empty
 
 
28.01.2021 09:11 AM
جی بی پی / یو ایس ڈی : یورپی سیشن کا دورانیہ برائے 28 جنوری - سی او ٹی رپورٹ {کل کی تجارتوں کا تجزیہ} پاونڈ کے خریدار اضآفہ کی مسلسل کوشش میں ہیں - ہم 3690۔1 کے ریزسٹنس لیول پر حملہ کے انتظار میں ہیں


یورو / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے

کل مارکیٹ میں انٹری لینے کے کثیر تعداد میں اشارے ملے تھے - 5 منٹ چارٹ کو دیکھتے ہیں اور ان اشاروں کا موازنہ کرتے ہیں - میری صبح کی پیشن گوئی میں میں نے مصنوعی بریک آوٹ کے ملنے پر شارٹ پوزیشن لینے کا کہا تھا اور یہ شارٹ پوزیشن عمل میں آئی تھی - 3747۔1 کی سطح خریداروں کے لئے مشکل رہی تھی اور جی بی پی / یو ایس ڈی میں اضافہ کا عمل قائم رکھنا مشکل رہا تھا - اس کے بعد اس سطح پر ایک مصنوعی بریک آوٹ عمل میں آیا تھا جس کے بعد شارٹ پوزیشن لینا ممکن ہو سکا تھا لہذا پاونڈ 3707۔1 کے سپورٹ لیول تک نیچے آیا تھا جس کی وجہ سے 35 پپس کا نفع ملا تھا -اس کے بعد بننے والے مصنوعی بریک آوٹ نے ایک بڑے اضافہ کے لئے اُمید بنائی تھی لیکن ایساء ہو نہ سکا تھا اور کچھ دیر بعد قیمت 3707۔1 کی سطح نیچے چلی گئی تھی اور کامیاب تنزلی کے لئے ایک بنیاد بنی تھی جو کہ چارٹ میں بلکل واضح ہے - اس حوالے سے ایک بڑی تنزلی 3672۔1 کی سطح تک ملی تھی - میری تجویز قیمت کے واپس ہونے پر لانگ پوزیشن لینے کی تھی اور ایساء ہوا بھی تھا

This image is no longer relevant


صبح کے وقت بُلز کو ضرورت ہے کہ وہ 3690۔1 کے ریزسٹنس لیول سے اوپر کی مضبوطی حاصل کریں اس کے بعد ہم پاونڈ میں ایک مضبوط اضافہ کے حوالے سے بات کر سکیں گے - اس سطح سے اوپر کی موجودگی اور اس کے ٹاپ کو باٹم ٹیسٹ ہونے سے ہی پئیر میں مضبوطی ملے گی جس سے پئیر میں ایک عمدہ انٹری پوائنٹ ملے گا اور قیمت واپس 3726۔1 کی سطح تک جائے گی جو کہ موونگ ایوریج سے کچھ نیچے ہے اور صورتحال بئیرز کی حمایت میں ہے اس سطح کے ٹوٹ جانے سے قیمت سالانہ بلند ترین سطح 3765۔1 کو حاصل کرے گی جہاں حصول نفع کی تجویز ہے - اگر پاونڈ میں مزید کمی ہوتی ہے تو بُلز 3652۔1 کے سپورٹ لیول پر بریک آوٹ کی کوشش کریں گے جس سے لانگ پوزیشن لینے کا ایک اشارہ ملے گا - اس سطح کے ٹوٹ جانے کا انحصار چوتھی سہہ ماہی کی امریکی جی ڈی پی رپورٹ پر ہے - اگر پاونڈ 3652۔1 کی سطح سے نیچے آتا ہے تو بہتر یہ ہے کہ لانگ پوزیشن کو 3612۔1 کی سطح کے حاصل ہونے تک روکا جائے جہاں سے آپ واپسی پر جی بی پی / یو ایس ڈی میں خرید کرسکتے ہیں جس سے دن کے دوران 20 -25 پوائنٹس کی تصحیح اوپر کی جانب مل سکتی ہے


جی بی پی / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے

بئیرز اپنی بھرپور کوشش کریں گے کہ وہ 3652۔1 کی سطح کو توڑ سکیں کیونکہ پئیر قلیل مُدتی تناظر میں تنزلی کی کوشش میں ہیں - بہرحال آپ شارٹ پوزیشن لے سکتے ہیں کہ جب قیمت اس سے نیچے کی مضبوطی حاصل کرے اور یہ سطح باٹم آپ ٹیسٹ ہو جائے جس سے انٹری لینے کا ایک عمدہ اشارہ مل سکے گا {بلکل ایسے ہی کہ جیساء میں نے اوپر تجزیہ کیا ہے} اس کے بعد 3612۔1 کی سطح تک تنزلی کی اُمید بنے گی جس کے بعد ہم ایک مضبوط کشمکش دیکھ سکیں گے - اس سطح کے ٹوٹ جانے سے ایک مضبوط تنزلی کی موو اور امریکی جی ڈی پی کی رپورٹ کے بعد خریداروں کے بہت سے سٹاپ آڈرز عمل میں آئیں گے اور ایک بڑی تنزلی کی موو 3575۔1 اور 3531۔1 کی سطح تک ملے گی جہاں حصول نفع کی تجویز ہے - اگر پئیر میں اضافہ کا عمل ملتا ہے تو آپ کو شارٹ پوزیشن کے حوالے سے محتاط رہنا ہوگا - 3690۔1 کے ریزسٹنس لیول پر مصنوعی بریک آوٹ کے ملنے سے شارٹ پوزیشن لینے کا اشارہ ملے گا - میری تجویز یہ ہے کہ جی بی پی / یو ایس ڈی میں سیل کو 3726۔1 کی سطح سے فوری واپسی پر کیا جائے جس سے دن کے دوران 25 - 30 پوائنٹس کی تصحیح مل سکے گی - ایک بڑی ریزسٹنس 28 کی سطح کے گرد ہے

This image is no longer relevant


سی او ٹی رپورٹ کے مطابق 19 جنوری کو لانگ اور شارٹ پوزیشن دونوں میں کمی نوٹ کی گئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اس تجارتی انسٹرومنٹ میں تجارت کرتے ہوئے محتاط رہیں - لانگ نان کمرشل پوزیشن میں 47935 سے 45904 کی سطح تک تنزلی نوٹ کی گئی ہے جب کہ نان کمرشل شارٹ پوزیشنز میں 34993 سے 32199 کی سطح تک کمی نوٹ کی گئی ہے ہم یہ دیکھ سکتے ہیں شارٹ پوزیشنز میں لانگ پوزیشن کے مقابلہ میں ایک بڑی تنزلی دیکھی گئی ہے

اس حوالے سے نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں اضافہ ہوا ہے اور قیمت ایک ہفتہ قبل کی سطح 12942 کے مقابلہ میں 13705 کی سطح تک پہنچی ہے اور تاجران سالانہ بلند ترین سطح سے پوزیشن لینے کے لئے ابھی صبر کئے ہوئے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ بُلز کو اپنے آپ کو آپ ڈیٹ کرنے کے لئے خاصی مشکل کا سامنا ہے اور پاونڈ میں طلب ابھی بھی مضبوط ہے

جیسے ہی قرنطیہ کی پابندی نرم ہوں گی ویسے ہی جی بی پی / یو ایس ڈی میں ایک مضبوط اضافہ ملے گا جو کہ کرونا کی نئی لہر کی وجہ سے سخت کی گئی تھیں - بنک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کے حوالے سے ویٹ اینڈ سی پالسی بھی پاونڈ کے حق میں ہے اور اس کے ساتھ نیاء لیبر مارکیٹ سپورٹ پروگرام جو کہ ابھی یوکے ٹریثری سیکٹری کی جانب سے جاری کی گیا ہے وہ بھی سرمایہ کاروں کو پُر اُمید رکھے ہوئے ہے اور درمیانی مُدت کے تناظر میں پئیر کو مضبوطی فراہم کر رہا ہے


انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت ابھی 30 اور 50 موونگ ایوریج کے ایریا سے نیچے ہوئی ہے جو کہ پاونڈ میں ممکنہ تنزلی کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی زیریں حد کے 3652۔1 کے گرد ٹوٹ جانے سے پاونڈ پر دباو بڑھے گا - انڈیکیٹر کی بالائی حد 3730۔1 کی سطح پر اضافہ کا عمل محدود کرے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس ) فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback