empty
 
 
27.05.2021 01:29 PM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی برائے 27 مئی ۔ سی او ٹی رپورٹ۔ یوروپین بُلش مزاج برقرار رکھے ہوئے ہے اور امریکہ سے آنے والی اطلاعات کا انتظار کر رہے ہیں۔

یورو/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ۔

This image is no longer relevant

تجارت کے آخری دن میں، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی امریکی کرنسی کے حق میں پلٹی اور اوپر کی جانب کے رحجان کوریڈور کے نچلے بورڈر پر گری۔ اس لائن سے یا 161.8% فیبوناچی لیول سے جوڑی کی شرح کا پلٹنا تاجروں کو یورپی کرنسی کے حق میں پلٹنے اور 1.2238 اور 1.2275 کے لیولز کی سمت میں کچھ اضافے پر انحصار کی اجازت دے گا۔ جوڑی کے ایکسچینج ریٹ کو اوپر کی جانب رحجان کے کوریڈور کے نیچے بند کرنا عالمی سطح پر امریکی ڈالر کے حق میں کام کرے گا اور ہمیں جوڑی کی قیمتوں میں زوال کی توقع کی اجازت دے گا۔ ہفتے کے تیسرے دن معلوماتی پسِ منظر پچھلے دو سے مختلف نہیں تھا۔ نہ کوئی خبریں، نہ معیشتی رپورٹس یا واقعات کچھ بھی نہیں تھا۔ بدھ کو مضبوط حرکت کا مشاہدہ کچھ عجیب سا تھا۔ تاہم، یہ مت بھولیں کہ تاجر مختلف معلوماتی پسِ منظر اور تکنیکی عناصر کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔ چار گھنٹے کے چارٹ پر، ایک طویل اوپر کا رحجان واضح ہے، جس کے اندر وقت بہ وقت اصلاح ہوتی رہتی ہے۔ لہٰذا، جوڑی کی قیمتوں میں کل کی کمی صرف ایک اصلاح ہے۔ لیکن آج، تاجر آخر کار اہم معلومات حاصل کر لیں گے جو جوڑی کو مزید خوشی سے آگے بڑھا سکتی ہیں۔ امریکہ میں، جی ڈی پی پر خبریں، بے روزگاری کے فوائد پر درخواستیں اور پائیدار اشیاء کے آرڈرز آج جاری ہوں گے۔ اور یورپین یونین میں - ای سی بی کے نائب صدر لوئس دی گندوز تقریر کریں گے۔ اس کے علاوہ ، اس ہفتے کے شروع میں، جی7 ممالک تمام ممالک کے لئے سنگل کارپوریٹ ٹیکس متعارف کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں، جس کی شرح 15 فیصد ہو سکتی ہے۔ لہٰذا، بڑی کارپوریشنوں کے لئے کم انکم ٹیکس ریٹ یا صفر ریٹ والے ممالک کی وجہ سے ٹیکس سے اپنا منافع نکالنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

یورو/امریکی ڈالر - چار گھنٹے۔

This image is no longer relevant

چار گھنٹے کے چارٹ پر، جوڑی کی قیمتوں میں اوپر جانے والی رحجان لائن کی سمت میں زوال کا نیا عمل شروع ہوا۔ اس لائن سے پلٹنا ایک بار پھر یورو کے حق میں اور 200.0% (1.2353) کے اصلاحی لیول کی سمت میں کمزور اضافے کے دوبارہ شروع کرنے کے حق میں کام کرے گا۔ جوڑی کی شرح کو رحجان لائن کے نیچے بند کرنا قیمتوں میں مزید کمی کے حق میں ہو گا اور تاجروں کا موجودہ مزاج "بئیرش" میں تبدیل کرے گا۔

یورو/امریکی ڈالر - یومیہ۔

This image is no longer relevant

یومیہ چارٹ پر، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی 161.8% (1.2027) کے لیول سے اوپر بند ہوئی، جو ہمیں 200.0% (1.2356) کے اصلاحی لیول کی سمت میں اضافے کی توقع کی اجازت دیتی ہے۔ اوپر کا رحجان اب تمام چارٹس پر جاری رہتا ہے۔

یورو/امریکی ڈالر - ہفتہ وار۔

This image is no longer relevant

ہفتہ چارٹ میں، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی "تنگ ہوتی مثلث" سے اوپر مستحکم ہوئی ہے جو طویل مدت میں جوڑی میں مزید اضافے کے امکان کو محفوظ رکھتی ہے۔

اساس کا جائزہ:

مئی 26 کویورپی یونین اور امریکہ میں اقتصادی واقعات کے کیلنڈر میں کچھ دلچسپ نہیں تھا۔ معلوماتی پسِ منظربدھ کو موجود نہیں تھا۔

امریکہ اور یورپی یونین کے لئے نیوز کیلنڈر:

یورپی یونین - ای سی بی کے صدر لوئس دی گندوز تقریر کریں گے (09:45 یو ٹی سی)۔

امریکہ - بے روزگاری کے فوائد کے لئے ابتدائی درخواستوں کی تعداد (12:30 یو ٹی سی)۔

امریکہ - سہ ماہی کے لئے جی ڈی پی میں تبدیلی (12:30 یو ٹی سی)

امریکہ - طویل مدتی اشیاء کے لئے آرڈرز کے حجم میں تبدیلی (12:30 یو ٹی سی)

مئی 27 کو، یورپی یونین اور امریکہ میں اقتصادی واقعات کے کیلنڈر آخر کار خالی نہیں ہیں، اس لئے، آج معلوماتی پسِ منظر تاجروں پر اثرانداز ہو گا۔

سی او ٹی (کمٹمنٹ آف ٹریڈرز) رپورٹ:

This image is no longer relevant

پچھلے جمعہ کو ایک اور سی او ٹی رپورٹ جاری ہوئی، جس نے اسپیکولیٹرز کے "بُلش" مزاج میں نئی طاقت دکھائی اور یورو کرنسی کے لئے معاہدوں میں تاجروں کی تمام اقسام کی دلچسپی میں اضافے کو ظاہر کیا۔ تاجروں کی "غیر تجارتی" قسم رپورٹنگ ہفتے کے دوران 10,696 طویل معاہدے اور کُل 1,588 مختصر معاہدے کھولے۔ لہٰذا، قیاس آرائی کرنے والے خریداروں کی تعداد کو بڑھانا جاری رکھتے ہیں۔ اس لئے، یورپین یونین کی جانب سے معلوماتی پسِ منظر کچھ بھی ہو وہ یورپی کرنسی پر یقین رکھتے ہیں۔ میں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ رپورٹنگ ہفتے میں کھلے معاہدوں کی کُل تعداد تیزی سے تقریباً 67 ہزار تک بڑھی۔ یعنی، تمام مارکیٹ کے کھلاڑیوں کی دلچسپی یورو کرنسی میں بڑھ رہی ہے۔

یورو /امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تاجروں کے لئے تجاویز:

1.2068 اور 1.1990 اہداف کے ساتھ چار گھنٹے کے چارٹ پر رحجان لائن کے نیچے قمت کے بند ہونے پر جوڑی کی فروخت کی تجویز دی جاتی ہے۔ گھنٹہ وار چارٹ پر 1.2238 اور 1.2275 اہداف کے ساتھ 1.2166 کے لیول سے ری باؤنڈ ہونے پر جوڑی کی خریداریوں کی تجویز دی جاتی ہے۔

شرائط:

"غیر تجارتی" - مارکیٹ کے بڑے کھلاڑی: بینکس، ہیج فنڈز، سرمایہ کاری کے فنڈز، نجی، بڑے سرمایہ کار۔

"تجارتی: - کمرشل انٹرپرائزز، فرمز، بینکس، کارپوریشنز، کمپنیاں جو کرنسی خریدتی ہیں، کسی سپیکولیٹو منافع کے لئے نہیں، بلکہ موجودہ سرگرمیوں یا برآمدی -درآمدی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے۔

"غیر منافع بخش پوزیشنز" - چھوٹے ٹریڈرز جن کا قیمت پر کوئی نمایاں اثر نہیں ہے۔

Samir Klishi,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback