empty
 
 
19.11.2021 07:56 AM
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 19 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ پاؤنڈ رینگ رہا ہے اور ریٹیل تجارت کی رپورٹ کا انتظار کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی جمعرات کو ایک بار پھر غیر واضح طور پر تجارت کر رہی تھی۔ پاؤنڈ نے یورپی تجارتی سیشن میں اضافے کو جاری رکھنے کی کوشش کی اور اس نے امریکی سیشن میں اپنے زوال کو جاری رکھنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں یہ صرف ایک دن میں 50 پوائنٹس سے گزری، جو کہ بہت ہی معمولی ہے۔ ایک جانب ہر چیز واضح ہے کیونکہ کل برطانیہ میں ایک بھی اہم واقعہ یا اشاعت نہیں تھی۔ لہٰذا، جمعرات کو پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی پر تاجروں کے مزاج پر کوئی چیز اثر انداز نہیں ہوئی۔ دوسری جانب پاؤنڈ مزید سرگرمی سے حرکت کر سکتا ہے، کیونکہ 50 پوائنٹس کافی کم ہیں۔ جیسا کہ یورپی کرنسی کی صورت میں، ایک بھی تجارتی اشارہ گذشتہ دن میں نہیں بنا۔ مزید براں، فی دن قیمت اچیموکو اشارے یا کسی بھی سپورٹ سطح کی کسی بھی لائن پر کام نہیں کر سکی۔ یعنی جمعرات کو جوڑی بالکل کام نہیں آئی! اس طرح کل کوئی ''میکرو اکنامکس'' نہیں تھی، کوئی ''فاؤنڈیشن'' نہیں تھی، کوئی ''تیکنیک'' نہیں تھی۔ ایک غیر معمولی اور غیر دلچسپ دن۔ لیکن ایسے بھی ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی اصلاح جاری رکھتی ہے اور پہلے سے سینکو اسپین بی لائن تک پہنچ گئی ہے، جو کہ اچیموکو انڈیکیٹر میں طاقتور ترین ہے۔ اصلاح کمزور ہے اور نیچے کا رحجان ابھی بھی دور ہے۔ اگر بُلز اچیموکو کلاؤڈ کے اوپری بورڈر کو عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر اوپر کی حرکت رحجان لائن کے ہدف کے ساتھ جاری رہ سکتی ہے۔ لیکن، رحجان لائن سے نیچے، نیچے کا رحجان برقرار رہتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پاؤنڈ کسی بھی وقت اپنا زوال جاری رکھ سکتا ہے۔ 19 نومبر کو ہم درج ذیل اہم سطحوں کو ممتاز کرتے ہیں: 1.3304، 1.3352، 1.3519، 1.3570، 1.3601 - 1.3607۔ سینکو اسپین بی (1.3524) اور کیجن-سن (1.3441) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں سے "پلٹاؤ" اور "پیش رفت" ہو سکتے ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ اکتوبر کی ریٹیل سیلز برطانیہ میں جمعہ کو جاری ہونا طے ہے۔ پیشن گوئی کے مطابق، صورتِ حال کو ستمبر کی نسبت تھوڑا سا بہتر ہونا چاہئیے، لیکن زیادہ ہونا مشکل ہے۔ اس لئے، پاؤنڈ اسٹرلنگ کا اس رپورٹ کی بنیاد پر مارکیٹ کا طاقتور ردِ عمل حاصل کرنے کا امکان نہیں ہے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 19 نومبر۔ جیروم پاول یا لیل برینارڈ؟ یہ ایک سوال ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 19 نومبر۔ شمالی آئرلینڈ اپنی سرحد کے ساتھ پروٹوکول کو جلد از جلد ترتیب دینے پر زور دیتا ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 19 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

گشتہ رپورٹنگ ہفتے (2-8 نومبر) کے دوران پیشہ ور تاجروں کا مزاج زیادہ سے زیادہ بُلش ہو گیا۔ تاہم، اسے حیرت انگیز نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج گذشتہ کچھ ماہ سے مسلسل تبدیل ہوتا رہا ہے، جو اوپر چارٹ میں پہلے انڈیکیٹر پر بالکل درست جھلکتا ہے۔ سبز اور سرخ لائنیں جو غیر تجارتی اور تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشنز (دوسرے الفاظ میں، مزاج) کو ظاہر کرتی ہیں، وہ مسلسل حرکت کی سمت اور صفر کی سطح سے اپنی متعلقہ پوزیشن کو بدل رہی ہیں۔ یعنی سادہ الفاظ میں، تاجروں کے دونوں اہم گروپ مسلسل اپنا مزاج تبدیل کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، گذشتہ رپورٹنگ ہفتے کے دوران پیشہ ور تاجروں نے زیادہ سے زیادہ 24,000 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے اور 2,500 خرید (طویل) معاہدے بند کئے۔ لہٰذا، ان کی نیٹ پوزیشن میں 26.5 ہزار کی کمی ہوئی۔ اور اس حقیقت کے باوجود کہ انہوں نے اب کُل 130,000 معاہدے کھولے۔ حالیہ تبدیلوں کے علاوہ، پیشہ ور کھلاڑیوں کا بئیرش مزاج ایک چوتھائی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ، نیٹ پوزیشن ابھی بھی صفر کے قریب ہے، جو جذبات کی غیر جانبادری کا اشارہ کرتی ہے۔ عمومی طور پر سی او ٹی رپورٹوں کا استعمال کرتے ہوئے پاؤنڈ میں مزید حرکت کی پیشن گوئی کرنا اب ایک ناشکری کا کام ہے۔ آپ یورو اور پاؤنڈ کے لیے پہلے اشارے کی ریڈنگ بھی موازنہ کر سکتے ہیں۔ فرق بہت واضح ہے۔ اگر یورو کے معاملے میں رحجان بنانا ممکن ہے، تو پاؤنڈ کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ جزوی طور پر، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کی نقل و حرکت مارکیٹ میں تاجروں کے مزاج سے مطابقت رکھتی ہے، کیونکہ جوڑی مسلسل سمت بدل رہی ہے، جو اوپر 24 گھنٹے کے ٹائم فریم کے چارٹ میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback