empty
 
 
03.06.2021 10:06 AM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی برائے 3 جون ۔سی او ٹی رپورٹ۔ کرسٹین لیگارڈے نے یورپی کرنسی کو کوئی سپورٹ نہیں دی۔

یورو/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ۔

This image is no longer relevant

گذشتہ تجارتی دن میں، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی 161.8% (1.2166) کے اصلاحی لیول کی جانب گری، اس سے پلٹی اور یورپی کرنسی کے حق میں ریورس ہوئی۔ لیکن یہ ساری حرکات اب بھی ایک بہت ہی تنگ دائرے میں رونما ہوئیں ، جس میں یہ جوڑی چند ہفتوں سے آگے بڑھ رہی تھی۔ اس وقت ، جوڑی کی قیمتیں 1.2238 کی سطح کی سمت میں ترقی کے عمل کو جاری رکھ سکتی ہیں ، جو گذشتہ دو ہفتوں میں وہ پہلے ہی تین بار پہنچ چکی ہیں۔ لہٰذا، تاجروں کا مزاج اب غیر جانبدار ہے۔ کرسٹین لیگارڈے نے بھی کل کی تقریر کے دوران اسی غیرجانبدار مزاج کا اظہار کیا تھا۔ چونکہ یہ گذشتہ روز کا تقریباً واحد واقعہ تھا لہٰذا اس کی طرف زیادہ توجہ مبذول کروائی گئی۔ عام طور پر، ای سی کی صدر کی اب دوسرے مرکزی بینکوں کی طرح ہی کام کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔ یعنی، افراطِ زر کے بارے میں بات ، اس کے امکانات ، اور معاشی بحالی ، لیبر مارکیٹ، اور بے روزگاری کے ساتھ مہنگائی کے بارے میں ریگولیٹر کا ردِ عمل۔ کرسٹین لیگارڈے نے کل کہا کہ ای سی بی وباء سے معیشت کی مکمل بحالی کی طرف ہموار تبدیلی کو یقینی بنائیں گے اور اس پورے عرصے میں فنانسنگ کے سازگار حالات کو برقرار رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، ای سی بی کا منصوبہ گورنمنٹ کے بونڈز خرید کے کیو ای اور پی ای پی پی پروگرامز کو جاری رکھنا ہے۔ میرے نقطہ نظر سے ، یہ ای سی بی کا منطقی طرز عمل ہے کیونکہ اب محرک پروگرام کو کم کرنے کی کوئی شرطیں نہیں ہیں۔ یورپی یونین کی معیشت اس کی بحالی کے بالکل ابتداء پر ہے ، اور افراطِ زر کی شرح حال ہی میں تیز ہوگئی ہے اور اس کی شرح نمو کی طرح نہیں ہے جتنی ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہے۔ عام طور پر ، یورپی معیشت ایک اعتدال پسند رفتار سے بحال ہو رہی ہے اور شاید 2023 تک بحران سے قبل کی سطح تک نہیں پہنچ پائے گی۔

یورو/امریکی ڈالر - چار گھنٹے۔

This image is no longer relevant

چار گھنٹے کے چارٹ پر، جوڑی کی قیمتیں اوپر چڑھتی رحجان لائن اور 1.2223 کے لیول سے نیچے بند ہوئیں، اور یہ تاجروں کو ایک بار پھر 161.8% (1.2027) کے اصلاحی لیول کی سمت میں قیمتوں میں زوال پر انحصار کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم ، میرے نقطہ نظر سے ، فی گھنٹہ چارٹ اب بھی زیادہ اہم ہے کیوں کہ ہم اس پر اطراف کے رجحان کے کوریڈور کو دیکھتے ہیں ، جو سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یورو/امریکی ڈالر - یومیہ۔

This image is no longer relevant

یومیہ چارٹ پر، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی قیمتیں 161.8% (1.2027) کے لیول سے اوپر بند ہوئیں، جو ابھی بھی ہمیں 200.0% (1.2356) کے اصلاحی لیول کی سمت میں مسلسل اضافے پر انحصار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، رحجان میں تبدیلی اب نچلے چارٹ پر سامنے آ رہی ہے۔

یورو/امریکی ڈالر - ہفتہ وار۔

This image is no longer relevant

ہفتہ چارٹ میں، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی "تنگ ہوتی مثلث" سے اوپر مستحکم ہوئی ہے جو طویل مدت میں جوڑی میں مزید اضافے کے امکان کو محفوظ رکھتی ہے۔

اساس کا جائزہ:

2 جون کو، یورپی یونین اور امریکہ میں کوئی اقتصادی رپورٹ نہیں تھی۔ اور کرسٹین لیگارڈے نے تاجروں کو کچھ بھی غیر معمولی نہیں بتایا۔ لہٰذا، معلوماتی پسِ منظر عملی طور پر کل موجود نہیں تھا۔

امریکہ اور یورپی یونین کے لئے نیوز کیلنڈر:

یورپی یونین - سروسز سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس (08:00 یو ٹی سی)۔

امریکہ - اے ڈی پی کی جانب سے ملازمین کی تعداد میں تبدیلی (12:15 یو ٹی سی)۔

امریکہ - بے روزگاری سے متعلق فوائد کے لئے ابتدائی اور بار بار آنے والی درخواستوں کی تعداد (12:30 یو ٹی سی)۔

امریکہ - آئی ایس ایم سروس سیکٹر پی ایم آئی (14:00 یو ٹی سی)۔

3 جون کو یورپی یونین میں کوئی اہم رپورٹس نہیں ہوں گی اور امریکہ میں 3 اشاعتوں نے ایک ساتھ تاجروں کی دلچسپی کو بڑھایا۔ آج کا معلوماتی پسِ منظر درمیانی مضبوطی کا ہونا چاہئے۔

سی او ٹی (کمٹمنٹ آف ٹریڈرز) رپورٹ:

This image is no longer relevant

پچھلے جمعہ کو سی او ٹی رپورٹ جاری ہوئی جو ایک بار پھر قیاس آرائی کرنے والوں میں "بُلش" مزاج میں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ تاجروں کی "غیر تجارتی" قسم نے ایک بار پھر طویل معاہدے بڑھائے، جو 3,781 کی تعداد میں کھلے تھے۔ اس کے علاوہ، قیاس آرائی کرنے والوں نے 1442 مختصر معاہدوں سے جان چھڑوا لی۔ لہٰذا، بڑے تاجوں نے یورپی کرنسی کو خریدنا جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی، جو مزید ترقی کا باعث بنی۔ اس کے علاوہ میں نے نوٹ کیا کہ یورپی کرنسی کے لئے معاہدوں کی کُل تعداد میں اضافہ جاری رہتا ہے اور رپورٹنگ ہفتے کے دوران 29 ہزار سے بڑھا جو تاجروں کی دلچسپی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

یورو /امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تاجروں کے لئے تجاویز:

میں چار گھنٹے کے چارٹ پر 1.2166 اور 1.2117 کے اہداف کے ساتھ رحجان لائن کے نیچے قیمت کے بند ہونے پر جوڑی کی فروخت کی تجویز دیتا ہوں۔ اس معاملے میں، آپ 1.2245 کے لیول سے اوپر اسٹاپ لاس کو ترتیب دینا چاہیے۔ میں اب جوڑی کی خریداری کی تجویز نہیں دیتا، کیونکہ مستقبل قریب میں رحجان کی سمت میں تبدیلی کے بہت زیادہ امکان ہیں۔

شرائط:

"غیر تجارتی" - مارکیٹ کے بڑے کھلاڑی: بینکس، ہیج فنڈز، سرمایہ کاری کے فنڈز، نجی، بڑے سرمایہ کار۔

"تجارتی: - کمرشل انٹرپرائزز، فرمز، بینکس، کارپوریشنز، کمپنیاں جو کرنسی خریدتی ہیں، کسی سپیکولیٹو منافع کے لئے نہیں، بلکہ موجودہ سرگرمیوں یا برآمدی -درآمدی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے۔

"غیر منافع بخش پوزیشنز" - چھوٹے ٹریڈرز جن کا قیمت پر کوئی نمایاں اثر نہیں ہے۔

Samir Klishi,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback