empty
 
 
14.01.2021 03:32 PM
یورو / امریکی ڈالر: یورپی سیشن کا منصوبہ برائے 14 جنوری۔ سی او ٹی رپورٹس۔ (کل کی ڈیلز کا تجزیہ)۔ بئیرز نے مارکیٹ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ، جس کا مقصد 1.2138 کی سپورٹ کو توڑنا ہے

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

میری صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.2224 پر ریزسٹنس/مزاحمت پر توجہ دی اور اس سے مختصر پوزیشنز کھولنے کی تجویز دی۔ 5 منٹ کا چارٹ واضح طور پر دکھاتا ہے کہ کیسے بُلز 1.2179 لیول پر یورو کی فروخت کے شروع ہونے کے بعد، اس لیول کو پہنچ رہے ہیں، جس نے یورو/امریکی ڈالر پر دباؤ کم کر دیا۔ لیکن اگر آپ نے پہلا اشارہ مِس کر دیا تو کوئی بات نہیں۔ میری سہ پہر کی پیش گوئی میں، میں نے 1.2179 لیول سے اس کی نیچے سے اوپر جانچ کے بعد مختصر پوزیشنز کھولنے کی تجویز دی۔ میں نے انٹری پوائنٹس کو چارٹ پر نشان زد کیا ہے۔ یہ بالکل وہی ہے جو ہوا۔ 1.2179 کی اپ ڈیٹ نئے سیلرز کو مارکیٹ میں واپس لائی، جو 1.2138 سپورٹ ایریا میں یورو کے زوال کا باعث بنی، جہاں سے میں نے جوڑی کو فوری پلٹنے پر خریدنے کا مشورہ دیا۔ عمومی طور پر، دن بہت منافع بخش نکلا اور انٹری پوائنٹ کا تعین کرنے میں کوئی اضافی مسائل پیدا نہیں کئے۔

This image is no longer relevant

آج، خریداروں کو صبح 1.2138 لیول کی حفاظت کا طریقہ سوچنے کی ضرورت ہے، جس کی اب تک تین بار جانچ ہو چکی ہے۔ غلط بریک آؤٹ بناتے ہوئے، اس لیول سے مختصر پوزیشنز کھولنا بہتر ہے، جو یورپین سینٹرل بینک کی دسمبر 2020 کی میٹنگ کے منٹس شائع ہونے کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔ اگر بئیرز یورو کو نیچے کھینچنا جاری رکھتے ہیں اور 1.2138 لیول کے گِرد سرگرم نہیں ہوتے تو میں طویل پوزیشنز میں جلدی نہ کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ دن کے اندر 20-30 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح کو مدِنظر رکھتے ہیں، 1.2083 کے کم لیول سے یا اس سے نیچے، 1.2042 کے ایریا سے پلٹنے پر طویل پوزیشنز کو کھولنا بہتر ہے۔ بُلز کے لئے ایک برابر اہم کام 1.2179 لیول کو دوبارہ حاصل کرنا ہے، جو نیچے کے رحجان کو روک سکتا ہے اور جوڑی کو افقی چینل میں لٹکتا چھوڑ سکتا ہے۔ موونگ ایوریجز اس ایریا میں ہوتی ہیں اور یورو سیلرز کی سائیڈ پر کھیلتی ہیں۔ 1.2179 کے لیول کی اوپر سے نیچے تک جانچ اور عبور کرنے کے قابل ہونا، یورو/امریکی ڈالر کو 1.2224 کے ریزسٹنس/مزاحمت ایریا تک بڑھانے کے لئے نئی طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ بنانے کا باعث بنے گا۔ اگلا ہدف ابھی بھی 1.2281 کو ہائی لیول ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

یورو کے سیلرز 1.2138 سپورٹ کے نیچے ترتیب پانے کے قابل ہونے اور اس کو عبور کرنے پر غور کریں گے۔ ایک بریک آؤٹ اور اس لیول کی نیچے سے اوپر کی جانب جانچ کرنے کے قابل ہونا، مختصر پوزیشنز کے لئے نیا اشارہ بنائے گا اور جوڑی کو 1.2083 کے کم لیول تک لے جانے کا باعث بنے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگلا ہدف 1.2042 ہو گا، لیکن ایسا سرگرم زوال صرف فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی تقریر کے بعد ممکن ہو گا، جو سہ پہر میں ہو گی۔ بیئرز کے لئے ایک برابر اہم کام 1.2179 پر ریزسٹنس/مزاحمت کی حفاظت کرنا ہے۔ اگر یورو/امریکی ڈالر بحال ہوتا ہے تو وہاں ایک غلط بریک آؤٹ بنانا، نیچے کی جانب کا رحجان/ٹرینڈ برقرار رکھنے کے لئے مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ پیدا کرے گا۔ اگر سیلرز 1.2179 کے ریزسٹنس/مزاحمت ٹیسٹ کے بعد سرگرم نہیں ہوتے تو فروخت سے انکار کرنا بہتر ہے، چونکہ خریدار مارکیٹ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں، آپ صرف 1.2224 پر ریزسٹنس/مزاحمت کی تجدید پر ہی مختصر پوزیشنز پر غور کر سکتے ہیں، یا دن کے اندر 20-30 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح کو مدِنظر رکھتے ہوئے، 1.2281 کے ہائی لیول سے پلٹنے پر یورو/امریکی ڈالر کو فوری فروخت کر سکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

5 جنوری کی سی او ٹی رپورٹ نے طویل اور مختصر پوزیشنز دونوں میں ایک اضافہ ریکارڈ کیا۔ رسک والے اثاثوں کے خریدار اس سال کے شروع میں یورو میں زوال کے باوجود تیزی کے رحجان پر یقین رکھنا جاری رکھتے ہیں جو نئے بڑے کھلاڑیوں کے لئے مارکیٹ میں داخل ہونا ممکن بنائے گا۔ یورپ میں کورونا وائرس کے پہلے تناؤ کے خلاف جاری ویکسین کی خبر بھی یورو کے خریداروں کو سپورٹ کرے گی۔ بہت سے یورپی ممالک میں آئسولیشن اور قرنطین کے اقدامات کی وجہ سے یورو پر دباؤ آئے گا۔ لہٰذا، طویل غیر تجارتی پوزیشنز 222,443 سے 224,832 تک بڑھیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز نے 78,541 سے 81,841 تک چھلانگ لگائی۔ مختصر پوزیشنز میں بڑے اضافے کی وجہ سے، کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ہفتوں پہلے،143,902 سے 142,991 تک کم ہوئی۔ سال کے آغاز میں ڈیلٹا میں غیر واضح تبدیلی کا یورو کے خریداروں کی چالوں میں تبدیلی کو ظاہر کرنے کا امکان نہیں ہے، جو یورپی یونین کے ممالک میں قرنطین اقدامات کے خاتمے کے بعد سنگل کرنسی کی نمو کو واپس لانے پر انحصار کرتے ہیں۔

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج ایریا سے نیچے ہوتی ہے، جو جوڑی کے لئے اگلی نیچے کی جانب کی اصلاح کو ظاہر کرتی ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولنگر بینڈز

1.2138 کے گِرد انڈیکیٹر کا نچلے بورڈر کے بریک آؤٹ سے یورو پر دباؤ بڑھے گا۔ 1.2179 ایریا میں انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ سے یورو میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback