empty
 
 
07.03.2022 07:33 PM
اے یو ڈی / یو ایس ڈی کا تکنیکی تجزیہ اور تجارتی منصوبہ

گزشتہ جمعہ کو، امریکی ڈالر انڈیکس (ڈی ایکس وائے) تقریباً دو سالوں میں اپنی بلند ترین 98.80 پر سطح پر پہنچ گیا تھا - جو مئی 2020 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے، اور ہفتے کے اختتام پر اس میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے مضبوط ہفتہ وار اضافہ ہے۔ یوکرین میں فوجی کارروائیوں اور امریکہ کی مضبوطی معاشی رپورٹس کے پس منظر میں امریکی ڈالر زیادہ تر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہو رہا ہے، جس سے سیف ہیون ایسٹ کی کشش میں اضافہ ہوا ہے

اس طرح، گزشتہ جمعہ کو شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، فروری میں امریکہ میں 678,000 ملازمتیں فراہم کی گئیں ہیں (پیش گوئی ملازمتوں میں 440,000 کے اضافہ کی تھی )۔ بے روزگاری کی شرح جنوری میں 4.0 فیصد سے کم ہو کر 3.8 فیصد پر آگئی کیونکہ آجروں نے مزدوروں کی کمی کے سبب اپنے ملازمین کو راضی رکھنے کے لیے اجرت میں اضافہ جاری رکھا ہے اس طرح، فروری میں (سالانہ بنیادوں پر) فی گھنٹہ کی آمدنی میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا

اگرچہ فروری کے لیے امریکی نان فارم پے رولز کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ملازمتوں کی تعداد اب فروری 2020 کی سطح سے 2.1 ملین کم ہے، اس طرح کی شرح نمو کے ساتھ، یہ فرق سال کے وسط تک ختم ہو جائے گا، ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ، اور یہ، تیزی سے بڑھتی ہوئی افراط زر کے پس منظر میں، ایف ای ڈی پر اپنی اپنی مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے کے لیے مزید فیصلہ کن اقدامات کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا ہے۔ اگلی فیڈ میٹنگ 15-16 مارچ کو ہوگی۔ جیسا کہ فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول نے حال ہی میں نشاندہی کی، وہ افراط زر کو روکنے کے لیے 25 بیسز پوائنٹ اضافے کی تجویز دے سکتے ہیں، حالانکہ فیڈ کو یوکرین کی صورتحال کے پیش نظر احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یوکرین میں جنگ کا موضوع سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کیموڈیٹیز کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کئی دہائیوں میں سب سے مضبوط اضافہ تھا۔ برینٹ آئل کی قیمت آج 128.00 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2013 کے بعد کی بلند ترین سطح کے مساوی ہے۔ گزشتہ ہفتے مکئی کی قیمت میں اضافہ 2008 کے بعد سب سے زیادہ تھا، اور گندم میں 1959 کے بعد سے مضبوط ترین اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، معیشت کے لیے ایک اہم افراط زر کا خطرہ ہے، جس سے پوری عالمی معیشت کی ترقی کو خطرہ ہے۔

دوسری طرف، کمیوڈیٹیز کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اہم کیموڈیٹیز کرنسیوں بشمول امریکی ڈالر کے مقابلہ میں کرنسیوں کے نرخوں میں اضافہ کا سبب بنی ہیں-

اس طرح، آسٹریلوی ڈالر امریکی کرنسی کے مقابلے میں فعال اضافہ دکھا رہا ہے، نومبر کی لوکل بلند ترین سطحوں کی تجدید کر رہا ہے، اس حقیقت سے قطع نظر کہ امریکی ڈالر کی طلب بھی بطور سیف ہیون ایسٹ مسلسل بڑھ رہی ہے

گزشتہ ہفتے، ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے اپنی کلیدی شرح کو 0.10% کی ریکارڈ کم ترین سطح پر چھوڑ دیا تھا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک افراط زر 2%-3% کی ہدف کی حد میں مستحکم نہیں ہو جاتی وہ پالیسی کو سخت نہیں کرے گا۔ آر بی اے نے غور کیا ہے کہ یوکرین کے بحران نے عالمی معیشت کے امکانات کو مزید دھندلا کر دیا ہے۔

دریں اثنا، آر بی اے کی قیادت کے بیان بدستور ڈؤش ہیں اور آر بی اے کے گورنر فلپ لو صرف اس بات پر غور کرتے ہیں کہ 2022 میں اضافہ ایک "ممکنہ" صورتحال ہے۔ آسٹریلوی معیشت کورونا وائرس کے وبائی امراض کے اثرات سے بہترین انداز میں بحال ہو رہی ہے۔ آسٹریلیا کی جی ڈی پی میں 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں 3.4% کا اضافہ ہوا تھا (پیش گوئی نے 3.0% کی زیادہ معمولی اضافہ کی تھی )۔ سالانہ بنیادؤں پر آسٹریلوی معیشت کی شرح نمو 3.9% سے 4.2% تک بڑھی ہے، جو کہ مارکیٹ کے ابتدائی تخمینے سے بھی 3.7% تک بڑھ گئی ہے ۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر میں 4.4 فیصد کمی کے بعد جنوری میں خوردہ فروخت میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کی سطح 55.1 سے بڑھ کر 57.0 تک پہنچ گئی۔

ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو اس وقت اے یو ڈی / یو ایس ڈی 0.7405 کے قریب تجارت کر رہا ہے، بلز مارکیٹ ایریا میں 0.7295، 0.7315 پر کلیدی سپورٹ لیولز کے اوپر موجود ہے۔ جب تک کمیودٹیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں (اور آسٹریلیا کوئلہ، لوہے، سونا، مائع گیس، زرعی مصنوعات کا دنیا کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے)، آسٹریلوی ڈالر آر بی اے قیادت کے نرم بیانات کے باوجود مثبت رجحان برقرار رکھے گا۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے گورنر فلپ لووے منگل اور جمعرات کو 22:15 جی ایم ٹی پر ایک تقریر کرنے والے ہیں۔ اپنی تقریر کے دوران، لووے آسٹریلوی معیشت کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیں گے اور ممکنہ طور پر، بینک کی مالیاتی پالیسی کے مزید منصوبوں کی طرف اشارہ کریں گے۔ آر بی اے کی مالیاتی پالیسی کے منصوبوں میں تبدیلیوں سے متعلق کوئی بھی اشارہ اے یو ڈی کی قیمتوں تیزی سے اتار چڑھاؤ میں اضافے کا سبب بنے گا۔ اگر وہ مانیٹری پالیسی کے موضوع پر بات نہیں کرتے ہیں، تو ان کی تقریر پر مارکیٹ کا ردعمل کمزور ہوگا۔

تکنیکی تجزیہ اور تجارتی تجاویز

جیساء کہ ہم نے اوپر غور کیا ہے اے یو ڈی / یو ایس ڈی اضافہ کا عمل بنا رہا ہے - جب کہ اے یو ڈی کمیوڈٹیز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تائید حاصل کر رہا ہے اور امریکی ڈالر کی بطور سیف ہیون ایسٹ طلب موجود ہے - آج پئیر میں مسلسل اضافہ کا چھٹا ہفتہ پہلے ہی شروع ہو چُکا ہے جس نے بُلش مارکیٹ زون میں بریک ملی ہے - ہفتہ وار اہم ریزسٹنس زون 0.7295 (یومیہ چارٹ میں 200 ای ایم اے) ، 0.7315 (ہفتہ وار چارٹ میں 200 ای ایم اے) سے اوپر ہے - آج کے ایشیائی دورانیہ میں اے یو ڈی / یو ایس ڈی پئیر ایک اور لوکل بلند ترین سطح 0.7473 تک پہنچنے میں کامیاب رہا تھا جو کہ نومبر 2021 کے ابتداء کی بلند ترین سطح سے مطابقت رکھتی ہے - جب کہ اے یو ڈی / یو ایس ڈی پئیر (0.7295 ، 0.7315) کی کلیدی سطحوں سے اوپر کی مثبت صورتحال قائم رکھے ہوئے ہے - فائدہ لانگ پوزیشنز میں ہے

This image is no longer relevant

لوکل ریزسٹنس لیول 0.7437 کا ٹوٹ جانا لانگ پوزیشن لینے کے لئے ایک اشارہ ہوگا - اضافہ کا ہدف 0.7775 (ماہانہ چارٹ میں 200 ای ایم اے) کا طویل مُدتی ریزسٹنس لیول ہوگا

This image is no longer relevant

متبادل صورت حال میں ہمیں یہ توقع ہے کہ اے یو ڈی / یو ایس ڈی پئیر اپنی تنزلی دوبارہ شروع کرے گا اور اس کا اشارہ 0.7356 کے سپورٹ لیول (آج کی کم ترین سطح اور 15 منٹ ٹائم فریم میں 200 ای ایم اے) کا ٹوٹ جانا ہوگا

This image is no longer relevant

اہم سپورٹ لیولز 0.7295، 0.7315 سے نیچے کی واپسی سے یہ ظاہر ہوگا کہ اے یو ڈی / یو ایس ڈی پئیر گلوبل بئیرش رجحان کے زون میں واپس آ گیا ہے

This image is no longer relevant

سپورٹ لیولز: 0.7356, 0.7315, 0.7295, 0.7281, 0.7209, 0.7175, 0.7100, 0.7085, 0.7000, 0.6970, 0.6900, 0.6800, 0.6455

ریزسٹنس لیولز: 0.7437, 0.7555, 0.7775, 0.7900, 0.8000

This image is no longer relevant

تجارتی تجاویز

اے یو ڈی / یو ایس ڈی: سیل سٹاپ 0.7350. سٹاپ لاس 0.7445. ٹیک پرافٹ 0.7315, 0.7295, 0.7281, 0.7209, 0.7175, 0.7100, 0.7085, 0.7000, 0.6970, 0.6900, 0.6800, 0.6455

بائے سٹاپ 0.7445. سٹاپ لاس 0.7350. ٹیک پرافٹ 0.7500, 0.7555, 0.7775, 0.7900, 0.8000

Jurij Tolin,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2026
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$3000 مزید!
    ہم ستمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $3000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback