جی بی پی / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے
یورپی دورانیہ کے دوران پاؤنڈ میں سیل کرنے والوں نے بلکل اُسی انداز میں تجارت کی تھی کہ جس کی توقع تھی - جس کی وجہ شارٹ پوزیشن کے لئے ایک عمدہ انٹری ملی تھی - اگر آپ 5 منٹ والے چارٹ کو دیکھیں اور تجارتوں کا تجزیہ کریں تو دن کے پہلے حصہ میں تجویز یہ دی گئی تھی کہ 1.3844 کی سطح کے ٹوٹ جانے اور اس سے نیچے کی کنسولیڈیشن پر سیل کی جائے اور ایساء ہی ہوا بھی تھا - یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ 1.3844 کے سپورٹ لیول کے بریک آوٹ کے بعد کس طرح اس کا واپس باٹم آپ ٹیسٹ ہوا تھا جس سے شارٹ پوزیشن کے لئے ایک عمدہ سیل کی انٹری بنی تھی - اس پیشن گوئی کو لکھتے وقت تنزلی کی موو 35 پوائنٹس سے ذائد کی تھی - بنیادی ہدف 1.3783 کے سپورٹ لیول پر موجود ہے
دن کے دوسرے حصہ میں خریداروں کا ہدف یہ ہے کہ قیمت 1.3844 کے لیول تک واپس آئے صرف مخالف سمت میں اس کے ٹیسٹ ہونے سے لانگ پوزیشن لینے کا اشارہ ملے گا جس سے پاؤنڈ میں 1.3903 کے ریزسٹنس لیول تک اضافہ ملے گا جہاں حصول نفع کی تجویز ہے - اگلا اہم ریزسٹنس لیو 1.3951 کی سط کے گرد موجود ہے اس سطح پر خریدار کچھ خاص تجارت نہیں کرتے ہیں تو بہتر یہ رہے گا کہ خرید کے لئے جلدی نہ کی جائے - ذیادہ بہتر یہ ہے کہ اس بات کا انتظار کیا جائے کہ پاؤنڈ 1.3783 کے سپورٹ لیول تک نیچے آ جائے گی جہاں سے آپ فوری واپسی پر خرید کرسکتے ہیں جس سے دن کے دوران 30-35 پوائنٹس کی تصحیح مل سکے گی
جی بی پی / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے
بئیرز پہلے ہی اپنا ابتدائی کام مکمل کر چُکے ہیں اور انہوں کے 1.3844 کی سطح پر قابو حاصل کر لیا ہے - جب تک تجارت اس رینج سے نیچے ہو رہی ہے تب تک ہمیں یہ توقع ہے کہ قیمت 1.3783 کی کم ترین سطح آ جائے گی جہاں حصول نفع کی تجویز ہے - اگلا اہم سپورٹ لیول ابھی 1.3732 کی سطح پر موجود ہے
اگر جی بی پی / یو ایس ڈی پئیر دن کے دوسرے حصہ میں 1.3844 کے ریزسٹنس لیول تک واپس ہوتا ہے تو یہاں مصنوعی بریک آوٹ کے ملنے سے ہی شارٹ پوزیشن لینے کا اشارہ ملے گا جس سے بئیرش مارکیٹ کا تسلسل ملے گا
اگر 1.3844 کے ریزسٹنس ایریا میں بئیرز کچھ خاص تجارت نہیں کرتے ہیں تو سیل کی جلدی بازی کا نہ کیا جانا ہی بہتر ہے - آپ سیل کی پوزیشن کو 1.39003 کی بلند ترین سطح سے واپسی پر لے سکتے ہیں جس سے دن کے دوران 30-35 پوائنٹس کی تصحیح مل سکے گی - اگلا اہم ریزسٹنس لیول 1.3951 کی سطح پر موجود ہے
میں آپ کو یہ یاد دلاتا چلوں کی 9 مارچ کی سی او ٹی رپورٹ میں دونوں ہی شارٹ اور لانگ کمرشل پوزیشن میں کمی دیکھی گئی ہے - اس مرتبہ لانگ پوزیشن کا بند کیا جانا خاصا مضبوط رہا ہے جس سکے مثبت صورتحال میں کمی ہوئی ہے - پُرخطر سودوں کہ جس میں پاؤنڈ بھی شامل ہے کے لئے بنیادی مسئلہ امریکی بانڈ کے منافع کا بڑھنا ہے جس سے امریکی ڈالر کو سپورٹ ملی ہے
بہرحال درمیانی مُدت کے تناظر میں پاؤنڈ کے خریدار یقینی طور پر اس پُر کشش قیمت پر مارکیٹ میں داخل ہونے کا فائدہ لیں گے - اس سال مارچ میں قرنطینہ اقدامات میں کمی کے آغاز سے پاؤنڈ کو اہم سپورٹ حاصل ہوگی - کیونکہ نئے اقدامات سے برطانوی عوام کو کرونا کی وباؤ سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی
لانگ نان پرافٹ پوزیشنز 65138 سے 61271 کی سطح تک نیچے آئی ہیں جب کہ شارٹ نان پرافٹ پوزیشنز میں 29056 سے 27360 کی سطح تک کمی دیکھی گئی ہے جو کہ پاؤنڈ میں مزید تنزلی کا اشارہ ہے - اس کے نتیجہ میں نیٹ پوزیشن میں 33911 سے 36082 کی سطح تک کمی نوٹ کی گئی ہے - ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3928 کے مقابلہ میں 1.3821 کی سطح تک نیچے آئی ہے - پاؤنڈ میں ملنے والی حالیہ تنزلی کی موو مزید خریداروں کا اپنی جانب راغب کرے گی
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارتی 30 اور 50 ڈیلی ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بئیرز مارکیٹ کو واپس اپنے قابو میں کرنے کی کوشش میں ہیں
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اگر پاؤنڈ میں اضآفہ ملتا ہے تو انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.365 کے گرد ریزسٹنس کا کام کرے گی
انڈیکیٹر کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس ) فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے