empty
 
 
03.08.2021 04:54 PM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 3 اگست۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور منگل کو جوڑی کی رفتار۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی اس ہفتے کے پہلے تجارتی دن میں بہت سست اور غیر سرگرم تھی۔ مجموعی طور پر، پڑھنے والوں کی توجہ دلانے کے لئے کچھ خاص نہیں ہے۔ یورپی یونین اور امریکہ نے کاروباری سرگرمی کی انڈیکس شائع کی جس کا عملی طور پر یورو/ڈالر کی جوڑی کی حرکت پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی یورپی انڈیکس میں جولائی میں معمولی اضافہ ہوا اور یہ 62.8 پہنچی۔ اسی طرح کی کاروباری سرگرمی کی انڈیکس 63.4 پوائنٹس سے بڑھی لیکن امریکہ میں۔ اور آئی ایس ایم مینوفیکچرنگ انڈیکس، جو سب سے اہم اور نمایاں سمجھی جاتی تھی، وہ اس کے برعکس جولائی کے آخر میں 60.8 سے 59.5 تک کم ہوئی۔ تاہم ، یہ تمام تبدیلیاں کریٹکل نہیں ہیں، کیونکہ کل شائع ہونے والے تینوں اشاریے نہایت اعلیٰ اقدار پر رہے۔ اب آئیے تجارتی ڈیلز پر بات کرتے ہیں۔ تمام تجارتی اشارے 1.1881 کی انتہائی سطح کے گرد تشکیل پائے، جو دن کے آخر میں منسوخ ہو گئے اور چارٹ سے ہٹا دئیے گئے۔ پہلا خرید کا اشارہ اگر غلط نہیں تھا تو کمزور نکلا۔ اس کی تشکیل کے بعد، قیمت نصف میں صرف 10 پوائنٹس سے اوپر گئی، لیکن اس کے ساتھ ہی یہ 1.1896 کی مزاحمتی سطح سے واپس اچھلی۔ لہٰذا، اشارے پر باضابطہ عمل کیا گیا ہے۔ مزید، کچھ اس اشارے سے مکمل طور پر مختلف ہے جو امریکی سیشن کے دوران بنا تھا۔ قیمت نے بہت گھنٹوں تک 1.1881 کی سطح کے ساتھ حرکت کی، اس لئے یہ کہنا ناممکن ہے کہ اس پوائنٹ پر کوئی بھی اشارہ بنا۔ اس کے ساتھ اسی دوران،امریکہ میں دو رپورٹیں (چارٹ پر نمبر "2" اور "3" سے نشان زد کی گئی ہیں) شائع ہوئی تھیں۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ان کے بعد کوئی تبدیلیاں نہیں ہوئیں۔ لہٰذا، آخری اشارے کو واضح طور پر نظر انداز کیا گیا تھا۔ عمومی طور پر، تاجر پیر کو تقریباً 10 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہوں گے، لیکن مشکل سے اس سے زیادہ۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم نقصانات سے بچنے میں کامیاب رہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ اگست 3۔ ممکنہ طور پر بہت اہم تجارتی ہفتے کا پرسکون آغاز۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ اگست 3۔ برطانیہ یورپیوں کو ملک بدر کرنے کے عمل میں ہے۔ مائیکل گوو کو سکاٹش ریفرنڈم پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کی اصلاح بہت جلد ختم ہو گئی ، لیکن اس کا ایک دور آنے والے دنوں میں دوبارہ آ سکتا ہے۔ اس وقت قیمت سینکو اسپین بی اور کیجن سن لائنوں اس کے ساتھ ساتھ رحجان لائن سے اوپر ہے، اس لئے اوپر کا رحجان برقرار رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، جوڑی سست روی اور کمزوری سے تجارت جاری رکھتی ہے۔ بدقسمتی سے، منگل کو ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1852،1.1881،1.1922 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1801) اور کیجن-سن لائنیں (1.1842) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یورپی یونین اور امریکہ منگل کو کوئی اہم رپورٹیں جاری نہیں کرے گا۔ تاہم، اس سے کیا فرق پڑتا ہے اگر تاجر ابھی بھی کسی اہم رپورٹ یا ثانوی رپورٹ پر ردِ عمل نہ دیں؟ یاد کریں کہ ہفتے کے آخر میں، مارکیٹوں نے امریکہ اور یورپی یونین کی جی ڈی پی کے ڈیٹا کو نظرانداذ کیا، اس کے ساتھ متعدد اہم رپورٹوں کو بھی۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (20-26 جولائی) میں 5 پوائنٹس سے بڑھی۔ تاہم، جوڑی کی حرکت اتنی ضروری نہیں ہے۔ اہم یہ ہے کہ بڑے کھلاڑی چھٹے ہفتے کے لئے فروخت کے معاہدوں (مختصر) کی تعداد میں ایک تسلسل میں اضافہ اور یورو کرنسی کے لئے خرید کے معاہدوں (طویل) کو بند کرتے رہے ہیں۔ یہ چارٹ میں دوسرے انڈیکیٹر میں واضح دکھائی دیتا ہے، جو حال میں مسلسل کم ہو رہا ہے۔ یاد کریں کہ یہ انڈیکیٹر "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن کو دکھاتا ہے جو تاجروں کا سب سے اہم گروپ ہے۔ غیر تجارتی تاجروں نے 5600 خرید کے معاہدے (طویل) بند کئے اور 1700 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، ان کی نیٹ پوزیشن مزید 7300 معاہدوں سے کم ہوئی۔ یہ بتاتا ہے کہ پیشہ ور تاجروں کے بُلش مزاج میں کمی آتی رہتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم یہ نوٹ کرنا چاہیں گے کہ یورو کرنسی میں نیا نیچے کا رحجان شروع نہیں ہوا ہے اور یہ ہمارے نقطہ نظر میں بہت اہم بات ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ پہلے انڈیکیٹر (تاجروں کے "غیر تجارتی" اور "تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشنز) کی سبز اور سرخ لائینیں جب بہت طویل فاصلے کے بعد ایک دوسرے کی جانب جاتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ حالیہ رحجان مکمل ہو گیا ہے اور نیا شروع ہو رہا ہے۔ تاہم، ہمارے کیس میں ہم عالمی اوپر کے رحجان کے خلاف اصلاح کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک جانب، کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کی ریڈنگ اور جوڑی کی حرکت ملتی ہیں اور دوسری جانب اوپر کا رحجان برقرار رہتا ہے اور یورو میں زیادہ کمی نہیں آئی اور قیمت میں کمی آئی ہے۔ مزید براں، یہ گذشتہ مقامی کم سطح کو اپ ڈیٹ بھی نہیں کر سکا۔ ہمارے خیال میں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کی کاروائی ایک بار پھر فیڈرل ریزرو کی کارروائیوں سے اوور لیپ ہو گئی ہیں ، جو پیسے چھاپنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ لہٰذا، امریکہ میں رقم کی فراہمی میں اضافہ جاری رہتا ہے جو ڈالر میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ اور یہ عنصر ان بڑے کھلاڑیوں کی تمام کوششوں کی نفی کرتا ہے جو یورو سے چھٹکارا پا رہے ہیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback