empty
 
 
05.07.2021 09:04 AM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 5 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور پیر کے روز جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے ہفتے کے آخری تجارتی دن میں اوپر کی حرکت شروع کی۔ تاہم، دن کے آخر اور پورے ہفتہ تک اس اوپر کی تحریک پر بہت سارے سوالات باقی ہیں۔ جیسا کہ ہم نے اپنے پچھلے آرٹیکل میں تبادلہ خیال کیا تھا، جدید نان فارم پے رولز رپورٹ پر مارکیٹ کے ردِ عمل نے بہت سے سوال اٹھائے۔ نظریاتی طور پر ، اس پر بے روزگاری کی خبر آسکتی ہے (یہ پیش گوئی سے بھی بدتر نکلی)۔ لیکن ہمارے نقطہ نظر کے مطابق، نان فارم رپورٹ ابھی بھی بہت اہم ہے اور بے روزگاری کی رپورٹ سے کم اہم نہیں ہو سکتی۔ امریکہ سے باقی ڈیٹا اتنا اہم نہیں تھا اور یورپین سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈے کی تقریر نے کوئی نئی اور اہم معلومات نہیں فراہم کیں۔ یہ نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ یہ تمام واقعات ایک ساتھ رونما ہوئے۔ اس کے نتیجے میں، ڈالر میں کمی شروع ہوئی، اگرچہ نان فارم پے رول رپورٹ پیش گوئی سے مضبوط نکلی۔ اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ جمعہ کی حرکت کی غیر منطقیت ہے۔ جمعہ کی تجارت آسان تھی، چونکہ حرکت کی نوعیت اور اس کا بنیادی پسِ منظر کے ساتھ تعلق بہت آسان اور قابل فہم تھا۔ پہلا اشارہ جو فروخت کا تھا وہ یورپین سیشن میں بنا اور اس سے 10 پوائنٹس کمانا ممکن تھا۔ قیمت نے اوپر سے نیچے تک 1.1837 کے انتہائی لیول کو عبور کیا۔ چونکہ ڈیل امریکی سیشن کے شروع میں بھی کھلی تھی (یعنی اس وقت جب جمعہ کو تمام اہم واقعات پیش آئے)، اس کو دستی طور پر بند کرنا پڑا تھا۔ مزید، اس کے نتیجے میں آنے والے تمام اشاروں کو نظرانداز کیا جانا چاہئے ، کیونکہ وہ امریکی رپورٹوں اور لیگارڈے کی تقریر کے اجراء کے دوران یا اس کے فوری بعد تشکیل دیئے گئے تھے۔ اس کے نتیجے میں، 1.1837 کی سطح کے گرد پانچ غلط اشارے بنے۔ قدرتی طور پر، وہ رپورٹس کی وجہ سے تھے لیکن پھر بھی۔ کسی بھی صورت میں، تجارتیں اس سطح کے قریب نہیں کھلنی چاہیے تھیں۔ عمومی طور پر، ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ جوڑی پُر سکون تجارت کر رہی تھی۔ جو جمعہ کے روز ایک بہت ہی مضبوط معاشی پس منظر کے لئے ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 2 جولائی۔ مضبوط نان فارم نے امریکی ڈالر کے زوال کو شروع کیا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 2 جولائی۔ جینیٹ یلن نے امریکی ڈیفالٹ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

نیچے کا رحجان گھنٹہ وار ٹائم فریم پر واضح دکھائی دیتا ہے، لیکن ابھی بھی کوئی رحجان لائن یا چینل نہیں ہے۔ اس لئے، ڈالر پھر بھی یورو کی نسبت بہتر پوزیشن میں رہتا ہے، لیکن فی گھنٹہ چارٹ پر حوالہ نقطہ کی کمی کی وجہ سے رجحان کی تبدیلی کا تعین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ گذشتہ جمعہ کو ، تحریک کی غیر منطقیت اور جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں مارکیٹ کا ردِ عمل ، اوپر کی طرف رجحان میں ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی کرسکتا ہے۔ لیکن ہم ابھی تک اس کا تعین نہیں کر سکتے۔ پیر کو، ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1800، 1.1837، 1.1922، اور 1.1971 ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1997) اور کیجن-سن لائنیں (1.1873)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں پورے دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائےتو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ پیر کو امریکہ اور یورپی یونین میں کوئی اہم واقعہ ہونا طے نہیں ہے۔ لہٰذا، آج بہت امکان ہے کہ یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی جتنا ممکن ہو سکا پُر سکون ہو گی۔ تاہم، حالیہ ماہ میں یہ زیادہ تر جتنا ممکن ہو پُر سکون رہتی ہے۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں پچھلے رپورٹنگ ہفتے (جون 22-28) میں 10 پوائنٹس سے اضافہ ہوا۔ تبدیلیاں معمولی تھیں۔ ایک ہفتہ پہلے (سی او ٹی رپورٹ اور پرائس پلین دونوں میں) سنگین تبدیلیاں ہوئیں، جب جوڑی 250 پوائنٹس سے گری اور بڑے کھلاڑیوں نے خرید کے بہت سے معاہدے (طویل) بند کئے۔ جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کے مطابق، پیشہ ور تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 500 خرید کے معاہدے بند کئے اور 3.6 ہزار فروخت کے معاہدے کھولے۔ اس کا مطلب ہے کہ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن ایک ساتھ 4000 سے گری، جو بہت تھوڑی ہے۔ اس لئے، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بُلش رہتا ہے لیکن ان کے جذبات میں کمزوری آتی رہتی ہے۔ آپ اوپر چارٹ میں ان دونوں انڈیکیٹرز جو دیکھ سکتے ہیں۔ پہلے انڈیکیٹر پر، سبز لائن (غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) سرخ لائن (تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) تک جانا جاری رکھتی ہے جس کا مطب اوپر کے رحجان کا اختتام ہے۔ شاید یہ عالمی رحجان ہے جو ختم نہیں ہو گا، لیکن اس وقت رحجان کا نیا نچلا حصہ (یاد کریں کہ 24 گھنٹے کے ٹائم فریم پر یہ حصہ دوسرا ہو سکتا ہے،1.1700 کے ہدف کے ساتھ اصلاحی ہو سکتا ہے) واضح دکھائی دیتا ہے۔ دوسرا انڈیکیٹر یہ ظاہر کرتا ہے کہ تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں کمی آئی ہے۔ ایسا ہی ہے: جب سے انڈیکیٹر میں کمی آ رہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ اس وقت یورو میں اضافے کے امکانات بھی کم ہو رہے ہیں۔ تاہم، عمومی طور پر ہمیں یاد ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کی خرید کی پوزیشنز کی کُل تعداد اب 210,000 اور فروخت کی پوزیشنز 124,000 ہیں۔ یعنی مارکیٹ کے جذبات ابھی بُلش ہیں۔ اس کے ساتھ، یہ مت بھولیں کہ فیڈرل ریزرو اور کانگرس امریکی معیشت میں بہت بڑی رقم کا اضافہ کر رہے ہیں اس کے ساتھ یہ حقیقت کہ امریکہ میں افراطِ زر زیادہ ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback