empty
 
 
11.08.2021 08:18 AM
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 11 اگست ۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور بدھ کو جوڑی کی رفتار۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی 10 اگست کو سارا دن فلیٹ میں تھی۔ دونوں لینئیر ریگریشن چینل نہ صرف اطراف کی طرف گامزن ہیں بلکہ عملی طور پر ایک دوسرے میں ضم ہو گئے۔ اس کا مطلب ہے کہ جوڑی تقریباً دو دن سےعملی طور پر اسی قیمت کی حد میں ہے اور اب یہ محدود ہے۔ بالکل درست کہیں تو قیمت گذشتہ دن کے دوران کم سے بلند سطح کی جانب 40 پوائنٹس سے گزری۔ اور منگل کو پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کی نقل و حرکت کے بارے میں صرف اتنا ہی جاننا ہے۔ یورو/ڈالر کے آرٹیکل میں، ہم نے پہلے ہی اس حقیقت کے بارے میں بات کی ہے کہ ایسے اتار چڑھاؤ کے ساتھ اشاروں کی تشکیل بہت کم ہو سکتی ہے یا کسی ایک سطح یا لائن کے گرد ہو سکتی ہے۔ پاؤنڈ/ڈالر کی صورت میں، یہ دوسری آپشن تھی جو سامنے آئی۔ چونکہ قیمت فلیٹ میں حرکت کر رہی تھی، اور سینکو اسپین بی لائن اس چینل کے اندر دوڑی، یہ حیران کُن نہیں ہے کہ قیمت نے سارا دن اس لائن کو عبور کیا۔ صبح کو خرید کا پہلا اشارہ تشکیل پایا اور اس کے تاجروں کو طویل پوزیشن کے ساتھ کام کرنا تھا۔ تاہم، وقت گزر گیا، اور قیمت نے اپنے اوپر کی جانب حرکت جاری نہیں رکھی ، اور 1.3886 کی سطح تک نہیں پہنچی اور نہ سینکو اسپین بی لائن سے اوپر جانا جاری رکھا۔ یہ امریکی سیشن کے دوران اس لائن کے نیچے ترتیب پائی، اس لئے طویل پوزیشنز کو اس پوائنٹ پر دستی طور پر بند کرنا تھا۔ اس ڈیل پر 12 پوائنٹس کا نقصان ہوا۔ سینکوؤ اسپین بی لائن کے قریب آنے والے تمام سگنلز کو مزید کام نہیں کرنا چاہیے تھا ، کیونکہ اس وقت تک فلیٹ واضح طور پر نظر آ رہا تھا۔ نیز، منگل کو کوئی بڑی معاشی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 11 اگست۔ فیڈ بورڈ کے اراکین کے جارحانہ بیانات ڈالر کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی نے اوپر جانے والے چینل کو چھوڑنے یا اوپر جانے والی رحجان لائن کو توڑنے کے بعد نیچے کا کمزور رحجان شروع کیا۔ اس کے ساتھ صرف کل، ایک نیچے کا چینل بن گیا ہے، جو اب ان کو سپورٹ کرتا ہے جو نیچے تجارت کر رہے ہیں۔ اس وقت، قیمت اس چینل کے نچلے بورڈر کے قریب واقع ہے، جو ایک طرح سے ممکنہ قیمتوں میں اضافے کی وارننگ دیتا ہے۔ کم اتار چڑھاؤ اور متزلزل حرکتوں کو دیکھتے ہوئے، اس آپشن کو بالکل مسترد نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ، ہم آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ طویل مدت میں، دونوں بڑی جوڑیاں اس پوزیشن میں ہیں جہاں نیا اوپر کا رحجان شروع کرنا بہت منطقی ہے۔ لہٰذا، اس منظرنامے پر انحصار کرنا جاری رکھتے ہیں۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3754 ،1.3800، 1.3886 ،1.3981۔ سینکو اسپین بی (1.3859) اور کیجن-سن (1.3901) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ بدھ کو برطانیہ میں کوئی اہم واقعات یا رپورٹیں نہیں ہیں، اور امریکہ میں ایک اہم افراطِ زر کی رپورٹ شائع ہو گی، جس پر ردِ عمل طاقتور اور غیر متوقع ہو سکتا ہے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالرکی جوڑی میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (27 جولائی-2 اگست) کے دوران 70 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس ہفتے کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے ظاہر کیاکہ تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن میں معمولی سا اضافہ ہوا۔ زیادہ صحیح کہیں تو یہ 7,000 معاہدوں کے لئے ہے، جو برطانوی کرنسی کے لئے زیادہ کم نہیں ہے۔ اہم چیز مختلف ہے، سی او ٹی رپورٹ کا خلاصہ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لیے مارکیٹ میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے مطابقت رکھتا ہے۔ اگر اوپر چارٹ پر دیکھیں تو یہ واضح ہو جائے گا کہ اب نیچے کے رحجان کا کوئی سوال نہیں ہے۔ یعنی، پیشہ ور تاجروں کی نیٹ پوزیشن پچھلے ڈیڑھ ماہ سے کم ہو رہی ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد مختصر پوزیشنز طویل سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ تاہم، یہ ابھی تک عالمی رحجان کی نیچے کے رحجان میں تبدیلی کا باعث نہیں بنی۔ مزید براں، غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن پچھلے کئی ماہ سے کم ہو رہی ہے، لیکن برطانوی کرنسی عالمی اوپر کے رحجان کے خلاف معمولی سی ترتیب پائی ہے۔ اس وقت، یورو کرنسی کے کیس میں یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ عالمی اوپر کا رحجان جو ڈیڑھ سال برقرار رہا ختم ہو گیا ہے۔ ہمارا ابھی بھی ماننا ہے کہ یورو اور پاؤنڈ کسی بھی وقت اضافے کو دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ جہاں تک جوڑی کے مستقبل کے امکانات کی بات ہے، اگر ہم سی او ٹی رپورٹ کا جائزہ لیں تو وہ ممکنہ حد تک غیر واضح رہتے ہیں۔ یاد کریں کہ جب سبز اور سرخ لائنیں ایک دوسرے تک پہنچتی ہیں تو اس کا مطلب رحجان کا ختم ہونا ہے۔ اب ممکنہ حد تک قریب ہیں، جو یہ اندازہ لگانے کی وجہ فراہم کرنا ہے کہ اوپر کے رحجان کی تکمیل کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ لیکن چونکہ جوڑی ابھی بھی بہت بلندی پر ہے، تو یہ نتیجہ اخذ کرنا چاہئیے کہ جوڑی میں اصلاح ہوئی ہے اور اوپر کی حرکت دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2025
Summary
Urgency
Analytic
Stanislav Polyanskiy
Start trade
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback