empty
 
 
06.10.2020 12:39 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی: یوروپی سیشن کا منصوبہ برائے 6 اکتوبر۔ سی او ٹی رپورٹس۔ کیا بُلز 1.2965 پر سپورٹ کا دفاع کر سکیں گے؟

جی بی پی / امریکی ڈالر میں طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

پاؤنڈ کے خریدار دن کے پہلے نصف میں،یوکے سروسز سیکٹر کی سرگرمی پر ایک اچھے حتمی انٖڈیکیٹر کے جاری ہونے کے بعد، 1.2897 کے سپورٹ لیول پر ری باؤنڈ میں کامیاب ہو گئے۔ میں نے کل صبح کی پیش گوئی میں 1.2897 لیول پر توجہ دی اور آپ کو اس لیول سے طویل پوزیشنز کھولنے کی نصیحت کی۔ بدقسمتی سے اگر آپ 5-منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالیں تو آپ دیکھیں گے کہ سہ پہر کو 1.2975 لیول سے کوئی سگنل حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔ یہ رینج بالکل واضح نہیں تھی، جس نے مجھے آج کی پیش گوئی میں اس کو دہرانے پر مجبور کیا۔

This image is no longer relevant

پاؤنڈ خریدنے والوں کے لئے آج کا اہم کام 1.2965 پر سپورٹ کی حفاظت ہے۔ جب تک ٹریڈنگ اس رینج سے اوپر ہوتی رہتی ہے تب تک پاؤنڈ کے مختصرمدت میں اضافہ جاری رکھنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ دن کے پہلے نصف میں 1.2965 لیول پر غلط بریک آؤٹ بنانا خرید کا ایک اور سگنل بناتا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ یہ سب یوکے تعمیراتی سیکٹر میں سرگرمی کے ڈیٹا کے جاری ہونے کے بعد ہو سکتا ہے۔ بُلز فوری 1.3029 پر ریزسٹنس کو مقصد بنائیں گے، اس پر مستحکم ہونا، 1.3089 پر بڑی اونچائی کے اپ ڈیٹ کی توقع کرتے ہوئے طویل پوزیشنز کی طرف ایک اور انٹری پوائنٹ بناتا ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر پاؤنڈ دوبارہ دباؤ میں آتا ہے اور جوڑی 1.2965 لیول کے نیچے گرتی ہے، جہاں موونگ ایوریج بُلز کی سائیڈ پر کھیلتے ہوئے گزرتی ہے تو طویل پوزیشنز کی جانب جلدی نہ کرنا بہتر ہے، بلکہ جی بی پی / امریکی ڈالر کا 1.2897 کے سپورٹ ایریا میں گرنے تک کا انتظار کریں۔ وہاں ایک غلط بریک آؤٹ کا بننا پاؤنڈ کی خرید کا اشارہ ہو گا۔ 1.2819 لو سے فوری ری باؤنڈ پر طویل پوزیشنز کھولنا بہتر ہے۔

29 ستمبر کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز کی رپورٹ (سی او ٹی) نے مختصر پوزیشنز میں تیزی سے اضافے اور طویل پوزیشنز میں کمی کو ریکارڈ کیا، جو نیٹ پوزیشنز پر اثرانداز ہوا اور اس کی بڑی منفی قدر کا باعث بنا۔ اس سے ایک بار پھر بریکسٹ پر غیر یقینی صورتحال اور برطانوی معیشت کی بحالی کے امکانات پر اعتماد کرتے ہوئے، ٹریڈرز کے لیول میں کسی بھی طرح کے اضافے کے ساتھ مختصر پویشنز کو بنانے کی خواہش کی تصدیق ہوتی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلنے کے ساتھ ساتھ پاؤنڈ پر آہستہ آہستہ دباؤ بڑھے گا۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، مختصر غیر تجارتی پوزیشنز میں 40,523 سے 51,961 کا اضافہ ہوا۔ طویل غیر تجارتی طویل پوزیشنز میں 43,487 سے 39,216 کی کمی ہوئی۔ اس کے نتیجے میں غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز منفی ہو گئیں، اور 2,964 کے مقابلے میں -12,745 تک پہنچ گئیں، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ مارکیٹ پر کنٹرول آہستہ سے بڑے سیلرز کی جانب واپس جا رہا ہے۔

جی بی پی / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

پاؤنڈ کے سیلرز کے پاس ایک آسان سا کام ہے۔ ان کی سائیڈ میں مارکیٹ کے واپس آنے کے لئے، جی بی پی / امریکی ڈالر کو 1.2965 سے نیچے گرنا چاہئیے۔ اس ایریا کی نیچے سے اوپر کی جانچ مختصر پوزیشنز میں اچھا انٹری پوائنٹ بناتی ہے۔ اس صورت میں، 1.2897 ایریا قریبی ہدف ہو گا، جس کے نیچے بریک ہونا آسان نہیں ہو گا۔ اگر بیئرز ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو پاؤنڈ پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ سکتا ہے اور زیادہ مستقل سیلرز 1.2819 لو کی اپ ڈیٹ کا انتطار کریں گے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں، چونکہ بڑے خریدار پاؤنڈ میں اضافے پر شرط لگاتے ہوئے اس رینج سے پورا ہفتہ مسلسل داخل ہوتے رہے تھے۔ یوکے میں تعمیراتی سیکٹر پر رپورٹ کے بعد، جوڑی کے دن کے پہلے نصف میں اضافے کی صورت میں، فروخت میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے، بلکہ 1.3029 پر ہائی کے اپ ڈیٹ ہونے تک کا انتطار کریں، جہاں غلط بریک آؤٹ مختصر پوزیشنز کے لئے انٹری پوائنٹ فراہم کرتا ہے۔ دن کے اندر 30-40 پوائنٹس کی اصلاح کی بنیاد پر، جی بی پی / امریکی ڈالر کی جوڑی کو 1.3089 کی رینج سے فوری ری باؤنڈ پر فروخت کرنا بہتر ہے۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹرکی ترتیب:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے اوپر ہوتی ہے، جو پاؤنڈ کے لئے ایک اور اوپر کی جانب ویو کے بننے کو ظاہر کرتی ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولنگر بینڈ

1.3000 ایریا میں انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ پاؤنڈ کی طلب میں اضافے کرے گا۔ 1.2940 پر نچلے بورڈر کا بریک آؤٹ جوڑی میں دباؤ واپس لائے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتے ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن، غیر تجارتی ٹریڈرزکا مختصر اور طویل پوزیشن کے درمیان فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback