empty
 
 
06.10.2021 09:22 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 6 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ برطانوی پاؤنڈ مسلسل بڑھ رہا ہے اور اوپر کے رجحان کو الٹ دیتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی نے گذشتہ چند ہفتوں کی نسبت 5 اکتوبر کو کم سرگرمی سے حرکت کی۔ دن کا اتار چڑھاؤ صرف 65 پوائنٹس کا تھا، جو پاؤنڈ کے لئے بہت کم ہے۔ اب یہ واضح ہے کہ معاشی واقعات کے خالی کیلنڈر کے ساتھ، تاجروں کو فعال طور پر تجارت کرنے کی نئی وجوہات نہیں ملیں گی۔ گذشتہ ہفتے، ہمیں یاد ہے کہ برطانیہ میں ایندھن کا بحران بھڑک اٹھا ، جس کی وجہ سے پاؤنڈ ابتدائی طور پر ڈالر کے مقابلے میں 300 پوائنٹس کم ہوا، اور پھر ، جب حالات بہتر ہونا شروع ہوئے ، پاؤنڈ 200 پوائنٹس سے زیادہ بڑھ گیا۔ اس لئے اب ہم پاؤنڈ کی بحالی کے اختتام کو دیکھ رہے ہیں۔ نہیں، اوپر کی حرکت جاری رہ سکتی ہے لیکن برطانیہ میں ایندھن کے بحران کے موضوع کی بنیاد پر نہیں۔ مزید براں، جوڑی نے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے جانے والی رحجان لائن کو عبور کیا۔ اگر اگر 5 منٹ کے ٹائم فریم پر دیکھیں تو آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ آج صرف دو اشارے بنے تھے، دونوں طویل پوزیشنز کے لئے تھے۔ قیمت 1.3601 اور 1.3607 سطحوں سے ٹوٹی اور پھر اس سے اچھلی۔ دونوں صورتوں میں، تاجر طویل پوزیشن میں داخل ہو سکتے تھے۔ پہلی طویل پوزیشنز کو صفر کے منافع پر بند ہونا چاہئیے تھا، کیونکہ قیمت 25 پوائنٹس سے اوپر گئی، جو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر رکھنے کے لئے کافی تھا، جس پر تجارت بند ہوئی تھی۔ دوسری طویل پوزیشن کو سہ پہر دیر میں دستی طور پر بند ہونا چاہئیے تھا۔ اسٹاپ لاس کو بھی بریک ایون پر ترتیب پانا چاہئیے تھا لیکن اس سے کچھ نہیں ہوا۔ شام میں، ڈیلز میں 25 پوائنٹس کا منافع ہوا، جسے حاصل کرنا چاہئیے تھا۔ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ منگل کو معاشی اعدادوشمار کا بھی پاؤنڈ/ڈالر پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ برطانوی سروسز پی ایم آئی کو نظرانداز کیا گیا۔ امریکہ میں کاروباری سرگرمی کی آئی ایس ایم کی انڈیکس نے ڈالر میں 10 پوائنٹس کی مضبوطی کو اجاگر کیا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤںڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر کی جانب اصلاح کو جاری رکھتی ہے، لیکن اب یہ نیچے کی لائن سے اوپر ہے، اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ نیچے کا رحجان پلٹ گیا ہے۔ اس صورت میں، تاجر اب پاؤنڈ کے اوپر کی جانب نئے رحجان کے شروع کرنے کا انتظار کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ ہم ایک طویل عرصے سے اسی طرح کی ترقی کے واقعہ کی توقع کرتے رہے ہیں، لیکن حالیہ ماہ میں ڈالر نمو کی طرف جاتا رہا ہے۔ بہرحال، حالیہ تکنیکی تصویر اشارہ کرتی ہے کہ اوپر کی حرکت جاری رہ سکتی ہے، کم سے کم 1.3432 کی سطح کی جانب، جو گذشتہ مقامی بلند سطح کے قریب ہے۔ 6 اکتوبر کو ہم درج ذیل اہم سطحوں کو ممتاز کرتے ہیں: 1.3519، 1.3570، 1.3601 - 1.3607، 1.3732۔ سینکو اسپین بی (1.3610) اور کیجن-سن (1.3531) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ برطانیہ بدھ کو تعمیراتی سیکٹر میں کاروباری سرگرمی پر رپورٹ جاری کرے گا۔ اس رپورٹ پر 10 پوائنٹس کا ردِ عمل ہوا، جیسا کہ وہ کہتے ہیں۔ اس کے بعد جوڑی کی طاقتور حرکت کے لئے انتظار کرنا کافی مشکل ہے۔ امریکہ میں اے ڈی رپورٹ شائع ہو گی اور پیش گوئی کے مطابق، ستمبر کے آخر میں قدر 374,000 سے 455,000 تک بڑھے گی۔ تاہم، ہم آپ کو یاد دلانا چاہیں گے کہ نان فارم اور اے ڈی پی کے لئے رحجان مشکل ہی ایک جیسا ہو گا۔ یعنی، اے ڈی پی رپورٹ ملازمین کی تعداد میں طاقتور اضافہ دکھاتی ہے اور نان فارم رپورٹ متوقع اقدار سے کم ہو سکتی ہے۔ لہٰذا، اگر اے ڈی پی رپورٹ میں پیش گوئی سے اصل قیمت کا مضبوط انحراف نہیں ہے ، تو مارکیٹ کا رد عمل بھی مضبوط ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

بڑے کھلاڑیوں کے بُلش مزاج میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (21-27 ستمبر) کے دوران معمولی سی مضبوطی آئی۔ اگرچہ، حقیقت میں یہ ممکنہ طور پر غیر جانبدار ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کی قدر صفر کے قریب ہے، جس کا مطلب پاؤنڈ میں طویل اور مختصر پوزیشن کی کھلی تعداد کا برابر ہونا ہے۔ نتیجہ کے طور پر، نہ تو بُلز اور بئیرز کے پاس ابتدا ہے۔ مزید براں، متعدد ماہ میں پیشہ ور تاجروں کا مزاج حال میں مسلسل تبدیل ہو رہا ہے، کیونکہ نیٹ پوزیشن میں یا تو اضافہ ہو رہا ہے یا کمی آ رہی ہے۔ لہٰذا، ہمارے نقطہ نظر سے نتیجہ واضح ہے: سی او ٹی رپورٹوں نے اب نہ تو بُلش اور نہ ہی بئیرش مزاج کو ظاہر کیا۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، غیر تجارتی گروپ میں تبدیلیاں کم سے کم تھیں۔ 5.5 ہزار خرید کے معاہدے (طویل) اور 4.5 ہزار فروخت (مختصر) کے معاہدے کھلے تھے۔ لہٰذا، غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں 1000 کا اضافہ ہوا۔ اگر یورپی کرنسی کے معاملے میں ،سی او ٹی کی رپورٹیں مزید کمی کا اشارہ کرتی ہیں، تو پاؤنڈ کے معاملے میں ،سی او ٹی کی رپورٹیں صرف تاجروں کے غیر جانبدار مزاج کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اوپر تصویر نیچے کے رحجان کو واضح دکھاتی ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پیشہ ور تاجر برطانوی کرنسی کی فروخت جاری نہیں رکھتے۔ نتیجے کے طور پر، پاؤنڈ کے لیے مزید کمی واضح نہیں ہے۔ نوٹ کریں کہ یورو میں اوپر کے رجحان کے خلاف تقریباً 43 فیصد اور پاؤنڈ میں 24 فیصد کی اصلاح ہوئی۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback