empty
 
 
28.02.2022 01:40 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : نئے تاجران کے لئے تجارتی اشارے - (کل کی تجارتوں کا تجزیہ) 28 فروری کے لئے


کل کی تجارتوں اور تجارتی اشاروں کا تجزیہ

کل پاؤنڈ سٹرلنگ نے 1.3389 کی سطح کو توڑنے کی کوشش کی تھی - میں نے فیصلہ لیتے وقت اس سطح کو نظر میں رکھنے کی تجویز دی تھی - بہرحال اس کے سطح کے ٹیسٹ ہوتے وقت ایم اے سی ڈی صفر کی سطح سے پہلے ہی خاصا گِر چُکا تھا اور اوور سولڈ ایریا میں تھی - جس سے پئیر میں قلیل مُدتی تنزلی کا امکان کم ہو گیا تھا - اسی وجہ سے تاجران نے پاؤنڈ سٹرلنگ کی فروخت سے اجتناب کیا تھا - وہاں کوئی مزید انٹری پوائنٹ نہ تھا

This image is no longer relevant

آج پاؤنڈ سٹرلنگ امریکی ڈالر کے مقابلہ میں 1 فیصد سے ذیادہ کم ہوا ہے - فی الوقت مزید اضافہ کے حوالے سے امکانات معدوم ہیں - جمعہ کے روز بنک آف انگلینڈ کے پالیسی میکر ہیوگ پیل کی تقریر نے پئیر پر اثر ڈالا تھا - امریکی ہاوس ہولڈ آمدن اور اخراجات کی رپورٹ کا بھی امریکی کرنسی پر کوئی اثر نہ ہوا تھا - اگرچہ بڑھتی ہوئی انفالیشن کے سبب اخراجات میں ایک بڑا اضافہ بھی ملا تھا

بہرحال ابھی تاجران کی انفالیشن میں دلچسپی کم ہوگئی ہے کیونکہ ابھی اُن کی توجہ یوکرائن کی جنگ پر ہے - قطع نظر کشیدگی میں اضافہ جاری ہے - آج برطانیہ کا معاشی کیلنڈر خالی ہے - لہذا میری آپ کو تجویز یہ ہے کہ روس - یوکرائن کے تنازعہ کی صورتحال پر نظر رکھیں- شام کے وقت برطانیہ کی جانب سے ٹریڈ بیلنس کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ ہول سیلز رپورٹ جاری ہوگی

امکان ہے کہ سرمایہ کار شیکاگو پی ایم آئی انڈیکس کی رپورٹ کی اشاعت نظر انداز کریں گے - اسی وجہ سے میں سیف ہیون کرنسی کے طور پر امریکی ڈالر پر لانگ پوزیشن کھولنے کی تجویز دیتا ہوں - مسقبل قریب میں مارکیٹ میں مشکلات کم نہ ہونگی

خرید کا اشارہ

پہلی صورت : آپ آج پاؤنڈ سٹرلنگ خرید سکتے ہیں کہ اگر قیمت 1.3386 (چارٹ میں سبز لکیر) تک پہنچ جائے جس میں اضافہ کا ہدف 1.3445 (چارٹ پر موٹی سبز لکیر) ہے - میں 1.3445 پر لانگ پوزیش بند کرنے اور مذکورہ سطح سے 15-20 پپس کی تصحیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے مُخالف سمت میں شارٹ پوزیشن کھولنے کی تجویز دیتا ہوں- دن کے پہلے حصّہ میں سیاسی کیشیدگی کی وجہ سے پاؤنڈ میں اضافہ کا خاص امکان نہیں ہے - اہم تر : لانگ پوزیشن لینے سے قبل یہ یقینی بنا لیں کہ ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر صفر کی سطح سے اوپر ہو اور اس میں اضافہ ابھی شروع ہی ہوا ہو

دوسری صورت: پاونڈ سٹرلنگ میں آج خرید 1.3345 کی سطح پر رسائی کی صورت میں بھی ممکن ہے - اس موقع پر ایم اے سی ڈی کو اوور سولڈ ایریا سے اوپر ہی ہونا چاھیے جس سے پئیر میں تنزلی کا عمل محدود ہوگا - اس سے اوپر کی جانب کی واپسی بھی مل سکتی ہے - پئیر کا متضاد سمت میں 1.3386 اور 1.3445 کی سطح تک جانا متوقع ہے

فروخت کا اشارہ

پہلی صورت : آج پاؤنڈ میں فروخت کی تجویز دی جاتی ہے کہ اگر قیمت 1.3345 کو حاصل کرلے (چارٹ میں سُرخ لکیر) جس سے پئیر میں ایک تیز رفتار کمی بن سکتی ہے - ہدف 1.3265 پر موجود ہے جہاں میں شارٹ پوزیشن بند کرنے کی تجویز دیتا ہوں - بتائی گئی سطح سے 15 -20 پپس اضافہ کی تصحیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے مخالف سمت میں لانگ پوزیشن کھولنا بہتر ہے برطانوی کرنسی میں تنازعہ میں اضافے اور اُس پر مغربی ممالک کے ردِعمل کے سبب کمی کی توقع ہے - اہم تر: شارٹ پوزیشن کھولنے سے قبل یہ یقینی بنا لیں کہ ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر صفر کی سطح سے نیچے ہو اور اس میں گراوٹ محض شروع ہی ہوئی ہو

دوسری صورت: آج پاؤنڈ سٹرلنگ میں فروخت ممکن ہے کہ اگر قیمت 1.3386 تک پہنچ جائے - تاہم اُس وقت ایم اے سی ڈی لائن کا اوور باٹ ایریا میں ہونا ضروری ہے جس سے پئیر میں ممکنہ اضافہ محدود ہو جائے گا - اس سے نیچے کی جانب تبدیلی بھی بن سکتی ہے - پئیر کا متضاد سطحوں 1.3345 اور 1.3265 تک نیچے جانا متوقع ہے

This image is no longer relevant

چارٹ کی وضاحت

باریک سبز لکیر تجارتی انسٹرومنٹ پر لانگ پوزیشن کھولنے کے لئے انٹری پوائنٹ کو ظاہر کرتی ہے

موٹی سبز لکیر اُش کم و بیش قیمت ہے کہ جہاں آپ آڈر پر نفع حاصل کرسکتے ہیں یا جب یہ امکان کم ہو کہ قیمت اس سے اوپر جائے گی تو خود سے پوزیشن بند کرتے ہوئے نفع بھی حاصل کر سکتے ہیں

باریک سُرخ لکیر تجارتی انسٹرومنٹ پر شارٹ پوزیشن کھولنے کے لئے انٹری پوائنٹ کو ظاہر کرتی ہے

موٹی سُرخ لکیر اُس کم و بیش قیمت کو ظاہر کرتی ہے کہ جہاں آپ آڈر پر نفع حاصل کرسکتے ہیں یا جب یہ امکان کم ہو کہ قیمت اس سے نیچے جائے گی تو خود سے پوزیشن بند کرتے ہوئے نفع بھی حاصل کر سکتے ہیں

ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر - جب مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہوں تو اوور باٹ اور اوور سولڈ زونز کا نظر میں ہونا ضروری ہے

اہم ترین : نو آزمود تاجران کو مارکیٹ میں داخل ہونے کا فیصلہ خوب سوچ سمجھ کر لینا چاھیے - اہم فنڈامینٹل رپورٹس کے جاری ہونے سے قبل مارکیٹ سے دور رہنا ہی بہتر ہے تاکہ ذیادہ اُتار چڑھاؤ کی وجہ سے ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے - اگر آپ خبرؤں کے جاری ہونے کے دوران ہی تجارت کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہمیشہ سٹاپ لاس لگائیں کہ نقصان کم سے کم ہوسکے - بغیر سٹاپ لاس کے آپ بہت جلد اپنی مجموعی سرمایہ کاری کو گنوا سکتے ہیں ، خصوصاً جب تجارتی حجم بہت ذیادہ ہو لیکن آپ نے منی مینجمنٹ کا لحاظ نہ رکھا ہو

یاد رہے کہ کامیاب تجارت کے لئے آپ کا تجارتی منصوبہ واضح ہونا چاھیے کہ جیساء اوپر پیش کیا گیا ہے - کرنسی مارکیٹ میں موجود صورتحال کی بنیاد پر اچانک کئے گئے فیصلوں پر انحصار یومیہ تاجران کے لئے نقصان پر منبی حکمت عملی ہے


Jakub Novak,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback