empty
 
 
13.05.2021 04:48 PM
لائٹ کوائن حجم تجزیہ برائے 13 مئی 2021

This image is no longer relevant

1۔ بنانس ایکسچینج سے ایل ٹی سی یو ایس ڈی ٹی کے حجم کا تجزیہ

2۔ طویل مدتی رحجان کا تجزیہ

3۔ درمیانی مدت کے رحجان کا تجزیہ

4۔ مختصر مدتی رحجان کا تجزیہ

5۔ جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ

6۔ نتائج

7۔ اعدادوشمار

1۔ بنانس ایکسچینج سے ایل ٹی سی یو ایس ڈی ٹی کے حجم کا تجزیہ

اس تجزیے میں، ہم یومیہ چارٹ پر بنانس ایکسچینج سے افقی تجارتی حجم پر ڈیٹا کا استعمال کریں گے۔ تجزیہ فوٹ پرنٹ پروفائل نظریہ پر منحصر ہے۔ اس کے مطابق، سب سے زیادہ تجارتی حجم کے لیول کی حرکت، رحجان کی ممکنہ سمت کو ظاہر کر سکتی ہے۔ سب سے زیادہ تجارت کیا گیا لیول، سب سے زیادہ ٹرانزیکشنز کی تعداد کا لیول ہے۔ یعنی، یہ بڑے مارکیٹ کے کھلاڑیوں کا لیول ہے۔ چنانچہ، اگر سب سے زیادہ تجارت شدہ حجم بڑھ جاتا ہے تو ، یہ ایک اوپر کے رجحان کا اشارہ کرتا ہے۔ اس لیول کی نیچے کی جانب حرکت نیچے کی طرف کے رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔ نقل و حرکت میں افراتفری اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ مارکیٹ اطراف کے رحجان میں تجارت کر رہی ہے۔

11-05-2021 - زیادہ سے زیادہ ٹریڈ کے حجم کا لیول (پی او سی - پوائنٹ آف کنٹرول) - 351

12-05-2021 - زیادہ سے زیادہ تجارتی حجم کا لیول (پی او سی - پوائنٹ آف کنٹرول) - 334

پی او سی نیچے کی جانب گیا ہے اور قیمت پی او سی سے نیچے ہے۔ مارکیٹ نیچے کی جانب رحجان میں حرکت کر رہی ہے اس لئے آپ مختصر پویشنز کھول ہو سکتے ہیں۔

2۔ طویل مدتی رحجان کا تجزیہ

رحجان تاجر کا دوست ہے۔ بہت سے مارکیٹ کے شرکاء یہ جانتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اسے کیسے استعمال کیا جائے۔ جواب بہت سادہ ہے: صرف رحجان کی سمت میں تجارت کرنا۔ اس صورت میں، آپ کی تجارت زیادہ منافع بخش اور کم خطرے والی ہو گی۔ کلاسیکل ڈو نظریہ تین اہم رحجانات کا بتاتا ہے:

طویل مدتی

درمیانی مدت کا

مختصر مدتی

آپ کو کوئی بھی ٹریڈ کھولنے سے پہلے ان رحجانات کا جائزہ لینا چاہئے۔ یہی ہے جو ہم اس تجزیے میں کرنے جا رہے ہیں۔

اس تجزیے میں طویل مدتی رحجان یومیہ رحجان ہے۔ تجارت یومیہ ٹائم فریم پر کھلیں گی اور بہت سے دنوں تک رہیں گی۔ یومیہ رحجان کا جائزہ ای ایم اے (48) - 48 دورانیے کی ایکسپونینشل موونگ ایوریج کی مدد سے ہوتا ہے۔ اگر یومیہ کینڈل اسٹک ای ایم اے (48) سے اوپر بند ہوتی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ قیمتیں اوپر کے رحجان کی جانب حرکت کر رہی ہیں اور ہمیں طویل پوزیشنز کو کھولنا چاہئے۔ اگر یومیہ کینڈل اسٹک ای ایم اے (48) سے نیچے بند ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہو گا کہ قیمتیں نیچے کی جانب تجارت کر رہی ہیں اور ہمیں مختصر پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔

This image is no longer relevant

قیمت ای ایم اے (48) سے اوپر ہے۔ طویل مدتی رحجان اوپر کی جانب ہے۔ اس لئے، آپ کو طویل پوزیشنز کو کھولنے پر غور کرنا چاہئے۔

3۔ درمیانی مدت کے رحجان کا تجزیہ

اس تجزیے میں، درمیانی مدت کا رحجان چار گھنٹے کے چارٹ کا رحجان ہے۔ ای ایم اے (48)، ایک 48 کے دورانیے کے ساتھ ایکسپونینشل موونگ ایوریج کو تجزیے میں استعمال کیا جائے گا۔ اگر کینڈل اسٹک چار گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے اوپر بند ہوتی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ قیمتیں اوپر کی جانب حرکت کر رہی ہیں اور ہمیں خریدنا چاہئے۔ اگر کینڈل اسٹک چار گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے نیچے بند ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ نیچے کا رحجان ہے۔ اور ہمیں فروخت کرنا چاہئے۔

This image is no longer relevant

قیمت ای ایم اے (48) سے نیچے ہے۔ درمیانی مدت کا رحجان نیچے کی جانب ہے۔ اس لئے فروخت کے آرڈرز کھولنا ممکن ہے۔

4۔ مختصر مدتی رحجان کا تجزیہ

مختصر مدت کا رحجان ایک گھنٹے کے چارٹ کا رحجان ہے۔ یہ وہ پوائنٹ بھی دکھا سکتا ہے جہاں سے ہم مارکیٹ میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یہاں، ہم دوبارہ ای ایم اے 48 کو استعمال کریں گے- ایک 48 دورانیے کا ایکسپونینشل موونگ ایوریج۔ اگر کینڈل اسٹک ایک گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے اوپر بند ہوتی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ قیمتیں اوپرکی جانب تجارت کر رہی ہیں اورہمیں خریدنا چاہئے۔ اگر کینڈل اسٹک ایک گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے نیچے بند ہوتی ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ رحجان نیچے کی جانب ہے اور ہمیں مختصر پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔

This image is no longer relevant

قیمت ای ایم اے 48 سے نیچے ہے۔ مختصر مدتی رحجان نیچے کی جانب ہے۔ اس لئے ٹریڈرز مختصر پوزیشنز کی جانب جا سکتے ہیں۔ طویل مدتی، درمیانی مدت کا اور مختصر مدتی رحجان ایک لائن میں نہیں ہیں۔

5۔ جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ

کلاسک جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ یومیہ ٹائم فریم پر لاگو ہوتا ہے۔ اس تجزیے میں،ہم یومیہ کینڈل اسٹک کا جائزہ بھی لیں گے۔

This image is no longer relevant

یومیہ کینڈل اسٹک اوپر کی جانب بند ہوئی ہے۔کینڈل اسٹک سیاہ ہے۔ اس کے انتہائی پوائنٹس، پچھلی کینڈل اسٹک کے انتہائی پوائنٹس سے آگے ہیں۔ کینڈل اسٹک کا پیٹرن اینگلفنگ ہے، جس کی باڈی اور سایہ پچھلی کینڈل اسٹک کی باڈی اور سائے سے طویل ہے۔ کینڈل اسٹک کے تجزیے کے مطابق، مختصر پوزیشنز کو کھولنا ممکن ہے۔

6۔ نتیجہ

حجم کا تجزیہ - فروخت

طویل مدتی رحجان - خرید۔

درمیانی مدت کا رحجان - فروخت۔

مختصر مدتی رحجان - فروخت۔

جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ - فروخت۔

نتیجہ: 13مئی، 2021 کو آپ طویل اور مختصر پوزیشنز دونوں کھول سکتے ہیں، کیونکہ مختلف تجزیے مخلتلف پیش گوئیاں کرتے ہیں۔

7۔ اعدادوشمار

یہ نقطہ نظر کتنا مؤثر ہے اس کے تجزیے کے لئے مکمل لین دین سے متعلق ڈیٹا کو ٹریک کیا جاتا ہے۔ پیش گوئی چار آلات کے لئے کی گئی ہے: بٹ کوائن ، ایتھیریم ، لائٹ کوائن ، بٹ کوائن کیش / امریکی ڈالر۔تین ماہ کا منافع زیادہ سے زیادہ 4.88% کی کمی کے ساتھ 9.1% ہے۔ اسٹیٹمنٹ:

This image is no longer relevant

ہم لائٹ کوائن پر کوئی نئی پوزیشنز نہیں کھولتے کیونکہ مارکیٹ کے حالات غیر یقینی ہیں۔

فی تجارت رسک 1 فیصد پے۔ نئے آنے والے ٹریڈرز کے لئے اسٹاپ لاس آرڈر کو یومیہ انتہائی پوائنٹس کے اوپر رکھا جا سکتا ہے۔ ہم منافع لینے والے آرڈرز کا تعین نہیں کرتے کیونکہ ہم آنے والے سیشنز میں انتہائی پوائنٹس سے اوپر اسٹاپ لاس کو حرکت دینا جاری رکھیں گے۔

چونکہ تجارت یومیہ چارٹس پر ہوتی ہے، یہ تجویز پورے دن کے لئے متعلقہ ہے۔

رحجان کے ساتھ ٹریڈ کریں اور آپ منافع کمائیں گے!

Maxim Petrov,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$8000 مزید!
    ہم مارچ قرعہ اندازی کرتے ہیں $8000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback