صبح کے مضمون میں، میں نے 1.0808 کی سطح کو اُجاگر کیا تھا اور اس سطح کو توجہ مرکوز کرتے ہوئے فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی ۔ اب آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔ یورو میں اس تک کمی کے بعد ، ایشیائی دورانیہ میں تیزی کی تصحیح سے ایک بہترین خرید کا اشارہ ملا تھا۔ جرمنی کی حوصلہ افزا اقتصادی رپورٹس نے قیمت کو 1.0848 تک بڑھا دیا تھا۔ اس سطح کا بریک آؤٹ بہت جلد ہوا۔ تاہم، اس سطح سے نیچے کی طرف کوئی ٹیسٹ نہیں تھا۔ نئی لمبی پوزیشنیں کھولنے کے لیے ہمارے پاس صرف کئی پِپس کی کمی تھی۔ نتیجے کے طور پر، جوڑی پہلے ہی داخلے کے مقام سے 60 پِپس سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ یورو کی ذیادہ مانگ قائم ہے۔
یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔
دن کے دوسرے نصف حصے میں، کئی ایف او ایم سی ممبران اپنی تقریریں کرنے جا رہے ہیں۔ ان کے تبصرے یورو میں اضافہ کے عمل کو سست کر سکتے ہیں۔ پئیر پر دباؤ بھی دوبارہ واپس آسکتا ہے۔ بیلوں کا بنیادی کام پئیر کو 1.0848 کی سطح سے اوپر رکھنا ہے۔ اگر قیمت اس سطح سے نیچے آتی ہے تو تاجر نفع حاصل کریں گے۔ یہ صرف یورو / یو ایس ڈی پر دباؤ بڑھائے گا۔ امریکی دورانیہ میں امریکہ میں گھر کی موجودہ فروخت کی رپورٹ جاری ہونا باقی ہے۔ تاہم، سرمایہ کار بنیادی طور پر ایف او ایم سی ممبران میری ڈیلی اور چارلس ایونز کی تقریروں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وہ یقینی طور پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لیے شرح سود میں اضافے کے بارے میں بات کریں گے۔
کنزیومر پرائس کا 9.0 فیصد تک پہنچنا متوقع ہے۔ لہذا، یورو میں کمی کی صورت میں، 1.0848 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ، جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا ہے، اضافہ کی تصحیح کے لئے ایک خرید کا اشارہ فراہم کرے گا۔ ہدف کی سطح 1.0888 ہوگی۔ ایک بریک آؤٹ اور اس سطح کا نیچے کی طرف ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ کمزور امریکی رپورٹس لانگ پوزیشنوں کو کھولنے کے لیے ایک اضافی اشارہ دے گا۔ اگر ایسا ہے تو، پئیر 1.0931 تک بڑھ سکتا ہے۔ ایک زیادہ آگے کا ہدف 1.0970 ہوگا جہاں میں منافع لینے کی تجویز کرتا ہوں۔ تاہم، جغرافیائی سیاسی تنازعہ کی شدت اور ناکام مذاکرات کے بعد یوکرین میں روس کی زیادہ فعال فوجی کارروائیاں خطرناک اثاثوں کی مانگ کو روک دے گی۔ اضافہ کی تجارت کسی بھی وقت تیزی سے ختم ہو سکتی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ سٹاپ آرڈرز دیں۔ یورو اگر ذیادہ اوپر جاتا ہے تو یہ فروخت کنندگان کے لیے اور زیادہ پرکشش ہو جائے گا
اس کے علاوہ، بہت سے تاجر مئی میں ایف ای ڈی کی جانب سے شرح میں اضافے کی توقعات کے سبب امریکی ڈالر کو مزید مضبوط کرنے پر شرط لگا رہے ہیں۔ کچھ ماہرین اقتصادیات 0.75 فیصد اضافے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیتے ہیں۔ اگر یورو / یو ایس ڈی میں دوپہر میں کمی ہوتی ہے اور بُلز 1.0848 پر کوئی سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں، تو لانگ پوزیشنز کو منسوخ کرنا بہتر ہے۔ لمبی پوزیشنیں کھولنے کی بہترین صورتحال 1.0808 پر مصنوعی بریک آؤٹ ہوگا۔ آج، بُلز اس سطح کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یورو پر فوری طور پر 1.0761 سے واپسی کے لیے یا مزید نیچے 1.0723 کے آس پاس سے 30-35 پِپس کی یومیہ تصحیح کو نظر میں رکھتے ہوئے فوری طور پر لانگ پوزیشنیں کھولیں۔
یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔
فروخت کنندگان نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں۔ اب، آج کا بنیادی کام 1.0888 کی قریب ترین ریزسٹنس کی سطح کی حفاظت کرنا ہے۔ بُلز نے دن کے پہلے نصف میں اس سطح کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ سطح انتہائی اہم ہے کیونکہ اس کا بریک آؤٹ اس بات کا تعین کرے گا کہ پئیر میں اضافہ جاری رہے گی یا یہ کمزور ہو جائے گا۔ اس سطح کا صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ اور کمزور امریکی ڈیٹا 1.0848 کی سپورٹ لیول کے قریب تنزلی کے ہدف کے ساتھ فروخت کا اشارہ دے گا۔ بئیرز آج اس سطح پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ تنزلی کے عمل کو مضبوط کرنے کے لیے، انہیں پئیر کو اس سطح سے نیچے دھکیلنے کی ضرورت ہے۔ اس سطح کا اوپر کی طرف ٹیسٹ یورو میں نئی فروخت کا سبب بنے گا۔ قیمت کا 1.0808 تک پہنچ جانا یقینی ہے نیچے کی جانب کے مزید اہداف 1.0761 اور 1.0723 پر واقع ہیں جہاں میں منافع لینے کی تجویز کرتا ہوں۔ اگر یورو میں دوپہر میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.0888 میں توانائی نہیں دکھاتے ہیں تو پئیرر میں اضافہ کا امکان ہے۔ اس صورت میں، 1.0931 کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد شارٹ پوزیشنیں کھولنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ آپ 1.0970 سے ری باؤنڈ یا 1.1007 کے آس پاس اس سے بھی اوپر کی سطح سے فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی فروخت کر سکتے ہیں جس سے دن کے دوران 25-30 پپس کی یومیہ تصحیح کو نظر میں رکھا جا سکتا ہے

COT report
سی او ٹی (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) رپورٹ
سی او ٹی (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) رپورٹ برائے 12 اپریل میں لانگ پوزیشنوں میں تیزی سے اضافہ اور شارٹ پوزیشنوں میں معمولی کمی درج کی گئی۔ یہ سب کچھ یورپی مرکزی بینک سے نئے اقدامات کی مثبت توقعات کے سبب ہوا ہے، جس کے بارے میں کرسٹین لیگارڈ نے ہمیں گزشتہ ہفتے بتایا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ ای سی بی اس سال کی تیسری سہ ماہی تک اپنے بانڈ خریدنے کے پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اسی وقت شرح سود میں اضافہ کرنا شروع کر رہا ہے، یورو زون میں بلند افراط زر سے نمٹنے کے لیے واضح اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے، جو گھریلو آمدنی کو شدید متاثر کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یو ایس کنزیومر پرائس انڈیکس بھی 40 سالوں میں اپنی بلند ترین سطح کو حاصل رہا ہے۔ یہ فیڈ کو پہلے سے کہیں زیادہ جارحانہ انداز میں کام کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ سرمایہ کار مئی کے اجلاس میں شرح سود میں 0.5 فیصد اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔
اس کی وجہ سے، امریکی ڈالر کی مانگ جاری ہے، جو یورو / یو ایس ڈی پئیر کو نیچے کی طرف دھکیلتا رہے گا۔ یوکرین اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعہ اور اس کے حل پر پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے بھی یورو پر دباؤ پڑا ہے اور ایسا ہوتا رہے گا۔ سی اور ٹی رپورٹ نے اشارہ کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 210,914 سے بڑھ کر 221,645 ہوگئیں ہیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 183,544 سے کم ہوکر 182,585 ہوگئیں ہیں۔ لانگ پوزیشنوں میں اضافے کے باوجود، سی او ٹی رپورٹ ہمیشہ ثانوی ہوتی ہے، اور یہ دیکھتے ہوئے کہ مارکیٹ کتنی تیزی سے بدلتی ہے، یہ اعداد و شمار ابھی پوری کہانی نہیں سُنا رہے ہیں۔ دوسری طرف، گرتا ہوا یورو اسے سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش بناتا ہے، اس لیے لمبی پوزیشنوں کا جمع کیا جان کوئی حیران کن بات نہیں۔ ہفتے کے اختتام تک، کل خالص پوزیشن 27,370 سے بڑھ کر 39,060 ہوگئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.0976 سے تقریباً 100 پپس گر کر 1.0877 ہو گئی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ بُلز نے اضافہ کی تصحیح کو بنانے کی کوشش ترک نہیں کی ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.0761 کے گرد سپورٹ کا کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے