empty
 
 
17.06.2021 08:12 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 17 جون کو۔ پچھلے جائزہ کا تجزیہ اور جمعرات کو جوڑی کی رفتار

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

کل برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی نے 50 سے زیادہ پوائنٹس سے دن میں لو لیول سے ہائی کو عبور کیا۔ مزید براں، اس فاصلے کا زیادہ تر حصہ رات کو عبور کر لیا گیا تھا اور ہم جمعرات کی شام اور رات کی تجارت کو خاطر میں نہیں لاتے چونکہ اسی دوران امریکہ میں فیڈ ریزرو میٹنگ کے نتائج کا خلاصہ پیش کیا گیا، جو ہر ڈیڑھ ماہ بعد ایک بار ہوتی ہے۔ لہٰذا، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کا اتار چڑھاؤ دن کے دوران بہت کم تھا۔ بہرحال، دن کے دوران بہت سے تجارتی اشارے تشکیل پائے۔ تاہم، ایسے کم اتار چڑھاؤ کے ساتھ وہ تاجروں کے لئے قدرتی طور پر کوئی زیادہ منافع نہیں لائے۔ بدقسمتی سے، صبح میں برطانیہ میں مئی کی افراطِ زر کی رپورٹ شائع ہوئی، جس کے مطابق انڈیکیٹر میں 2.1% y/y کا اضافہ ہوا۔ صاف کہیں تو افراطِ زر میں اضافہ کسی بھی کرنسی کے لئے منفی عنصر ہے، لیکن ہمارے معاملے میں برطانوی کرنسی کی قیمت میں اس رپورٹ کے بعد اضافہ ہوا۔ تاہم، یہ بالکل بھی حیرت انگیز نہیں ہے یہ سمجھتے ہوئے کہ جوڑی حالیہ ہفتوں میں کیسے حرکت کرتی رہی ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ سوئنگ چار گھنٹے کے ٹائم فریم پر واضح دکھائی دیتی ہے۔ چنانچہ، جوڑی دوسرے ٹائم فریم پر بھی ایسے ہی حرکت کرتی ہے۔ دن کا پہلا تجارتی اشارہ قیمت کی 1.4101 انتہائی سطح اور کیجن سن لائن کو عبور کرنے کے بعد بنا۔ یہاں تاجروں کے پاس طویل پوزیشنز کھولنے کا حق ہے لیکن ڈیڑھ گھنٹے کے بعد قیمتیں کریٹیکل لائن سے نیچے واپس چلی گئیں، اس لئے طویل پوزیشنز کو 9-10 پوائنٹس پر دستی طور پر بند کر دینا چاہئیے تھا۔ پھر قیمت 1.4101 کی سطح سے اچھلی اور دوبارہ کیجن سن لائن کو عبور کیا۔ اس صورت میں، طویل پوزیشنز کو کھولنا بھی ممکن تھا، تاہم اوپر کی حرکت یہاں جاری نہیں رہی۔ درست، دوسری صورت میں، کوئی نقصانات نہیں تھے، چونکہ قیمت کریٹیکل لائن کی جانب واپس آئی اور لمبے عرصے سے اس سے بالکل اوپر رہی، اور تاجروں کو بریک ایون پر طویل پوزیشنز کو بند کرنے کا موقع دیا۔ مزید تمام اشاروں پر کام نہیں ہونا چاہئیے تھا، چونکہ اس وقت دو غلط اشارے پہلے سے کیجن سن لائن اور 1.4101 کی سطح پر بن چکے تھے۔ فیڈ کی میٹنگ کے نتائج کا خلاصہ آنا تھا، اس لئے اس وقت کسی بھی پوزیشن کو کھولنے کی واقعی ضرورت نہیں تھی۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 17 جون۔ فیڈ کی میٹنگ کسی بھی طرح سے جوڑی کے حالیہ معاملات کی نوعیت کو تبدیل نہیں کرے گی۔

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 17 جون۔ برطانیہ میں وباء کی خبر پر پاؤنڈ کو نقصان پہنچا۔ لیکن بہت زیادہ نہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

بہت زیادہ "سوئنگ" جس کی ہم حال میں مسلسل بات کرتے رہے ہیں وہ گھنٹہ وار ٹائم فریم پر واضح دکھائی دے رہی ہے۔ جوڑی مسلسل اپنی حرکت کی سمت کو تبدیل کرتے ہوئے تقریباً برابر فاصلے سے اوپر اور نیچے جا رہی ہے۔ لہٰذا، رحجان رسمی طور پر نیچے کی جانب ہے لیکن یورو کے معاملے میں یہ حرکت کا رحجان "فلیٹ" کے تصور کا احاطہ کرتا ہے۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم لیولز کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.4008، 1.4080، 1.4101 اور 1.4200۔ یہ لیول طویل عرصے سے تبدیل نہیں ہوئے، کیونکہ قیمت محدود رینج میں رہتی ہے۔ سینکو اسپین بی (1.4159) اور کیجن-سن (1.4107) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں، لیکن وہ فلیٹ میں کمزور ہیں۔ جب قیمت دائیں سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ جمعرات کو برطانیہ میں کوئی اہم وقعات یا اشاعتوں کا جاری ہونا طے نہیں ہے اور امریکہ میں معمولی واقعات ہوں گے۔ اس طرح ، دن کے دوران ، تاجروں کو فیڈ اجلاس کے نتائج کا خلاصہ اور خالص تکنیک پر روشنی ڈالنے کے بعد تاثرات وضع میں تجارت کرنا ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی، حرکات سرگرم ہو سکتی ہیں، کیونکہ یورپی سرمایہ کار اور تاجر کو گذشتہ روز امریکی مرکزی بینک اور فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول سے موصولہ تمام معلومات پر کام کرنے کے موقع سے محروم کردیا گیا تھا۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالرکی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (جون 1-7) کے دوران 25 پوائنٹس سے گری۔ تاہم، عام طور پر کسی کو اوپر کی جانب عالمی رحجان کی سمت پر کوئی شبہ نہیں، اور حالیہ ہفتے میں حرکت بالکل فلیٹ رہی ہے۔ تاجروں کی تازہ ترین کمٹمنٹ (سی او ٹی) کی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ پیشہ ور تاجروں نے خرید (طویل) اورفروخت (مختصر) کے معاہدے کی تقریباً ایک جیسی تعداد کو بند کیا۔ یہ وہ لمحہ ہے جو بہت واضح ظاہر کرتا ہے کہ اب پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ تاہم، عمومی طور پر، پاؤنڈ میں اضافہ جاری رہتا ہے اور واقعی اصلاح نہیں ہو سکتی۔ اس کے ساتھ ہی بڑے کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن کا سائز عملی طور پر تبدیل نہیں ہوتا۔ مارچ کے آغاز سے ہی نیٹ پوزیشن میں تبدیلیاں معمولی رہی ہیں ، جو پہلے اور دوسرے دونوں اشاروں کے ذریعہ دکھایا گیا ہے۔ مزید براں، پاؤنڈ غیر تجارتی تاجروں کے تیزی کے جذبات کے غیر مطابق، ترقی کو ظاہر کرتا رہتا ہے۔ لہٰذا، ہم امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کےاضافے جیسے عالمی عوامل کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں ، جو ہمارے نقطہ نظر سے برطانوی کرنسی کی مضبوطی کی بنیادی وجہ ہے۔ رجحان کے پچھلے حصے کو اکتوبر 2020 اور مارچ 2021 کے درمیان دیکھیں۔ پاؤنڈ میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ تجارتی اور غیر تجارتی گروہوں کے تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں عملی طور پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ یعنی، بڑے کھلاڑی اس وقت اپنی طویل پوزیشنز میں اضافہ نہیں کرتے۔ اس کے ساتھ ہی پاؤںڈ عملی طور پر کسی پُل بیک کے بغیر 1400 پوائنٹس سے بڑھا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback