اور انسٹا فوریکس کی تجارتی سفیر داریا کاساٹکینانے، اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، ہم نے داریا سے کچھ اچھے نتائج کی توقع کی تھی، کیونکہ انہوں نے گزشتہ چند ماہ میں چار ٹاپ 10 ٹینس کھلاڑیوں کو شکست دی تھی، تاہم، ہم نےتصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ اتنی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی، داریا نے لگاتار 15 میں سے سب سے ٹاپ تین ٹینس کھلاڑیوں کو شکست دے دی ہے، سیمی فائنل میں اپنی جگہ بناتے ہوے جہاں انکا مقابلہ وینس ولیمز کے ساتھ ، جوکہ سنگلز کے زمرے میں عالمی ٹینس کی لیجینڈ اور 49 ٹاۂیٹل کی حامل ہیں کے ساتھ ہوا،

امریکی کھلاڑی، ، داریا سے زیادہ تجربہ کار اور زیادہ مشہور ، واضح طور پر کھیل جیتنے کی زیادہ امیدوار تھیں، مقابلہ واقعی مشکل اور دلچسپ تھا، نتیجے کے طور پر، کاساٹکینا نے 4: 6، 6: 4، 7: 5 کےا سکور سے کامیابی حاصل کی. اس طرح، وہ انڈین ویلس ماسٹرز 2018 کے فائنل کے لئے اہل ہو گۂیں.

ٹورنامنٹ کا فائنل سنسنی خیز تھا ،کیوںکہ اس میں دو نوجوان اور حوصلہ مند ،کھیل کےماہر آمنے سامنے تھے، ہم نے داریا کی کامیابیوں کے بارے میں بہت کچھ کہا تھا، اور جیسا کہ انکی مخالف ، 20 سالہ جاپانی ناوومی اوساکا نے ٹینس اسٹار ماریا شیرپووا کوٹورنامنٹ کے پہلےمیچ میں ہراکر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تھا

یہ دلچسپ تھا کہ ، ٹورنامنٹ سے دو دن پہلے، داریا نے ایک ویڈیو شائع کیا جس میں وہ ناوومی کو ٹوینر مارنا سکھارہی تھیں ،

جوکہ سب سے زیادہ مشکل ٹینس شاٹ ہوتا ہے ، داریا کی ٹوینر لگا نے کی صلاحیت نے عالمی کھیل کمیونٹی کو پہلے سے ہی متاثر کر دیا .

انڈین ویلس ماسٹرز 2018 کے فائنل میں آنے کے بعد داریا نے ڈبلیو ٹی اے کی درجہ بندی میں 11 ویں جگہ حاصل کی ہے

جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ٹینس میں دنیا میں نمبر 11 اور روس میں سب سے اوپر ہیں،فائنل میں فتح کی صورت میں،داریا ٹاپ 10 میں اپنی جگہ ، 9ویں مقام پربنا لیتی، تاہم، اوساکانے براہ راست سیٹ میں : 6: 3، 6: 2. سے ان سے فتح حاصل کی ،

اگرچہ، ہمیں یقین ہے کہ کاساٹکینا کی لگن اور کوشس اس ناکامی کو برداشت کرنے اور اس کے برعکس کافی مضبوط ہے

اس سے مستقبل میں اسے بڑی کامیابی کے لۓ اعتماد اور طاقت ملے گی، دریں اثنا، انڈین ویلس ماسٹرز فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس نے دنیا کی ٹینس کی تاریخ میں داریا کاساٹکینا کے نام کو پہلے ہی نقش کر دیا ہے

آگے بہت سے ٹورنامنٹ ہیں، اور ہم داریا کو آگے کی شاندار جیت کے لۂے دل سے نیک آرزوۂیں پیش کر تے ہیں۔

لسٹ کی طرف واپسی


Other company news

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback