empty
 
 
06.07.2021 09:06 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- کے لئے پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 6 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور منگل کو جوڑی کی رفتار

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

کل، برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی نے چھٹی کے دن کی طرح تجارت کی۔ دن کا اتار چڑھاؤ 44 پوائنٹس کا تھا، اس لئے یہ ظاہر ہے کہ اس دن تجارت کرنا انتہائی مشکل تھا۔ تاہم، ہم نے پچھلے آرٹیکل میں تنبیہہ کہ 5 جولائی جو میکرواکنامک واقعات سے خالی کیلنڈر کے ساتھ طاقتور تحریک کی توقع کا کوئی جواز نہیں ہے۔ لہٰذا پیر کو مارکیٹ میں کچھ نہیں تھا، لیکن برطانیہ کے سروسز سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس شائع ہوئی، جس میں 61.7 سے 62.4 کا اضافہ ہوا۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ اس رپورٹ نے کسی طرح تاجروں کے مزاج اور ان کی پاونڈ کی خرید کی خواہش کو متاثر کیا ہے۔ بہرحال، خرید کا اشارہ صبح میں بنا، کیونکہ قیمت نے کیجن سن کریٹیکل لائن کو توڑا۔ یہ دلچسپ ہے کہ بعد میں پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی 1.3859 پر قریبی ہدف سطح تک پہنچی اور اس کے قریب دو فروخت کے طاقتور اشارے بنائے۔ طویل پوزیشن 17 پوائنٹس کے منافع پر بند ہوئی۔ تاجروں کو 1.3859 کی سطح کے گرد مختصر پوزیشنز کھولنے کا حق تھا، جس کو دستی طور پر بند ہونا چاہئیے تھا کیونکہ ہم شام کو 10 پوائنٹس حاصل کر رہے تھے اور قیمت واپس کریٹیکل لائن پر گر سکتی تھی۔ اس کے نتیجے میں، تاجر 27 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جو اس اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایک شاندار نتیجہ ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 6 جولائی۔ 15% کا عالمی کارپوریٹ ٹیکس متعارف کیا جائے گا!

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 6 جولائی۔ برطانیہ بریکسٹ فیصلے کی پانچویں سالگرہ مناتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کی رحجان لائن سے اوپر مستحکم ہوئی، جس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ کے جذبات اوپر کے رحجان میں تبدیل ہوئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ صرف گھنٹہ وار ٹائم فریم ہے اور اوپر کی جانب کی حرکت شاید اتنی طاقتور نہیں ہو سکتی۔ تاہم، عمومی طور پر، گھنٹہ وار ٹائم فریم پر صورتِ حال قابلِ فہم ہے لیکن بہت سے ٹائم فریم مختلف سمت میں حرکت کی پیش گوئی کرتے ہیں۔ اس لئے، ہم اس ٹائم فریم پر زیادہ توجہ دینے کی تجویز دیتے ہیں جس میں آپ تجارت کر رہے ہیں۔ تکنیکی اصطلاح میں ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3731، 1.3800، 1.3859، 1.4000۔ سینکو اسپین بی (1.3892) اور کیجن-سن (1.3801) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ منگل کو برطانیہ میں تعمیراتی شعبے میں پی ایم آئی کی اشاعت طے ہے۔ یہ سب سے اہم رپورٹ نہیں ہے، لیکن پیش گوئی کی قدر اور اصل قدر کے مابین سنگین تضاد کی صورت میں ، تاجر 20-30 پوائنٹس کے ردِ عمل پر غور کرسکتے ہیں۔ دن کے دوسرے نصف میں، جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ امریکی آئی ایس ایم پی ایم آئی کی اشاعت ہو گی، جو مارکیٹ کے معمولی ردِ عمل کا بھی باعث بنے گی۔ عمومی طور پر، ایک بار پھر آج کا دن بھی کم اتار چڑھاؤ کے ساتھ غیر دلچسپ ہو سکتا ہے۔

ہم آپ کو یورو /امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالرکی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے میں (22-28 جون) 50 پوائنٹس سے گری۔ تاہم، ابھی بھی ایسا لگ رہا ہے کہ پاؤنڈ میں حالیہ کمی عارضی عمل ہے۔ کمٹمنٹ آف ٹریڈر رپورٹ نے مختلف اوقات میں مختلف تصاویر دکھائیں، لیکن پاؤنڈ ابھی بھی طویل مدت میں اضافہ جاری رکھتا ہے۔ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 35 خرید کے معاہدے (طویل) بند کئے اور 454 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں 420 معاہدوں کی کمی ہوئی۔ لیکن سچ کہوں، آپ کو ان تبدیلیوں پر توجہ نہیں دینی چاہئیے کیونکہ یہ معمولی ہیں۔ بہرحال، پیشہ ور تاجروں کا مزاج بُلش رہتا ہے کیونکہ غیر تجارتی گروپ میں خرید کے کھلے معاہدوں کی کل تعداد فروخت کے معاہدوں سے ڈیڑھ گنا زیادہ رہتی ہے۔ اگرچہ پاؤنڈ کے لئے پیشہ ور تاجروں نے پچھلے سال برطانوی کرنسی کو تیزی سے نہیں خریدا، پاؤنڈ میں اضافہ جاری رہا ہے۔ پہلا انڈیکیٹر یہ ظاہر کرتا ہے کہ غیر تجارتی تاجروں (سبز لائن) کی نیٹ پوزیشن حالیہ ہفتوں میں گر رہی ہے، لیکن یہ زوال کا پیٹرن یورو کے لئے ایسی ہی لائن سے بنیادی طور پر مختلف ہے۔ اگر یورو کے بارے میں واضح رجحان تھا اور بڑے کھلاڑیوں کی کارروائیوں کو واقعی سی او ٹی چارٹ میں ظاہر کیا گیا تھا، تو پاؤنڈ کی صورت میں ، غیر تجارتی تاجروں کی کارروائیوں کی عکاسی کرنے والا ڈیٹا بہت افراتفری کا حامل ہے اور جس طرح پچھلے سال میں برطانوی کرنسی آگے بڑھ رہی ہے وہ فٹ نہیں بیٹھتا ہے۔ در حقیقت، انڈیکیٹر یہ بھی ظاہر نہیں کرتا کہ پاؤنڈ کو سرگرمی سے خریدا گیا، اگرچہ برطانوی کرنسی میں پچھلے ڈیڑھ سال سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا، ایک بار پھر یہ یاد رکھنا چاہئیے کہ پاؤنڈ میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ امریکہ میں رقم کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔ چنانچہ، ڈالر کی قدر میں کمی آتی ہے اور پاؤنڈ کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback