empty
 
 
26.05.2021 12:49 PM
جی بی پی / امریکی ڈالر کی پیش گوئی برائے 26 مئی۔ سی او ٹی رپورٹ۔ پاؤنڈ میں بُل تاجروں کا ایندھن ختم ہو رہا ہے۔

برطانوی پاؤںڈ /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ۔

This image is no longer relevant

ایک گھنٹے کے چارٹ کے مطابق، برطانوی پاؤںڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی کی قیمتیں اوپر چڑھنے والی رحجان لائن پر گریں لیکن اس بار یہ اس کے نیچے بند بھی ہوئیں۔ لہٰذا، جوڑی کی قیمتوں میں زوال کے امکانات کچھ بڑھے ہیں۔ بہرحال، تاجروں کا مزاج "بُلش" رہتا ہے۔ پاؤںڈ / ڈالر کے لئے کل کا معلوماتی پسِ منظر بہت کمزور تھا۔ برطانیہ کے پاس زیادہ ایم معلومات نہیں تھیں۔ ایک دو رپورٹوں نے کسی بھی طرح سے برطانوی ڈالر کی حرکت کو متاثر نہیں کیا۔ لہٰذا، تاجر دو بار 1.4216 کے اہم لیول کو عبور کرنے میں ناکام ہوئے ہیں، جو برطانوی کرنسی کے مزید اضافے کو روکتا ہے۔

ایک جانب، برطانیہ اور یورپ بہت عرصے سے ترقی کر رہے ہیں، جو یومیہ چارٹ پر بہت زیادہ واضح ہے۔ دوسری جانب، بُل ٹریڈرز کو خریدنے کی نئی وجہ کی ضرورت ہے۔ اور یہ وجویات اب کچھ ہی ہیں۔ میں آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ بینک آف انگلینڈ نے مارکیٹس کو یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ نہ تو بونڈ کی خریداری کے پروگرام کو ختم کرے گا نہ ہی قریب مستقبل میں اہم شرح کو بڑھائے گا۔ اگلے سال سے پہلے کوئی تبدیلیاں ممکن نہیں ہوں گی۔ حال میں، تاجروں کو بریکسٹ کے بارے میں بہت کم خبریں موصول ہوئیں۔ آخر کار،اس معاملے پر کسی بھی جانب کوئی نیا بیان نہیں تھا۔ میں آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ برسلز اور لندن کے مابین تجارتی معاہدہ سروسز سیکٹر کا احاطہ نہیں کرتا۔ یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان رکاوٹوں کے مختلف پہلوؤں پر پہلے مہینوں کے دوران، متنازعہ اور متضاد لمحات رہے ہیں۔ لیکن اس وقت کوئی خبریں نہیں ہیں، اس لئے تاجر انرشیا سے پاؤںڈ / ڈالر کو اوپر دھکیلتے ہیں، لیکن کسی بھی وقت، یومیہ چارٹ پر رحجان لائن کے نیچے قیمت بند ہو سکتی ہے۔

برطانوی پاؤںڈ /امریکی ڈالر - چار گھنٹہ۔

This image is no longer relevant

چار گھنٹے کے چارٹ پر، برطانوی پاؤںڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی، سی سی آئی انڈیکیٹر پر بئیرش ڈائیورجنس کے بننے کے بعد امریکی کرنسی کے حق میں پلٹی۔ لیکن اس وقت،اضافہ کا عمل پہلے سے شروع ہو چکا ہے، اور قیمتیں 0.0% (1.4240) کے اصلاحی لیول کی جانب دوبارہ جا رہی ہیں۔ جوڑی کی شرح کو اس لیول سے اوپر بند کرنا برطانوی ڈالر میں اضافے کے تسلسل کے حق میں کام کرے گا۔

برطانوی پاؤںڈ /امریکی ڈالر - یومیہ۔

This image is no longer relevant

یومیہ چارٹ پر، ہر چیز رحجان لائن پر منحصر ہے ، جس کے ساتھ پاؤنڈ / ڈالر کی جوڑی کی قیمتوں کی نقل و حرکت بھی جاری ہے۔ قیمتوں کا اس لائن کے نیچے بند ہونا امریکی کرنسی کے اور 100.0% (1.3513) کے اصلاحی لیول کی سمت میں قیمتوں میں زوال کے آغاز کے حق میں کام کرے گا۔ جب تک یہ ہوتا ہے، اضافے کا عمل 161.8% (1.4812) کے اصلاحی لیول کی سمت میں جاری رہے گا۔

برطانوی پاؤںڈ /امریکی ڈالر - ہفتہ وار۔

This image is no longer relevant

ہفتہ وار کے چارٹ پر، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی دوسری نیچے کی رحجان لائن پر بند ہوئی۔ لہٰذا، پاؤنڈ کی طویل مدتی نمو کے امکانات باقی ہیں۔

اساس کا جائزہ:

منگل کو ، برطانیہ یا امریکہ میں کوئی اہم واقعات نہیں تھے جو تاجروں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچتے۔

امریکہ اور برطانیہ کے لئے نیوز کیلنڈر:

بدھ کو، برطانیہ اور امریکہ میں اقتصادی واقعات کے کیلنڈر ایک بار پھر خالی ہیں۔ آج کوئی معلوماتی پسِ منظر نہیں ہو گا۔

سی او ٹی ( کمٹمنٹ آف ٹریڈرز) رپورٹ:

This image is no longer relevant

برطانوی ڈالر پر 18 مئی کی سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ ایک ہفتہ پہلے کی رپورٹ کی نسبت اسپیکولیٹرز کا "بُلش" مزاج کچھ کمزور ہو گیا ہے۔ لہٰذا، عمومی طور پر، یہ قابل ذکر ہے کہ قیاس آرائیاں کرنے والے برطانویوں کے لئے طویل معاہدوں میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔ تاجروں کی "غیر تجارتی" قسم میں طویل معاہدوں کی کل تعداد مختصر معاہدوں کی تعداد سے دو بار تجاوز کر گئی۔ لہٰذا، جذبات "بُلش" رہتے ہیں اور جدید سی او ٹی رپورٹس نے اس میں کوئی سخت تبدیلی نہیں ظاہر کی۔ میں تاجروں کی تمام اقسام کی انتہائی کم سرگرمی کو نوٹ کروں گا، کیونکہ رپورٹنگ ہفتے کے دوران کل صرف 6.5 ہزار معاہدوں کو کھولا گیا تھا۔

برطانوی پاؤںڈ /امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تاجروں کے لئے تجاویز:

1.4216 اور 1.4240 کے اہداف کے ساتھ برطانوی ڈالر کی خرید کی تجویز دی گئی تھی، کیونکہ گھنٹہ وار چارٹ پر رحجان لائن سے ری باؤنڈ ہوا۔ اس وقت، حرکت بہت غیر مستحکم ہے۔ اگر جوڑی یومیہ چارٹ پر رحجان لائن سے ری باؤنڈ ہو تو میں خرید کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر 1.3513 کے ہدف کے ساتھ یومیہ چارٹ پر اوپر چڑھنے والی رحجان لائن سے نیچے قیمت بند ہو تو میں فروخت کی تجویز دیتا ہوں۔

شرائط:

"غیر تجارتی" - مارکیٹ کے بڑے کھلاڑی: بینکس، ہیج فنڈز، سرمایہ کاری کے فنڈز، نجی، بڑے سرمایہ کار۔

"تجارتی: - کمرشل انٹرپرائزز، فرمز، بینکس، کارپوریشنز، کمپنیاں جو کرنسی خریدتی ہیں، کسی سپیکولیٹو منافع کے لئے نہیں، بلکہ موجودہ سرگرمیوں یا برآمدی -درآمدی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے۔

"غیر منافع بخش پوزیشنز" - چھوٹے ٹریڈرز جن کا قیمت پر کوئی نمایاں اثر نہیں ہے۔

Samir Klishi,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback