empty
 
 
15.11.2021 12:48 PM
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 15 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی سودوں کا تفصیلی تجزیہ۔ برطانوی پاؤنڈ نے بھی جمعہ کو کچھ دلچسپ نہیں دکھایا

برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی نے 12 نومبر کو بہت کم تجارت کی۔ اگرچہ قیمت صرف 70 پوائنٹس پار کر سکی، حرکت خود الٹاؤ اور بہت کمزور انٹرا ڈے رحجان کی وجہ سے کافی حیران کُن تھی۔ جیسا کہ یورو/ڈالر کی جوڑی کے معاملے میں، یہ بہت اچھی بات ہے کہ دن کے دوران صرف دو تجارتی اشارے بنتے تھے، جن میں سے ایک کو فوری طور پر اس حقیقت کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا کہ یہ مارکیٹ کے قریب قریب بن گیا تھا۔ اس لئے، فروخت کے اشارے سے نمٹنا باقی رہتا ہے، جو 1.3424 کی انتہائی سطح سے پلٹنے کے بعد تشکیل پایا تھا۔ اس پر کام ہونا چاہئیے تھا کیونکہ اشارے طاقتور تھے۔ تاہم، قیمت اس کے بعد صرف 24 پوائنٹس سے نیچے گئی، جو بریک ایون پر اسٹاپ لاس ترتیب دینے کے لئے کافی تھا۔ اس آرڈر کے مطابق، مختصر پوزیشنز آخرکار بند ہو گئیں، کیونکہ قیمت تیزی سے 1.3424 کی سطح پر پلٹی۔ لہٰذا، جمعہ کو پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لئے بھی کوئی نفع یا نقصان نہیں تھا۔ چارٹ پر قدر "1" اس وقت کو نشان زد کرتی ہے جب صارف کی جذبات کی انڈیکس شائع ہوئی، جس کے بعد جوڑی میں 40 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ایسی کمزور رپورٹ پر کافی طاقتور ردِ عمل تھا۔

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کا رحجان برقرار رکھتی ہے، کیونکہ یہ رحجان لائن سے نیچے رہتی ہے۔ اس وقت، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی اپنی سالانہ کم سطحوں کے بہت قریب ہے اور رحجان لائن سے بہت دور ہے، اس لئے اس کے پاس ممکنہ حد تک اصلاح کا اور نیچے کے رحجان کو برقرار رکھنے کا موقع ہے۔ قیمت سینکو اسپین بی اور کیجن سن لائنوں سے نیچے رہتی ہے۔ 15 نومبر کو ہم درج ذیل اہم سطحوں کو ممتاز کرتے ہیں: 1.3246، 1.3304، 1.3424، 1.3519، 1.3570۔ سینکو اسپین بی (1.3618) اور کیجن-سن (1.3476) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ برطانیہ یا امریکہ میں پیر کو کچھ بھی دلچسپ ہونا طے نہیں ہے۔ اس لئے دن میں ہم معمولی حرکت کی توقع کرتے ہیں اس سے مماثل جو جمعہ کو دیکھی گئی تھی۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 15 نومبر۔ کیا جیروم پاول کے پاس اپنا عہدہ برقرار رکھنے کا حقیقی موقع ہے؟

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 15 نومبر۔ لندن نے آرٹیکل 16 استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن اب تک اس نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 15 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (26 اکتوبر- 1 نومبر) کے پیشہ ور تاجروں کا مزاج عملی طور پر تبدیل نہیں ہوا۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا چاہئیے کہ گذشتہ ہفتے کے دو اہم دنوں کے دوران - جو بدھ اور جمعرات ہیں- جب تمام طاقتور حرکات ہوئیں، وہ جدید رپورٹ میں شامل نہیں تھیں۔ یعنی، ہفتے میں ہم دیکھ سکیں گے کہ پیشہ ور تاجروں کا مزاج کتنا اور کس سمت میں تبدیل ہوا۔ اس دوران، ہم صرف وہی نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں جو ایک ہفتہ پہلے تھا۔ پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائینیں مسلسل اپنی حرکت کی سمت تبدیل کرتی ہیں، اور مسلسل ٹکراتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بڑے کھلاڑی خود نہیں سمجھتے کہ پاؤنڈ کے ساتھ کیا کیا جائے۔ تاہم، یہ سب جوڑی کی حرکت کے جولائی سے شروع کئے گئے شیڈول سے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ ان چار مہینوں میں، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی 1.3400 اور 1.4000 کی سطح کے درمیان یعنی افقی چینل میں رہی ہے۔ اس عرصے میں تجارتی اور غیر تجارتی تاجروں نے تقریباً ہر ہفتے اپنا مزاج بدلا۔ لہٰذا، گذشتہ تبدیلیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ہم اندازہ لگائیں گے کہ برطانوی کرنسی میں نیا اضافہ قریب مستقبل میں 500 پوائنٹ کے اضافے کے امکان کے ساتھ شروع ہو گا۔ مزید براں، بینک آف انگلینڈ کی میٹنگ کے نتائج ڈاوش(جارحانہ) نہیں تھے۔ برطانوی کرنسی غیر مستحق طور پر گر گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ مارکیٹیں جلد ہی اس ناانصافی کا ازالہ کر سکتی ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ رپورٹنگ ہفتے کے دوران پیشہ ور تاجروں نے 5.8 خرید کے معاہدے (طویل) اور 7.5 ہزار فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ اس طرح، نیٹ پوزیشن زیادہ تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback