empty
 
 
06.01.2020 06:22 AM
یورو / امریکی ڈالر ٥ جنوری۔ ہفتے کے نتائج۔ ایران اور امریکہ کے مابین فوجی تصادم۔ کمزور امریکی آئی ایس ایم انڈیکس

٤ گھنٹے کا ٹائم فریم

This image is no longer relevant

پچھلے 5 دن کی طول و عرض (اعلی ادنی ): پی27 - پی93 - پی49 - پی42 - پی59۔

پچھلے 5 دنوں میں اوسط اتار چڑھاؤ: پی54 (اوسطا)۔

جنوری ٢٠٢٠ کے پہلے تجارتی ہفتے کو یوروپی کرنسی کے لئے منفی قرار دیا گیا۔ ہم نے پچھلے سال کے آخر میں بار باراس بات کو کہا ہے کہ یورو کے ساتھ ساتھ پونڈ نے بھی اکثر ترقی کا مظاہرہ کیا جب اسے بنیادی عوامل کے ذریعہ جواز نہیں بنایا گیا۔ مثال کے طور پر ، 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک یورو کے ترقی کی وجوہات کیا تھیں؟ اس مدت میں کوئی اہم مائیکرو معاشی رپورٹیں شائع نہیں کی گئیں ، نہ ہی کوئی اہم بنیادی واقعات رونما ہوئیں۔ اس طرح ، ہم نے پچھلے سال کے آخری دنوں میں کہا تھا کہ جنوری کے شروع میں، یورو/ ڈالر کی جوڑی میں گراوٹ کا بہت امکان ہے۔ عملی طور پر ، یہ ہوا ، اور ہم اسے مانتے ہیں کہ مائیکرو معاشی اعدادوشمار کے باوجود ، یورو میں مزید کچھ عرصے تک تنزلی جاری رہے گی۔ ہم یہ بھی مانتے آرہے ہیں کہ پوری طرح سے یورو کا مستقبل ریاست ہائے متحدہ امریکہ اورکل براعظم کے مائیکرومعاشی اعدادوشمار پرمنحصر ہے۔ صرف اس صورت میں جب امریکہ سے اعدادوشمار ایک بار پھر خراب ہونا شروع ہوجائیں (اور آپ کو بھی اس کیلئے کچھ اسباب درکار ہونگے) ، کیا یورو غیر ملکی زرمبادلہ کے بازار میں ڈیمانڈ کو برقرار رکھ سکے گا جیسا کہ حالیہ ہفتوں میں رہا ہے۔ بصورت دیگر ، ڈاؤن ورڈ ٹرینڈ کی جلدی یا دیری سے پھر شروعات ہوگی۔

جمعہ کے روز،٣ جنوری کو تاجروں نے یورو کے دو مثبت عوامل کی شہادت دی۔ اولا ، دسمبر میں جرمنی کی افراط زر میں فیصد 1.1 سے فیصد 1.5 وائی او وائی تک کا اضافہ ہوا جو ماہرین کی پیش گوئی سے اورغیر متوقع طور پراس سے زیادہ ہے۔ یاد رکھیں کہ جرمنی کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمیوں کا انڈیکس زوال سے نیچے کی سطح پر قائم ہے۔ اس کے باوجود ، صارفین کی قیمتوں کے انڈیکس میں اضافہ ہوگیا، جس سے ہم امید کرتے ہے کہ دسمبر میں یوروپی افراط زر میں بھی تیزی آئے گی۔ یقینا. اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اب یورو اپنے پروں کو پھیلائے گا اور کمزور افراط زر کی مدت کی تکمیل کی جائے گئی۔ تاہم ، یہ عنصر یورو کے لئے مقامی مدد فراہم کرسکتا ہے۔ دوم ، یو ایس آئی ایس ایم مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کا انڈیکس بھی غیرمتوقع طور پر ناکام ثابت ہوا، جو دسمبر میں صرف 47.2 تک رہا ، جبکہ ماہرین نے پیش گوئی کی کہ 49.0 تک کی ترقی ہوگی۔ پیشن گوئی اور اصل قدر کے مابین اسطرح سے زبردست نا مناسب جوڑ کی وجہ سے ڈالر کے سٹے بازوں میں عدم اطمینان کی ایک لہر دوڑ گئی اور جمعہ کے روز امریکی تجارتی اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں تنزلی آگئی، قیمتوں میں اچانک گراوٹ آگئی۔ تاہم ، زیادہ دور نہیں ، اور زوال کے عمل میں زیادہ وقت بھی نہیں لگا۔ جمعہ کے روز تجارت کے اختتام کے آس پاس امریکی کرنسی دوبارہ ترقی کرنے لگی ، جس میں زیادہ تر ٣٠ نکاتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح ، ہم مختلف نتائج اخذ کرسکتے ہیں۔ اولا ، تاجر حضرات کمزور آئی ایس ایم انڈیکس کے سبب سے زیادہ پریشان نہیں ہیں۔ تعجب کے طور پرکم قدروقیمت سامنے آئی ، لیکن اب اور اس سے زیادہ نہیں۔ دوم ، یورو/ ڈالر کی جوڑی کے لئے عمومی رجحان میں بالکل بھی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اب بھی ایک ڈاؤن ورڈ موومنٹ کے تسلسل کو مانتا رہا ہے۔ تیسرا ، عام خبروں کے پس منظر میں بھی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ امریکی ڈالر کے حق میں بدستور قائم ہے۔

دریں اثنا ، دنیا ایک جدید فوجی تصادم کے کنارے کھڑا ہے ، یقینا، ، ریاستہائے متحدہ امریکہ اورنہ ہی ڈونالڈ ٹرمپ کی ذاتی طور پر شرکت کے بغیر۔ 3 جنوری کو، بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری کے بعد ، ایرانی جنرل قاسم سلیمانی مارا گیا تھا۔ انہیں ٹرمپ کے حکم سے ذاتی طور پر ہلاک کیا گیا تھا۔ پنٹاگون نے بعد میں واضح کیا کہ سلیمانی عراق میں امریکی سفارت کاروں پر حملہ کرنے کے منصوبے بنارہا تھا، اور ٹرمپ نے کہا کہ سلیمانی نے 31 دسمبر کو بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے کی منظوری دی تھی۔ بہت سارے ذرائع ابلاغ نے فوری طور پر تجویز پیش کی تھی کہ اس کا جواب فوری طور پر سامنے آئے گا اور ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اب پوری دنیا کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ایران اس حملے کا کس طرح سے جواب دے گا۔ ایران کے اعلی رہنما نے کہا کہ سلیمانی کے قتل کے جواب میں "سخت انتقام" لیا جائے گا۔ ابھی تک ، اس طرح کی معلومات کرنسی کے بازار کو خاص طور پر متاثر نہیں کرتی ہیں ، تاہم ، کوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اکثر تاجروں کی ایک خاص کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش میں تبدیلی لاسکتا ہے۔ اس طرح ، بالواسطہ طور پر، امریکہ اور ایران کے مابین فوجی تصادم ڈالر کو متاثر کرسکتا ہے۔ منفی طور پر اور یورو کے لئے یہ ایک دوسرا موقع ہے۔

تکنیکی نقطہ نظر سے ، کرنسی کی جوڑی پہلے ہی سے ایک نئے ڈاؤن ورڈ ٹرینڈ کی تشکیل دی چکی ہے ، لیکن جمعہ کے روز اوپر کی جانب ایک اصلاح کی شروعات ہوگئی ، جس کے اندر ہی کجون سین کی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس لائن سے قیمت میں اضافے کی وجہ سے ڈاؤن ورڈ تحریک کا دوبارہ آغاز ہوسکتا ہے ، اور ہم اس منظر نامے کو سب سے زیادہ قرین قیاس سمجھنے لگتے ہیں۔ کسی بھی صورت میں ، آپ کو موجودہ اصلاح کی تکمیل تک انتظار کرنا چاہئے اور اس کے بعد ہی امریکی ڈالر کی خریداری پردوبارہ غورکرنا چاہیے ۔ اگر سٹے باز دوبارہ کجون سین لائن کے اوپر ثابت قدم رہنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ، تو جوڑی میں اپورڈ ٹرینڈ کی دوبارہ شروعات ہوسکتی ہے ، تاہم ، بنیادی نقطہ نظر سے ، اس اختیار کا امکان نہیں ہے۔ اسکے باوجود ، اسے مکمل طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

تجارتی سفارشات:

یورو/ امریکی ڈالر نے ایک جدید ڈاؤن ورڈ ٹرینڈ کا آغازکیا ہے۔ لہذا ، اب تاجروں کیلئے یہ مشورہ ہے کہ اصلاح کے اختتام کا انتظار کریں اور اپنے پہلے اہداف کے طور پر 1.1118 اور 1.1099 کی درجات کے ساتھ تجارت کریں، تاہم ، بہت سے چھوٹے درجات میں ، کیونکہ موجودہ ڈیڈ کراس ابھی بھی کمزور ہے۔ 1.1218 کے پہلے ٹارگیٹ کے ساتھ ہی تنقیدی لائن میں اچانک قیمت کی تنزلی کی صورت میں ہی جوڑی کی خریداری پرغوروفکر کرنے کی تجویز پیش کی جاتی ہے۔ اتار چڑھاؤ کی سطح سمیت تمام اہداف کے متعلق کل صبح صراحت کی جائے گی۔

مثالوں کی وضاحت:

ایچیماکو کے اشارے:

تنکان سین کی لائن سرخ ہے۔

کیجون سین کی نیلی لائن ہے۔

سینکاؤ اسپین اے۔ ہلکی بھوری رنگ کی قطاروں والی لائن ۔

سینکاؤ اسپین بی۔ ہلکی جامنی رنگ کی کشیدہ لائن۔

چیکو اسپین۔ گرین لائن

بولنگر بینڈ کے اشارے:

٣ پیلے رنگ کی لائنیں

ایم اے سی ڈی کے اشارے:

اشارے کی ونڈو میں سفید باروں کے ساتھ سرخ لکیر اور بار گراف۔

مدد کریں / کلاسیکی درجات کی مزاحمت کریں :

قیمت کی علامتوں والی سرخ اور بھوری رنگ کی قطاروں والی لائنیں۔

پائیوٹ کی سطح:

پیلے رنگ کی مضبوط لائن

اتار چڑھاؤ کی حمایت / مزاحمت کی سطح:

متعیینہ قیمت کے بغیر نقطوں والی لائنیں

ممکنہ قیمت کی نقل و حرکت کے اختیارات:

سرخ اور سبز تیر

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback