empty
 
 
19.11.2021 08:31 PM
یورو/ امریکی امریکی. فیڈ کا ہاکش ونگ مضبوط ہوا ہے؛ یورپ میں کوویڈ کے مسائل


کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی کرنسی نے دوبارہ اپنا کردار دکھایا ہے۔ امریکی ڈالر انڈیکس نے 96 کی سطح کو ٹیسٹ کیا ہے (رواں سال پہلی بار) جبکہ یورو/ یو ایس ڈی پئیر نے سالانہ ترین سطح کو اپ ڈیٹ کیا ہے جو 1.1250 کی سطح پر موجود ہے ۔ یہ پہلے ہی 17 ماہ کی کم ترین سطح ہے: آخری بار قیمت اس قیمت کے علاقے میں جون 2020 کے اوخر میں تھی.

اس جوڑی کے خریدار ایک بار دوبارہ ہار کے قریب ہیں، اگرچہ انہوں نے جمعہ کے روز کے پہلے حصّہ میں تصحیحی اضافہ جاری رکھنے کی کوشش کی تھی - دن کی بلند ترین سطح 1.1373 پر موجود تھی۔ تاہم، "ڈالر کی بالادستی" کے موجودہ دور میں طویل پوزیشنز خاصی پُر خطر ہیں - اس سے پہلے کہ تاجر پیچھے مڑ کر دیکھیں، یہ جوڑی 100 سے زیادہ پوائنٹس سے کم ہوگئی ہے جو حقیتا چند گھنٹوں میں ہوا ہے اور اگرچہ بئیرز فوری طور پر 1.1250 کے نشان سے واپس آ گئے لہذا یورو / یو ایس ڈی میں منفی امکانات بالکل واضح ہیں۔

یہکہ 12 کی سطح کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے صرف وقت ہی درکار ہے، فیڈ کے متعدد نمائندوں کی طرف سے سخت گیر اشاروں اور ای سی بی کے نمائندوں کے متضاد اشاروں کے پس منظر میں پئیر کے بُلز صرف قلیل مدتی تصحیحی واپسی پر بھروسہ کر سکتے ہیں، جو صرف امریکی ڈالر کے کمزور ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یورو کے پاس جوابی جارحیت کے لئے اپنے دلائل نہیں تھے اور نہ ہی ہیں۔

This image is no longer relevant


یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورو/ یو ایس ڈی پئیر جمعہ کو تقریبا خالی معاشی کیلنڈر کے پس منظر کے خلاف گر گیا تھا۔ ثانوی میکرو اکنامک رپورٹیں اس طرح کے اتار چڑھاؤ کو مشتعل نہیں کر سکیں تھیں خاص طور پر اس لئے کہ یہ جوڑی یکایک 180 ڈگری مُڑ گئی تھی ۔ میری رائے میں جمعہ کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کئی بنیادی وجوہات کی وجہ سے ہے۔

سب سے پہلے، "جمعہ کا عنصر"۔ تصحیحی اضافہ "جبری نوعیت" کا تھا: جیتے گئے ہر پوائنٹ پر یورو/ یو ایس ڈی خریداروں کو مزید مشکل ہی ملی تھی ۔ جمعہ کی سہ پہر میں بالآخر اضافہ کا عمل رک گیا جس کے بعد تاجروں نے ہفتے کے آخر میں انہیں چھوڑنے کا خطرہ مول لئے بغیر اجتماعی طور پر لانگ پوزیشنز بند کرنا شروع کر دیں۔ ایک طرح کے "ڈومینو اثر" نے اپنا کام کیا: فروخت کنندگان نے اس اقدام پر قبضہ کر لیا اور نئے جوش و خروش کے ساتھ قیمت کو نئی کم ترین سطح کی طرف کھینچ لیا۔

اضافہ کا عمل ختم ہو رہا ہے کرسٹین لیگارڈ کی تقریر کے ساتھ مل گیا. ای سی بی کے سربراہ نے جمعہ کو یورپی بینکنگ کانگریس میں حصہ لیا جہاں انہوں نے ایک بار پھر "ڈووش" بیان بازی کی۔ مجموعی طور پر انہوں نے کوئی نئی بات نہیں کی اور پیر کے روز یورپی پارلیمنٹ کی دیواروں کے اندر آواز اٹھانے والے ان خیالات کو دہرایا۔

ان کی تقریر کا نچوڑ اس حقیقت پر مرکوز رہا کہ مالیاتی پالیسی کے پیرامیٹرز کو جلد بازی میں سخت کرنے سے "یورو زون کی معیشت پر منفی اثرات میں اضافہ ہوگا"۔ لیگارڈ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ افراط زر میں اضافہ عارضی ہے۔ لہٰذا ان کی رائے میں اس حقیقت کے پیش نظر کہ افراط زر کی توقعات کمزور ہونی چاہئیں، پالیسی کو سخت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

دوسرے لفظوں میں ای سی بی کے سربراہ نے ایک بار پھر اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یورپی ریگولیٹر کے پاس شرح بڑھانے کے لئے جلدبازی کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اسی طرح کی بیان یورپی مرکزی بینک کے چیف اکانومسٹ فلپ لین نے بھی دیا تھا۔

عمومی طور پر یورو/ یو ایس ڈی میں مشاہدہ کی جانے والی کمی کی وجہ نہ صرف ڈالر کی مضبوطی ہے بلکہ یورو کی کمزوری بھی ہے۔ واحد کرنسی سے متعلق اہم کراس پئیرز پر توجہ دیں: یہ سب یورو کی تیزی سے قدر میں کمی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کی جزوی وجہ یورپ میں کورونا وائرس بحران کی اگلی لہر ہے۔

جیسا کہ معلوم ہے آسٹریا پیر کو مکمل لاک ڈاؤن متعارف لگا رہا ہے جو کم از کم 20 دن کے لئے ہے ۔ ملک کے باشندوں کو دوبارہ "ریموٹ" (جہاں ممکن ہو) کام کرنا پڑے گا اور تمام دکانیں (سوائے کھانے کے) بند کر دی جائیں گی۔ اسکول صرف ان بچوں کو بُلا سکیں گے جو مختلف وجوہات کی بنا پر دور رہ کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور انہیں کل وقتی اسباق کی ضرورت ہوتی ہے۔ آسٹریا یورپی یونین کا پہلا ملک ہے جس نے کوویڈ کی وباء کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن دوبارہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کو اب خدشہ ہے کہ جرمنی لاک ڈاؤن کو دوبارہ متعارف کرانے میں آسٹریا کی پیروی بھی کرے گا۔ جمعہ کے روز جرمن حکام نے ریاست کی نان ویکسینیٹیڈ علاقوں میں کہ جن میں ہسپتال میں داخل ہونے کا ریٹ ذیادہ ہے قرنطینہ کی پابندیاں لاگو کی ہیں جو 16 ریاستوں میں سے 12 ریاستیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جرمن کے وزیر صحت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں کہ اس وباء کو روکنے کے لیے ملک کو مزید سنگین قرنطینہ پابندیوں کی ضرورت ہے۔

یہ ایک تشویشناک اشارہ ہے کیونکہ جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی روزانہ کی شرح نمو ایک نئے ریکارڈ تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ایک روز کے دوران 65,000 نئے کیس درج کیے گئے: یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 15,000 زیادہ کیسز ہیں۔

عمومی طور پر ملک میں مسلسل گیارہویں روز اینٹی ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لہٰذا آسٹریا کی مثال پر عمل کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن متعارف کرانے کا خطرہ کافی زیادہ ہے۔ یہ بنیادی پس منظر ڈالر کے ساتھ مل کر یورو پر دباؤ ڈالتا ہے

اس کے بدلے میں امریکی کرنسی کو فیڈ کے نمائندوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے فیڈرل ریزرو کے گورنر کرسٹوفر والر نے کہا کہ ریگولیٹر کو ٹیپرنگ کے عمل کو تیز کرنا چاہئے۔ وہ بڑھتی ہوئی افراط زر کے بارے میں پریشان تھے اور انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ امریکی لیبر مارکیٹ زیادہ سے زیادہ روزگار کی سطح پر "بہت تیز رفتاری" سے پہنچ رہی ہے۔

اس سے قبل فیڈرل ریزرو کے دیگر نمائندوں بشمول جیمز بلارڈ، جان ولیمز، رافیل بوسٹک اور چارلس ایونز نے بھی اسی طرح کے بیانات دیئے تھے۔ فیڈ کا ہاکش ونگ مضبوط ہو رہا ہے جس سے ڈالر کو نمایاں مدد مل رہی ہے۔

This image is no longer relevant

اس طرح، یورو / یو ایس ڈی پئیر کے لئے تنزلی کے رجحان نے ابھی تک خود کو ختم نہیں کیا ہے. تقریبا تمام بنیادی عوامل سے پتہ چلتا ہے کہ اس پئیر کے بئیرز موجودہ تصیحیحی واپسی کے باوجود دوبارہ 12 کی سطح کے اندر قدم جمانے کی کوشش کریں گے۔ تنزلی کے عمل کا پہلا ہدف 1.1250 کی سطح ہے - یہ سال کے لئے نئی قیمت کم ترین سطح ہے۔ مختصر پوزیشنوں کو کھولنے کے لئے کسی بھی تصحیحی اضافہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Irina Manzenko,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback