empty
 
 
01.06.2021 07:52 AM
پیش گوئی اور تجارتی سگنل یورو / امریکی ڈالر کے لئے برائے 1 جون۔ گذشتہ جائزہ کا تجزیہ اور منگل کے روز جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے ہفتے کے پہلے تجارتی دن میں بہت کم تغیر ظاہر کیا۔ اگر سہ پہر میں 25 پوائنٹ کی حرکت کے لئے نہیں، تو مجموعی طور پر تغیر 25 پوائنٹس کا ہو گا۔ تاہم، دن کے دوسرے نصف میں، مارکیٹ کے شرکاء نے جوڑی کو ایک بند گلی سے حرکت دینے کی طاقت جمع کر لی ہے۔ تاہم، اس حرکت نے تکنیکی تصویر کو کسی طرح بھی متاثر نہیں کیا۔ یورو/ڈالر کی جوڑی ایک ہفتے سے زیادہ ایک محدود رینج میں رہی ہے، لیکن یہ فلیٹ جیسی نہیں دکھائی دیتی۔ نہ کوئی واضح اطراف کا چینل ہے اور نہ ہی کوئی واضح بورڈرز۔ لہٰذا، جوڑی کی تجارت اب بہت کم اتار چڑھاؤ اور بے ترتیب حرکت کی وجہ سے پچیدہ ہے۔ پیر کو، یورپی یونین اور امریکہ دونوں میں میکرواکنامک واقعات کا کیلنڈر خالی تھا۔ لہٰذا، تکنیکی اشاروں پر انحصار کرتے ہوئے فیصلے کئے گئے۔ جس میں سے دن میں بہت کم تھے۔ مزید براں، ان میں سے بہت سے مارننگ فلیٹ کی وجہ سے غلط تھے۔ اصولی طور پر، چار میں پہلے تین اشاروں کو ایک میں جوڑا جا سکتا ہے۔ قیمت کریٹکل لائن سے تین بار پلٹی اور کم از کم 15 پوائنٹس سے تین بار نیچے نہیں جا سکی، اس لئے آپ بریک ایون پر اسٹاپ لاس لگا سکتے ہیں۔ تاہم ، ہم نے متنبہ کیا کہ ایک سیدھے فلیٹ کا حصول ممکن تھا ، اور امریکی تجارتی اجلاس کے آغاز سے ، یہ بالکل واضح تھا کہ پیر کے روز تاجروں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا تھا؟ لہٰذا، مختصر پوزیشنز کو دستی طور پر صفر منافع پر بند کیا جانا چاہئے۔ یا کم سے کم منافع میں، چونکہ یہ امکان ہیں کہ قیمت قریب ترین سطح پر آجائے گی - 1.2160 کے انتہائی لیول، حقیقی نہیں تھے۔ خریدنے کا - آخری چوتھا اشارہ امریکی سیشن میں بنا۔ اس کے ساتھ ہی، یہ کچھ وقت کے بعد دوبارہ بن گیا، اس حرکت تک جب جوڑی مارننگ فلیٹ میں رہنا جاری رکھتی ہے۔ اس لئے، طویل پوزیشنز کھولنا زیادہ دیر تک ضروری نہیں تھا، اس حقیقت کے باوجود کہ جوڑی اوپر کے 25 پوائنٹس سے گزرنے میں کامیاب ہوئی۔

یورو/امریکی ڈالر کا جائزہ برائے 1 جون۔ کرسٹین لیگارڈے، جیروم پاول کی تقاریر اور نان فارم رپورٹ اس ہفتے دیکھنے والی چیزیں ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کا جائزہ برائے 1 جون۔ شمالی آئرلینڈ میں تنازعہ اکتوبر 2021 میں ایک نئی قوت کے ساتھ پھوٹ سکتا ہے۔

یورو/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

پیر کو گھنٹہ وار ٹائم فریم پر کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔ جوڑی ابھی بھی بہت محدود رینج میں رہتی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی، یہ واضح ہے کہ حالیہ حرکت گھنٹہ وار ٹائم فریم پر فلیٹ نہیں ہے۔ یہ حقیقت کہ گذشتہ ہفتے قیمتوں کا بڑھتے ہوئے رحجان کو عبور کرنے نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ اس وقت یورو دوبارہ بڑھ رہا ہے۔ ہم نے متنبہ کیا کہ رحجان لائن کو عبور کرنے کے باوجود، اوپر کا رحجان پھر بھی جاری رہتا ہے۔ لہٰذا، موجودہ ترتیب کی بنیاد پر آنے والے وقتوں میں تجارت کرنا ضروری ہے۔ ہم اہم سطحوں سے اور لائںوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں جو کہ منگل کو گھنٹہ وار چارٹ پر نشان زد ہے۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.2160, 1.2243 اور 1.2267 ہیں، اس کے ساتھ ہی سینکو اسپین بی (1.2147) اور کیجن-سن لائنیں(1.2198)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائینیں پورے دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15-20 پوائنٹس سے دائیں سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا اگر اشارہ غلط ہو جاتا ہے۔ منگل کو، یورپی یونین مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس ، اس کے ساتھ ہی مئی اور اپریل میں بلترتیب افراطِ زر اور بے روزگاری کی سطح کو شائع کرنے والا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ صارفین کی قیمت انڈیکس کی رپورٹ نظریاتی طور پر تاجروں کے رد عمل کو جنم دے سکتی ہے۔ زیادہ امکان ہے کہ تب اگر اصل قدر پیش گوئی سے نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہے جو کہ 1.9% ہے۔ امریکہ میں، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس بھی شائع ہو گی۔ اس بات کے امکانات بھی بہت کم ہے کہ اس پر کام ہو گا۔ ہم یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ آپ خود کو برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی اشارون سے آگاہ کریں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (مئی 18-24) کے دوران 60 پوائنٹس سے بڑھی۔ نئی کمٹمنٹ آف ٹریڈر کی رپورٹ (سی او ٹی) جو کل جاری ہوئی، اس نے ظاہر کیا کہ پیشہ ور تاجر یورپی کرنسی میں اپنی خرید کی پوزیشنز کو بڑھانا جاری رکھتے ہیں۔ اس وقت، انہوں نے 3,800 نئے خرید کے معاہدے (طویل) اور1,400فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، تاجروں کے اس گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن 5,200 سے بڑھی۔ زیادہ نہیں، لیکن کم بھی نہیں۔ اور اس طرح، مارکیٹ کے شرکاء کا بُلش مزاج ایک بار پھر مضبوط ہو جاتا ہے، جو یورو کی 2021 میں ترقی کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائینیں (تجارتی اور غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشنز) ایک دوسرے سے دور حرکت کرنا جاری رکھتی ہیں، جو حالیہ رحجان (ہماری صورت میں، اوپر کا رحجان) کی مضبوطی کا اشارہ کرتا ہے۔ اس لئے، اس وقت ، سی او ٹی رپورٹ واضح طور پر یورو کی نمو کو زیادہ ترجیح دینے کا اشارہ دیتی ہے۔ عام طور پر، پیشہ ور تاجروں نے 240 ہزار خرید کے معاہدے اور 133 ہزار فرخت کے معاہدے کھولے ہیں۔ اور اس لئے تقریباً دوگنا فرق ہے۔ لیکن ہم یہ مانتے رہتے ہیں کہ اصل عنصر پیشہ ور کھلاڑیوں کا عمل نہیں ہے بلکہ فیڈرل ریزرو اور امریکی کانگریس کے اقدامات ہیں۔ اوپر کا چارٹ ظاہر کرتا ہے کہ کسی پوائنٹ پر پہلے اشارے نے اوپر کی طرف آنے والے رجحان کے خاتمے کا اشارہ کرنا شروع کیا ، یعنی بڑے کھلاڑیوں نے طویل پوزیشنز کو کم کرنا اور مختصر میں جانا شروع کیا۔ تاہم، یہ عالمی نیچے کی جانب کے رحجان کے پلٹنے کا باعث نہیں بنا، جو یورپی کرنسی کے ایکسچینج ریٹ پر نمایاں طور پر اثرانداز ہونے والے دوسرے عناصر کو ظاہر کرتا ہے۔

تصاویر کی وضاحت:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback