empty
 
 
06.01.2021 02:46 PM
جی بی پی / امریکی ڈالر۔ جنوری 6. سی او ٹی کی رپورٹ۔ تیسرا "لاک ڈاؤن" اور ٹریڈرز اسکاٹ لینڈ کے نئے آزادی رائے شماری کے دعٰووں سے پریشان نہیں ہیں

جی بی پی / امریکی ڈالر - 1 ایچ۔

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار چارٹ کے مطابق، جی بی پی/امریکی ڈالر کی جوڑی 5 جنوری کو برطانوی پاؤنڈ کے حق میں پلٹی اور اضافے کا عمل دوبارہ شروع کیا۔ لہٰذا، قیمتوں میں اضافہ آج 261.8% (1.3698) کے اصلاحی لیول کی سمت میں جاری رہ سکتا ہے۔ حالیہ دنوں کے اہم موضوع برطانیہ میں نیا "لاک ڈاؤن" کے موضوع ہیں اور اسکاٹ لینڈ کے لوگوں کی آزادی پر ایک نئے ریفرنڈم کے موضوع ہیں۔ "لاک ڈاؤن" کے ساتھ ہر چیز واضح ہے۔ نیا قرنطین = برطانوی معیشت کا نیا سکڑاؤ، جو پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ یہ اسکاٹ لینڈ میں مزید پچیدہ ہے۔ وزیر اعظم نکولا اسٹرجن نے ایک سال سے زیادہ عرصے سے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین چھوڑنا نہیں چاہتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے لوگوں نے 2016 ریفرنڈل میں یورپی یونین کو چھوڑنے کو منتخب نہیں کیا تھا۔ لہٰذا، وہ بورس جانسن سے ایک اور ریفرنڈم (پچھلا 2014 میں ہوا تھا) کروانے کی اجازت لے رہی ہیں۔ تاہم، لندن، ایڈن برگ کو ہر 5 سال کے بعد ایک ریفرنڈم کروانے کا ایک نیا حق دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ جانسن کے مطابق، ایسے واقعے ایک نسل میں ایک بار ہوتے ہیں۔ لہٰذا، لندن نے پہلے ہی نکولا اسٹرجن کو بہت بار انکار کیا ہے، تاہم، وہ ہار نہیں ماننے والی اور اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، جو انہیں لندن پر مزید دباؤ ڈالنے کے قابل بنائے گی۔ لہٰذا، برطانیہ ابھی نئے مسئلے کا سامنا کر رہا ہے۔ اگر ایڈن برگ نے ریفرنڈم کے حق کے لئے اتنی سختی کا مظاہرہ کیا تو اس سے اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

جی بی پی / امریکی ڈالر - 4 ایچ۔

This image is no longer relevant

چار گھنٹے کے چارٹ پر، جی بی پی / امریکی ڈالر کی جوڑی، امریکی ڈالر کے حق میں پلٹنے کے ساتھ 127.2% (1.3701) کے اصلاحی لیول سے پلٹی۔ تاہم، قیمتوں کے گرنے کا عمل پہلے ہی ختم ہو چکا ہے، جوڑی کا ایک بار پھر 127.2% کے لیول کا ہدف ہے۔ قیمتوں کا اس لیول سے اوپر فکس ہونا، جوڑی کے 161.8% (1.3977) کے اگلے فیبو لیول کی سمت میں مزید اضافے کا امکانات کو بڑھاتا ہے۔ آج، ڈائیورجنس کسی بھی انڈیکیٹر میں نہیں دیکھی گئی۔

جی بی پی / امریکی ڈالر - روزانہ۔

This image is no longer relevant

روزانہ کے چارٹ پر، جوڑی کی قیمتیں 100.0% (1.3513) کے اصلاحی لیول کی اوپر مستحکم ہو گئیں۔ لہٰذا، 127.2% (1.4084) کے اگلے فیبو لیول کی سمت میں اضافے کا عمل جاری رہ سکتا ہے۔

جی بی پی / امریکی ڈالر- ہفتہ وار۔

This image is no longer relevant

ہفتہ وار چارٹ پر، پاؤنڈ / ڈالر کی جوڑی دوسری نیچے کی جانب ٹرینڈ/رحجان لائن سے اوپر بند ہوئی۔ لہٰذا، پاؤنڈ میں طویل مدتی اضافے کے امکانات نمایاں طور پر بڑھے ہیں۔

بنیادی اصولوں کا جائزہ:

منگل کو برطانیہ میں کوئی اہم اقتصادی رپورٹس نہیں تھیں۔ معلوماتی پسِ منظر مضبوط تھا اور حتٰی کہ برطانیہ میں تیسرے لاک ڈاؤن کی خبر نے برٹن پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا۔

امریکہ اور برطانیہ کے لئے اقتصادی کیلنڈر:

برطانیہ - سروسز پی ایم آئی (09:00 جی ایم ٹی)

امریکہ- اے ڈی پی سے ملازمین کی تعداد میں تبدیلی (13:15 جی ایم ٹی)

برطانیہ - بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے تقریر کریں گے (14:00 جی ایم ٹی)

امریکہ - سروسز سیکٹر کے لئے پی ایم آئی (14:45 جی ایم ٹی)

امریکہ - فیڈ میٹنگ کے منٹس کی اشاعت (19:00 جی ایم ٹی)

جنوری 6 کو، برطانیہ اور امریکہ میں اقتصادی ایونٹس کے کیلنڈروں میں بہت دلچسپ واقعات ہیں۔ مثال کے طور پر، اے ڈی رپورٹ یا اینڈریو بیلے کی تقریر۔

سی او ٹی (کمٹمنٹ آف ٹریڈرز) رپورٹ:

This image is no longer relevant

جدید سی او ٹی رپورٹ نے دکھایا کہ اسپیکولیٹرز طویل اور مختصر دونوں کنٹریکٹس/معاہدوں سے چھٹکارا حاصل کر رہے تھے۔ کم تعداد میں۔ مجموعی طور پر، ٹریڈرز کی "غیر تجارتی" قسم نے 1640 طویل کنٹریکٹس/معاہدے اور 296 مختصر کنٹریکٹس/معاہدے بند کئے۔ لہٰذا ان کا مزاج مزید بیئرش ہو گیا۔ نیز، اسپیکولیٹرز کے ہاتھوں پر مرکوز معاہدوں کی کل تعداد برطانوی ڈالر کی مزید نمو کے حق میں واضح بات نہیں کرتی ہے۔ طویل معاہدوں/کنٹریکٹس کی تعداد زیادہ ہی رہتی ہے۔ اکتوبر سے، یہ تقسیم ڈرامائی انداز میں تبدیل ہو چکی ہے۔ جہاں تک یکم اکتوبر کی بات ہے، طویل معاہدوں کی تعداد 35,000 اور مختصر کی - 52 تھی۔ لہٰذا، پچھلے تین ماہ سے، بڑے ٹریڈرز نے نمایاں طور پر اپنے "بُلش" مزاج کو بڑھایا ہے۔

جی بی پی/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور ٹریڈرز کے لئے تجاویز:

گھنٹہ وار چارٹ پر 1.3698 کے ہدف کے ساتھ 1.3618 کے لیول کے اوپر جوڑی کے بند ہونے کی صورت میں، برطانوی ڈالرخریدنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ میں پاؤنڈ کو چار گھنٹے کے چارٹ پر 1.3618 کے ہدف کے ساتھ 1.3701 لیول کے پلٹنے پر فروخت کی تجویز دیتا ہوں۔ ٹرینڈ/رحجان کی لائن کے نیچے بند ہونا پہلے سے مکمل ہو چکا ہے۔

شرائط:

"غیر تجارتی" - مارکیٹ کے بڑے کھلاڑی: بینکس، ہیج فنڈز، سرمایہ کاری کے فنڈز، نجی، بڑے سرمایہ کار۔

"تجارتی: - کمرشل انٹرپرائزز، فرمز، بینکس، کارپوریشنز، کمپنیاں جو کرنسی خریدتی ہیں، کسی سپیکولیٹو منافع کے لئے نہیں، بلکہ موجودہ سرگرمیوں یا برآمدی -درآمدی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے۔

"غیر منافع بخش پوزیشنز" - چھوٹے ٹریڈرز جن کا قیمت پر کوئی نمایاں اثر نہیں ہے۔

Samir Klishi,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback