empty
 
 
05.01.2021 01:16 PM
جی بی پی / امریکی ڈالر: یورپی اجلاس کے لئے منصوبہ برائے 5 جنوری۔ سی او ٹی رپوٹس (کل کی ڈیلز کا جائزہ)۔ انگلینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے تیسرے قومی لاک ڈاؤن کے تعارف کے بعد پاؤنڈ گر گیا

جی بی پی / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے تیسرے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد جو منگل سے نافذ ہو گا، برطانوی پاؤنڈ گِر گیا۔ اس کے ساتھ، مارکیٹ میں داخل ہونے کے بہت سے اشارے پیدا ہوئے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور تمام انٹری پوائنٹس کو سمجھتے ہیں۔ سہ پہر کی پیش گوئی میں، ہم نے ریزسٹنس/مزاحمت لیول کو دہرایا اور 1.3701 ایریا میں غلط بریک آؤٹ کے بعد مختصر پوزیشنز کھولنے کی تجویز دی۔ اس لیول سے نیچے کی جانب کی حرکت تقریباً 70 پوائنٹس کی تھی۔ لیکن یہاں تک کہ اگر آپ سالانہ اونچائی سے مختصر پوزیشنز میں داخل ہونے اور اس تک جانے میں کامیاب نہیں ہوئے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ فروخت کا ایک اور اشارہ امریکی سیشن کے دوران بنا، بریک آؤٹ اور 1.3629 سے نیچے مستحکم ہونے کے بعد، جس نے جی بی پی / امریکی ڈالر کو تیزی سے 1.3573 کی لو کی جانب کھینچا، جہاں میں نے پلٹنے پر فوری پاؤنڈ خریدنے کا مشورہ دیا تھا۔

This image is no longer relevant

اس وقت، لاک ڈاؤن کے متعارف کروانے کی خبر پاؤنڈ پر دباؤ ڈالنا جاری رکھے گی۔ اس لئے، ابتدائی مقصد 1.3566 پر سپورٹ کی حفاظت کرنا ہے۔ دن کے پہلے نصف میں غلط بریک آؤٹ بنانا، 1.3629 کی بڑی ریزسٹنس کی جانب واپس جانے کے لئے پاؤنڈ میں طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ پیدا کرتا ہے، جہاں موونگ ایوریجز واقع ہیں جو سیلرز کی جانب سے کھیلتی ہیں۔ بریک آؤٹ اور 1.3629 کے اوپر استحکام طویل پوزیشنز میں اضافے کا اشارہ ہو گا، جو پچھلے سال دسمبر کے آغاز سے دیکھے جانے والے اوپر کی جانب ٹرینڈ/رحجان کو واپس لا سکتا ہے۔ اگر خریدار 1.3566 ایریا میں سرگرم نہیں ہوتے اور اس صورتِ حال کا امکان ہے، تو پھر خریداری میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے، بلکہ 1.3516 اور 1.3475 ایریا میں بڑی لو کے اپ ڈیٹ ہونے تک کا انتظار کریں، جہاں سے آپ پلٹنے کے لئے طویل پوزیشنز کھول سکتے ہیں۔ یہ سمجھتے ہوئے کہ مارکیٹ ابھی سیلرز کے قابو میں ہے، تو پاؤنڈ جتنا نیچے گِرے گا اتنا ہی درمیانی مدت میں اضافے پر شرط لگاتے ہوئے، بڑے خریداروں کا مارکیٹ میں واپس آنے کی توقع کرنے کا امکان ہے۔

جی بی پی / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

پاؤنڈ کسی بھی لمحے دباؤ میں آ سکتا ہے، چونکہ ہم نئے لاک ڈاؤن سے کسی مثبت چیز کی توقع نہیں کرتے، اور نئے کورونا وائرس تناؤ پر ویکسین کی کوئی خبر نہیں ہے جو یوکے میں حال میں شدت پکڑ رہا ہے۔ اس لئے بیئرز، جی بی پی/امریکی ڈالر کو1.3629 پر ریزسٹنس کے اوپر بڑھنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ دن کے پہلے نصف میں وہاں غلط بریک آؤٹ بننا، 1.3566 کی لو کے ایریا کی جانب نیچے کی اصلاح کا مقصد رکھتے ہوئے، مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ہو گا۔ سیلرز کے لئے ایک برابر اہم کام اس رینج کو عبور کرنا اور جوڑی کا اس رینج کے نیچے ترتیب پانا ہو گا، اس کی نیچے سے اوپر کی جانب ٹیسٹنگ (کل کی مختصر پوزیشنز کی طرح، جس کا میں نے اوپر جائزہ لیا)، مختصر پوزیشنز میں مناسب انٹری پوائنٹ پیدا کرتا ہے، جو جی بی پی /امریکی ڈالر کو کم سے کم 1.3516 کی لو کے ایریا کی جانب تیزی سے نیچے کھینچے گا۔ اگلا ہدف ابھی بھی 1.3475 اور 1.3433 سپورٹ لیولز ہوں گے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر بیئرز 1.3629 پر ریزسٹنس کو نظر انداز کرتے ہیں اور چونکہ ہم آج برطانیہ کے لئے اہم بنیادی اعدادوشمار کی توقع نہیں کرتے ہیں، تو پھر دن کے اندر 30-40 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، سالانہ ہائی کے 1.3701 علاقے میں تجدید ہونے تک مختصر پوزیشنز کو ملتوی کرنا بہتر ہو گا۔

This image is no longer relevant

میں آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ 21 دسمبر کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے خریداروں اور سیلرز دونوں کے لئے برطانوی پاؤنڈ میں دلچسپی کے بڑھنے کو ریکارڈ کیا ہے۔ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 35,128 سے 37,550 تک بڑھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختصرغیر تجارتی پوزیشنز عملی طور پر تبدیل نہیں ہوئیں،اور صرف 31,060 سے 31,518 تک بڑھیں۔ جس کے نتیجے میں، کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن مثبت رہی، ہفتہ پہلے 4,068 کے خلاف 6,032 تک بڑھی۔ یہ سب بتاتا ہے کہ ٹریڈرز پاؤنڈ میں اضافے پر شرط لگانا جاری رکھتے ہیں، حتٰی کہ نئے کوویڈ-19 کے تناؤ کے باوجود جو پہلے یوکے میں ریکارڈ ہوا۔ ہر کوئی اس ویکسین پر یقین رکھتا ہے اور یہ کہ اس سال کے آغاز سے جیسے ہی قرنطین اقدامات اٹھائے جائیں گے، مضبوط معاشی ترقی سے وابستہ ہو جائیں گے، جس سے مارکیٹ کو ایک نئی تیزی ملے گی اور پاؤنڈ نئی سالانہ اونچائی کی تجدید کرنے کا سبب بنے گا۔ بینک آف انگلینڈ سے اضافی محرک پاؤنڈ میں اوپر کی جانب رحجان کو کسی طریقے سے ہموار کرے گا، لیکن یہ ہوسکتا ہے یہ نہ ہو، چونکہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ بالکل آخری لمحے میں ہوا تھا۔

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج کے ایریا کے نیچے ہوتی ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ پاؤنڈ میں کمی جاری رہے گی۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولنگر بینڈز

1.3660 کے گِرد انڈیکیٹر کے اوپری لیول سے جوڑی میں اضافہ محدود ہو گا۔ پاؤنڈ کے گِرنے کی صورت میں، 1.3516 پر انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر سے سپورٹ فراہم ہو گی۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback