empty
 
 
17.05.2022 08:48 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 17 مئی (صُبح کی تجارتوں) کا تجزیہ - امریکی معاشی رپورٹس سے قبل یورو میں اضافہ ہوا ہے

صبح کے تجزیہ میں، میں نے 1.0462 کی سطح پر روشنی ڈالی تھی اور اس سطح کو توجہ میں رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی تجویز دی تھی۔ اب آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔ پہلی سہ ماہی کے لیے یورو زون کی جی ڈی پی ماہرین اقتصادیات کی پیشین گوئیوں سے بہتر جاری کی گئی ہے۔ اس نے یورو بُلش صورتحال کو مضبوط کیا۔ یورپی دورانیہ کے بالکل شروع میں 1.0462 کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد فروخت کا اشارہ سامنے آیا۔ تاہم اس اشارے نے نقصان پہنچایا۔ 1.0497 کی ریزسٹنس کی سطح تک پہنچنے کے لیے یورو میں صرف چند پپس کی دوری تھی۔ لہذا، تاجروں نے اس سطح پر شارٹ پوزیشن کے ساتھ ساتھ 1.0462 پر لانگ پوزیشنز کو چھوڑ دیا۔ اس سطح کے نیچے کی طرف ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں نے انہیں نہیں کھولا۔

This image is no longer relevant

یورو / یو ایس ڈی پر لمبی پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔
کچھ تجزیہ کاروں کو اب یقین ہے کہ ای سی بی اس سال سود کی شرح میں تین بار اضافہ کر سکتا ہے۔ ایسی پیشین گوئیاں یورپی کرنسی کو مضبوط کرتی ہیں۔ بیچنے والے قریب ترین ریزسٹنس کی سطحوں کے ہر بریک آؤٹ پر مارکیٹ سے دور رہتے ہیں۔ اپریل کے لیے آج کی امریکی ریٹیل سیلز کی رپورٹ اس بات کا تعین کر سکتی ہے کہ آیا یورو اوپر کی جانب واپسی کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ کمزور اعداد و شمار مہنگائی کے دباؤ میں ممکنہ کمی کی نشاندہی کریں گے۔ اگر ایسا ہے تو، ایف ای ڈی کو اپنے موقف کو قدرے نرم کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ امریکی ڈالر کی مانگ کو بھی کمزور کرے گا، رسک ایپی ٹائٹ بھڑکا دے گا۔ دوپہر میں، ای سی بی کے صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایف ای ڈی کے سربراہ جیروم پاول تقریریں کریں گے۔ ان کے بیانات اتار چڑھاؤ میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ تاہم، جیسا کہ چارٹ پر دیکھا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ مارکیٹ نے پہلے ہی رفتار کا انتخاب کر لیا ہے۔ اگر یورو/ڈالر پئیر امریکی رپورٹس کے بعد کمزور ہوتا ہے، تو صرف 1.0460 کا مصنوعی بریک آؤٹ اضافہ کی تصحیح کے تحت لانگ پوزیشنوں میں ایک عمدہ انٹری پوائنٹ دے گا۔
یہ ریٹیل تاجروں میں یورو کی واضح مانگ کا بھی اشارہ دے گا۔ اب، قیاس آرائی کرنے والے 1.0494 کے بریک آؤٹ پر شرط لگا رہے ہیں کیونکہ یہ بیچنے والوں کے اسٹاپ آرڈرز کو مٹا دے گا۔ یہ یورو کی اضافہ کی تجارت کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے۔ اگر پاول اور لیگارڈ کی تقریروں میں کوئی نئی چیز شامل نہ ہو تو 1.0494 کے اوپر سے کمی مل سکتی ہے۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.0494 کا نیچے کی طرف ٹیسٹ ایک نیا خرید کا اشارہ دے گا۔ یہ بُلش رجحان کو مضبوط کرے گا۔ یہ 1.0529 تک کی راہ ہموار کرسکتا ہے جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔ مزید آگے کا ہدف 1.0575 کی سطح ہو گی۔ اگر یورو/ڈالر پئیر میں کمی ہوتی ہے اور بُلز 1.0460 پر کوئی سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں، تو 1.0426 کی کم ترین سطح کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد لمبی پوزیشنیں کھولنا بہتر ہے۔ موونگ ایوریج اس سطح پر مثبت علاقے میں گزر رہے ہیں۔ تاہم، میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ہی اس سطح پر یورو خریدیں۔ 1.0391 سے واپسی یا 1.0353 کے آس پاس ایک لوئیر لوو کی سطح کے لیے فوری طور پر لانگ پوزیشنیں کھولنا ممکن ہے اس صورت میں 30-35 پِپس کی یومیہ تصحیح پر نظر رکھی جا سکتی ہے
یورو / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشنز لینے کے لیے کیا درکار ہے۔
بئیرز نے دوبارہ بالادستی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہے ہیں۔ دن کے دوسرے حصّے میں فروخت کنندگان کا بنیادی کام 1.0494 کی نئی ریزسٹنس کی سطح کی حفاظت کرنا ہے۔ اس سطح کے بریک آؤٹ سے بئیرش جذبات کو نمایاں طور پر نقصان پہنچے گا۔ لہذا، وہ مارکیٹ پر قابو کھو سکتے ہیں. 1.0460 کے سپورٹ لیول پر پئیر کی واپسی بھی کافی اہم کام ہے۔ امریکی رپورٹس کے اجراء کے دوران، یا ایف او ایم سی کے نمائندوں کی تقریر کے بعد ایک بریک آؤٹ اور 1.0460 کا اوپر کی طرف ٹیسٹ ایک اضافی سیل کا اشارہ پیدا کر سکتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو، یہ پئیر 1.0426 اور 1.0391 کے سوئنگ لوو تک گر سکتا ہے جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ ایف ای ڈی کی طرف سے مزید جارحانہ اقدامات کے بارے میں بات چیت کی صورت میں، پئیر کے 1.0353 تک نیچے آنے کا امکان ہے، جو بُلز کی اضافہ کی رجحان کو بنانے کی کوششوں کو ختم کر دے گا۔ اگر یو ایس رپورٹس کے بعد یورو/ یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے تو بہتر ہے کہ 1.0494 کی ریزسٹنس سطح کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ہی مختصر پوزیشنیں کھولیں، جیسا کہ میں نے اوپر بیان کیا ہے۔ اگر بئیرز اس سطح پر کوئی مضبوطی نہیں دکھاتے ہیں، تو تیزی سے اوپر کی طرف واپسی کا امکان ہے۔ اگر یہ صورتحال درست ثابت ہوتی ہے، تو یہ مناسب ہو گا کہ 1.0529 کے غلط بریک آؤٹ کے بعد مختصر پوزیشنیں کھولیں۔ آپ 1.0575 سے ری باؤنڈ پر فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی فروخت30 -35 پپس کی یومیہ تصحیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے کرسکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

سی او ٹی رپورٹ
مئی 10 کی سی او ٹی رپورٹ (تاجروں کا عزم) نے لانگ پوزیشنز میں زبردست اضافہ اور شارٹ پوزیشنز میں کمی درج کی ہے۔ یورو کی اوور سولڈ صورتحال تاجروں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ ای سی بی کے پالیسی سازوں کے حالیہ بیانات نے اس اُمید کو ہوا دی کہ یورو ایک اضافہ کا عمل شروع کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔ ای سی بی کی جانب سے اس سال جولائی میں کلیدی شرح کو ایک چوتھائی پوائنٹس تک بڑھانے کی توقع ہے، پھر ستمبر اور دسمبر میں، سال کے آخر تک اسے 0.25% تک لایا جائے گا۔ شرح میں اگلا اضافہ ستمبر اور دسمبر میں موجودہ صفر کی سطح سے 0.5% تک ہو گا۔ اس طرح کی جارحانہ سخت گیر پالیسی مستقبل قریب میں یورو بُلز کو باٹم تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ تاہم، بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے ساتھ ساتھ امریکی ایف ای ڈی ایسے منصوبوں کو پٹڑی سے اتار سکتا ہے۔
امریکی ریگولیٹر جارحانہ مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے پر قائم ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگلی میٹنگ میں مرکزی بینک کلیدی شرح میں 0.75 فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔ یہ صورتحال درمیانی مدت کے لئے امریکی ڈالر خریدنے کا واضح اشارہ دیتی ہے۔ سی او ٹی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 208,449 سے 19,781 کے اضافہ کے ساتھ 228,230 ہوگئیں ہیں جب کہ مختصر نان کمرشل پوزیشنیں 214,827 سے 3,126 کی کمی کے ساتھ 211,701 ہوگئیں ہیں۔ جیسا کہ میں نے پہلے ہی توجہ دی تھی، یورو کی کم شرح اسے تاجروں کے لیے زیادہ پرکشش بناتی ہے۔ فی الحال، ہم دیکھتے ہیں کہ زیادہ خریدار مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ایک ہفتہ پہلے کی منفی سطح -6,378 سے بڑھ کر 16,529 ہوگئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت عملی طور پر 1.0546 بمقابلہ 1.0545 پر موجود ہے

This image is no longer relevant

تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریجز
موونگ ایوریج
یورو 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج سے قدرے اوپر تجارت کررہا ہے - جس سے مُراد یہ ہے کہ بُلز اضافہ کی تصحیح کو جاری رکھنے کی کوشش ترک کرنا نہیں چاھتے ہیں
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
تنزلی کی صورت میں 1.0445 سپورٹ کے طور پر کام کرے گا
تکنیکی انڈیکیٹرز کی وضاحت
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر دو موونگ ایوریجز کے درمیان ربط کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ موونگ ایوریج کنورجینس/ ڈائیورجینس کا تناسب ہے۔
ایم اے سی ڈی کا حساب 12-مدت کے ای ایم اے سے 26-پیریڈ ایکسپونیشل موونگ ایوریج (ای ایم اے) کو مہناء کر کے کیا جاتا ہے۔ ایم اے سی ڈی کے 9 روزہ ای ایم اے جسے "سگنل لائن" کہا جاتا ہے۔
بولینجر بینڈز ایک مومینٹم انڈیکیٹر ہے۔ بالائی اور زیریں بینڈز عام طور پر 20 دن کی سادہ موونگ ایوریج سے 2 معیاری ڈیوایشنز +/- ہوتے ہیں۔
غیر تجارتی تاجر - قیاس آرائیاں کرنے والے جیسے ریٹیل تاجر، ہیج فنڈز، اور بڑے ادارے جو فیوچرز مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کچھ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
غیر تجارتی لانگ پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کُل کُھلی لانگ پوزیشنز کو ظاہر کرتی ہیں۔
غیر تجارتی مختصر پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کل مختصر کُھلی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہیں۔
مجموعی طور پر غیر تجارتی نقد پوزیشن کا توازن غیر تجارتی تاجروں کی مختصر اور طویل پوزیشنوں کے درمیان فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback