empty
 
 
25.11.2021 01:41 PM
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 25 نومبر۔ جوڑے کی نقل و حرکت اور تجارتی سودوں کا تفصیلی تجزیہ۔ پاؤنڈ واقعی گرنا نہیں چاہتا، لیکن یورو کرنسی کی پیروی کرتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی بالکل غیر واضح طور پر تجارت کرتی رہی، لیکن ساتھ ہی نیچے کی طرف رجحان کو برقرار رکھا۔ اوپر چارٹ پر توجہ دیں، جو جوڑی کی انٹراڈے حرکت کو واضح دکھاتا ہے۔ نیچے کی جانب ہر 20 پوائنٹس پر، 15 پوائنٹس کی اوپر کی جانب ریٹریسمنٹ تھی۔ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کا اتار چڑھاؤ بدھ کو کافی کم صرف 66 پوائنٹس کا تھا۔ نیچے کی جانب کی حرکت کافی کمزور تھی اور تمام تجارتی اشارے صرف 1.3352 کی انتہائی سطح کے گرد ہی بنے۔ اور چونکہ ایک سے زائد اشارے تھے، یہ اصل میں فلیٹ کی نشانی تھے نہ کہ رحجان کی حرکت کی۔ عمومی طور پر، تجارت کرنا گذشتہ دن کے برعکس کافی غیر مناسب تھا۔ یہ بھی فوری نوٹ کرنا چاہئیے کہ کل برطانیہ میں کوئی ایک اہم معاشی رپورٹ یا کوئی اہم واقعہ نہیں تھا۔ چارٹ پر نمبر "1" اور "2" امریکہ میں معاشی اعدادوشمار کی اشاعت کے وقت کو ظاہر کرتا ہے، جن کا عملی طور پر جوڑی کی حرکت پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا اور جس کے بارے میں ہم نے یورو/ڈالر کے تجزیے میں بات کی تھی۔ ہم صرف جی ڈی پی (+ 2.1% q/q بمقابلہ پیشن گوئی + 2.2% q/q) اور پائیدار سامان کے آرڈرز (-0.5% m/m بمقابلہ پیشن گوئی + 0.2% m/m) کی رپورٹوں کو الگ کر سکتے ہیں۔ یہ پتہ چلتا ہے کہ دونوں اہم ترین رپورٹیں امریکی کرنسی کے حق میں نہیں تھیں، لیکن اس کے باوجود، انہوں نے اس کی مضبوطی کو نہیں روکا۔ آئیے اب تجارتی اشاروں کی جانچ کی جانب جاتے ہیں۔ پہلے دو تجارتی اشاروں کو ایک ساتھ سمجھنا چاہئیے کیونکہ وہ دونوں ایک جیسے ہیں۔ 1.3352 کی سطح سے پلٹنا، جس پر طویل پوزیشنز کے ساتھ کام ہونا چاہئیے۔ جوڑی پہلے یا دوسرے 20 پوائنٹس کے بعد اوپر نہیں جا سکی، اس لئے اسٹاپ لاس بریک ایون پر ترتیب نہیں پایا۔ طویل پوزیشن کو دستی طور پر بند کر دیا گیا جب جوڑی 1.3352 سے نیچے آ گئی اور اس طرح فروخت کا اشارہ بنا۔ اس پر بھی کام ہونا چاہئیے تھا لیکن مختصر پوزیشن کے ساتھ۔ ڈیل پہلی کی نسبت کامیاب رہی اور 16 پوائنٹ کا نفع لائی - اسے سہ پہر میں دستی طور پر بند کرنا چاہئیے تھا۔ پہلی تجارت پر 12 پوائنٹس کا نقصان ہوا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی اپنی نیچے کی حرکت جاری رکھتی ہے اور نیچے کی رحجان لائن کے علاوہ نیچے کا رحجان چینل بھی بنا ہے، جس کی بڑی ڈھلوان ہے۔ لہٰذا، 5 منٹ کے ٹائم فریم پر تمام نان اسکرپٹ حرکتوں کے باوجود، حرکت بلند ٹائم فریم پر بہت اچھی لگتی ہے۔ اگر ہم 4 گھنٹے کے ٹائم فریم پر کو مدِ نظر رکھیں تو اب یہ اچھی تجارت ہے کیونکہ یہ انٹرا ڈے کے مقابلے میں پوزیشن پر طویل مدتی انعقاد کو فرض کرتا ہے۔ 25 نومبر کو ہم درج ذیل اہم سطحوں کو ممتاز کرتے ہیں: 1.3246, 1.3304, 1.3352, 1.3406, 1.3513۔ سینکو اسپین بی (1.3479) اور کیجن-سن (1.3417) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں سے "پلٹاؤ" اور "پیش رفت" ہو سکتے ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے جمعرات کو برطانیہ میں تقریر کریں گے، جس پر مارکیٹوں کے ردِ عمل کا امکان نہیں ہے۔ یہ یاد رکھنا چاہئیے کہ ہر سینٹرل بینک کے سربراہ کی تقریر اس قسم کا ردِ عمل اجاگر نہیں کرتی اور نہ ہی ہر تقریر مارکیٹ کو اہم معلومات فراہم کرتی ہے۔ بیلے کی تقریر کے علاوہ، آج رات کوئی اور اہم واقعات نہیں ہوں گے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 25 نومبر۔ "کورونا وائرس" جرمنی میں پھیل گیا ہے۔ یورپی معیشت کا انجن رک سکتا ہے...

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 25 نومبر۔ ایک سال گزر گیا ہے۔ برطانیہ اور یورپی یونین اب بھی بات چیت میں ہیں۔ ماروس سیفکووک کی بیان بازی تبدیل نہیں ہوتی ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 25 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتے کے دوران پیشہ ور تاجروں کا مزاج مزید بئیرش ہو گیا۔ تاہم اسے حیران کُن نہیں ہونا چاہئیے، کیونکہ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج پچھلے کچھ ماہ سے مسلسل تبدیل ہو رہا ہے جو اوپر چارٹ پر پہلے انڈیکیٹر کی بالکل درست عکاسی کرتا ہے۔ سبز اور سرخ لائنیں جو غیر تجارتی اور تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشنز (دوسرے الفاظ میں، مزاج) کو ظاہر کرتی ہیں، وہ مسلسل حرکت کی سمت اور صفر کی سطح سے اپنی متعلقہ پوزیشن کو بدل رہی ہیں۔ پچھلے رپورٹنگ ہفتے نے صرف ان نتائج میں ہماری تصدیق کی۔ سبز لائن ایک بار پھر نمایاں طور پر گر گئی ہے، اور سرخ لائن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ چند ہفتے پہلے اس کے برعکس تھا۔ اس طرح، باضابطہ طور پر پیشہ ور تاجروں کا مزاج مزید بئیرش ہو گیا ہے، لیکن حقیقت میں یہ ہر دو ہفتوں میں بدلتا رہتا ہے، اس لیے طویل مدتی نتیجہ اخذ کرنا ناممکن ہے۔ غیر تجارتی گروپ نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 4,000 خرید کے معاہدے (طویل) بند کیے اور 17,000 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں ایک ساتھ 21,000 معاہدوں کی کمی ہوئی، جو پاؤنڈ کے لئے کافی ہے۔ تاہم، اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، کیونکہ غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن بھی مسلسل اوپر نیچے جا رہی ہے، جو اوپر والے چارٹ میں دوسرے اشارے سے فصاحت کے ساتھ اشارہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ طویل مدت میں، پاؤنڈ/ڈالر کی شرح تبادلہ خود بھی مسلسل اوپر نیچے ہوتی ہے۔ اس طرح، سی او ٹی رپورٹوں کی بنیاد پر طویل مدتی پیشن گوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback