empty
 
 

14.07.202113:28 Forex Analysis & Reviews: یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 14 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور بدھ کے روز جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

Exchange Rates 14.07.2021 analysis

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی منگل کو بہت سرگرمی سے تجارت کر رہی تھی، لیکن یہ سب صرف ایک واقعہ سے شروع ہوا۔ وہ امریکہ کی افراطِ زر کی رپورٹ ہے! تاجروں کو واضح طور پر توقع نہیں تھی کہ افراطِ زر میں 4.9% کی کمی کی بجائے اس میں 5.4% y/y کا اضافہ ہو گا۔ لہٰذا، امریکی کرنسی نے نمایاں طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے، کیونکہ زیادہ تر تاجر اب فیڈرل ریزرو کی مقداری محرک پروگرام کی تیزی سے بحالی کی توقع کرتے ہیں۔ یہ کوئی واضح نتیجہ نہیں ہے، چونکہ افراطِ زر میں اضافہ معیشت اور کرنسی کے لئے منفی صورت ہے۔ تاہم، یہ مارکیٹوں کا ردِ عمل تھا۔ تاہم، ڈالر طویل مدت تک اپنے اس اعزاز پر نہیں رہا کیونکہ 55 پوانٹس کے اضافے کے بعد (جو حقیقت میں اتنا زیادہ نہیں ہے)، ایک اوپر کی جانب فوری پُل بیک ہوا۔ آئیے اب تجارتی اشاروں اور پوزیشن کے تجزیے کی جانب جاتے ہیں جن ان کی بنیاد پر کھولنا چاہئیے تھا۔ یہاں ہر چیز انتہائی غیر دلچسپ ہے۔ یورپی تجارتی سیشن کے دوران ایک بھی تجارتی اشارہ نہیں بنا، کیونکہ قیمت اہم لائنوں اور سطحوں تک بھی نہیں پہنچی۔ تمام بڑی حرکات امریکی تجارتی سیشن کے دوران ہوئیں۔ پہلا فروخت کا اشارہ تب بنا جب امریکی افراطِ زر کی رپورٹ شائع ہوئی تھی۔ قدرتی طور پر، اس پر کام نہیں ہونا چاہئیے تھا، کیونکہ رپورٹ بہت اہم تھی اور مارکیٹ کے ردِ عمل کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی تھی۔۔ اگلے دو اشاروں پر بالکل کام نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ کیونکہ یہ افراطِ زر کی رپورٹ کے فوری بعد بنے تھے۔ صرف فروخت کے آخری چوتھے اشارے پر قیمت کے کریٹکل کیجن سن لائن سے پلٹنے کی صورت میں کام کرنا ممکن تھا۔ یہ اشارہ بہت واضح تھا لیکن یہ پہلے ہی سہ پہر دیر سے بنا تھا، اس لئے اس کو 10 پوائنٹ کے منافع یا 1.1807 کی سطح کے گرد معمولی منافع کے ساتھ دستی طور پر بن کرنا چاہئیے تھا۔ اس لئے، کل بہت سی چیزوں نے کام نہیں کیا، لیکن بہت کم اشارے تھے جن پر کام ہونا چاہئیے تھا۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 14 جولائی۔ یورو اہم کرنسی کی جوڑی کو تجارت کرنے میں تاجروں کی ہچکچاہٹ سے بہت نیچے میں گر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 14 جولائی۔ امریکہ میں افراطِ زر میں اضافہ جاری ہے۔ برطانوی حکومت 19 جولائی کو قرنطین کے احکامات کو ختم کرے گا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

Exchange Rates 14.07.2021 analysis

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گھنٹہ وار ٹائم فریم پر قیمت کیسے 1.1881 کی سطح سے پلٹی اور گری، اس طرح کریٹکل لائن کو توڑا۔ بدقسمتی سے، یورو / ڈالر کی جوڑی کی نقل و حرکت کی نوعیت اب بھی بھاری اور ناگوار ہے۔ جوڑی گذشتہ کچھ دنوں میں اطراف میں اچھلی ہے اور اس وقت کوئی واضح رحجان نہیں ہے۔ نئی رحجان لائن اور چینل تشکیل دینا ممکن نہیں ہے اس لئے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر تجارتی فیصلے کرتے ہوئے تاجروں کے انحصار کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ بدھ کو بھی ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1784، 1.1807، 1.1881، 1.1922 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1877) اور کیجن-سن لائنیں (1.1830) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں پورے دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یورپی یونین بدھ کو صنعتی پیداوار پر ایک رپورٹ شائع کرے گا جس کا تاجروں کے ردِ عمل کا باعث بننے کا امکان نہیں ہے۔ اور فیڈ چئیرمین جیروم پاول امریکہ میں تقریرکریں گے، جس کا مارکیٹ پر بہت طاقتور اثر ہو سکتا ہے۔ تاجروں نے یہ معلوم کرنے کے بعد پاول کے تبصرے کی توقع کی ہے کہ جون میں مہنگائی 5.4 فیصد ہوگئی ہے ، کیونکہ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ افراط زر میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔ لہٰذا، پاول کے الفاظ مارکیٹ میں سخت ردِعمل پیدا کرسکتے ہیں۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

Exchange Rates 14.07.2021 analysis

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی رپورٹنگ ہفتے (29 جون سے 5 جولائی) کے دوران 100 پوائنٹس سے گری۔ لہٰذا، کمٹنمٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) کی رپورٹ میں پیشہ ور کھلاڑیوں کے بُلش جذبات میں نئی کمزوری کو دیکھنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ یہ وہی ہے جو ہم نے حالیہ رپورٹ میں دیکھا جو جمعہ کو جاری ہوئی تھی۔ رپورٹنگ ہفتے میں خرید کے معاہدے (طویل) 4000 سے بڑھے اور فروخت کے معاہدوں (مختصر) کی تعداد 16.5 ہزار سے بڑھی۔ لہٰذا، تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن میں 12.5ہزار کی کمی آئی۔ اس لئے، اس وقت ہم کہہ سکتے ہیں کہ مارکیٹ کے شرکاء طویل پوزیشنز سے نجات حاصل کرتے ہیں اور مختصر پوزیشنز بناتے ہیں۔ اس لئے یورپی کرنسی میں مزید کمی کی پیش گوئی ممکن ہے۔ لیکن سب کچھ اتنا آسان نہیں ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ پچھلے کچھ ماہ میں جوڑی کی حرکات عالمی اوپر کے رحجان کے خلاف اصلاحی دکھائی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، امریکی گورنمنٹ اور فیڈرل ریزرو رقم کی فراہمی اور افراطِ زر میں اضافہ کرتے ہوئے امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کا اضافہ جاری رکھتے ہیں۔ اس لئے، بڑے کھلاڑی یورو پوزیشنز سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی میں اضافہ ہو گا، جو منفی اثر کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک ایسی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے جس میں یورو پر پیشہ ور کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن میں کمی ہو گی، جبکہ یورو کرنسی میں اضافہ ہو گا۔ اصل میں، اکتوبر-نومبر-دسمبر 2020، یہ وہی ہے جو ہوا۔ پہلے انڈیکیٹر (غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) کی سبز لائن میں کمی ہو رہی تھی، جبکہ یورو میں اضافہ ہو رہا تھا۔ لہٰذا، ہم تجویز دیتے ہیں کہ تاجر تکنیکی تجزیے پر زیادہ توجہ دیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

*تعینات کیا مراد ہے مارکیٹ کے تجزیات یہاں ارسال کیے جاتے ہیں جس کا مقصد آپ کی بیداری بڑھانا ہے، لیکن تجارت کرنے کے لئے ہدایات دینا نہیں.

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2021
Benefit from analysts’ recommendations right now
Top up trading account
Open trading account

InstaForex analytical reviews will make you fully aware of market trends! Being an InstaForex client, you are provided with a large number of free services for efficient trading.

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.